اس بار جن صاحب کو انٹر ویو ( شناسائی ) کے لئے چُنا گیا ہے ان کو اردو بلاگنگ اور سوشل نیٹورک کا ایک خاصہ بڑا طبقہ اچھی طرح جانتا ہی ہے۔ ان کی تحاریر منفرد انداز اور منفرد موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ نامعلوم ہمیں لگتا ہے یا ہیں ہی ایسے کہ ان کی باتیں ہمیشہ یا تو گہری ہوتی ہیں یا غالب کی اشعار کی طرح ایک بات کے کئی مطلب ہوتے ہیں۔ ان کی تحاریر کے بارے تو جانتے ہی ہیں آئیں ذرا ان کے اپنے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ بلاگ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں ۔
خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟

@ بہت بہت شکریہ ۔ اللہ تعالی کا رحم، کرم اور رحمتیں ہیں ۔ ایسی ہی تمنائیں سبھی کے لیئے بھی ہیں ۔
پہلے تو یہ بتائیں کہ کہاں پیدا ہوئے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@ دونوں شہروں کے بس نام ہی مختلف ہیں اور آباد کاروں کے مزاج نہیں ۔
اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتانا چاہیں تو بتائیں ؟
@ بتانے میں کمی رہ گئی تو پسند کرنےوالے مزاق اڑ جانے کے باعث ناپسندیدگی کا اظہار کر دینگے ۔ اور ۔ بتانے میں زیادتی ہو گئی تو ناپسند کرنےوالے مزاق اڑا لینے کے باعث پسندیدگی کا اظہار کر دینگے ۔
لفظ ”بلاگ“ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ بلاگ نامی لفظ سے تعارف تو چند سال پہلے ہی ہوا ہے ۔ کسی کو اپنی بے مقصد باتوں کو بامقصد کہلوا پانے سے روکنے والے بامقصد اقدامات کا تو سنا تھا ۔ بلاگنگ کے ذریعے دوسروں کی بامقصد باتوں کو بے مقصد کہہ لینے والے بے مقصد اقدامات کو ہوتے ہوئے بھی دیکھ لیا ہے ۔
اردو بلاگنگ کی جانب کیسے آنا ہوا ؟ اور بلاگنگ کا آغاز کب کیا ؟ اور کب تک جاری رکھنے کا ارادہ ہے ؟
@ ایک صاحب کی توجہ دلانے کے بعد بی بی سی کے اردو بلاگز پر تبصرے کرنے سے ۔
نان پروفیشنل بلاگنگ کا باقاعدہ آغاز تو پھپھے کٹنی صاحب کے بلاگ پے چلنے والی بلاگی جنگ کے خاتمے سے کچھ ہی دن پہلے کیا تھا ۔
نان پروفیشنل بلاگنگ کی مدد سے ہمیں تو دوسرے بلاگرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ امید تو ہے ۔ کے یہ سلسلہ تادم مرگ کسی نا کسی صورت میں چلتا ہی رہے گا ۔
کیا آپ کو بلاگنگ کے آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا ؟
@ نان پروفیشنل بلاگنگ کرنا اگر ٹائم پاس کرنا نا ہوتا تو شائد کچھ کہہ پاتے ۔
کیا بلاگ بنانے سے پہلے اردو بلاگر ز کے بلاگ پڑھتے تھے ؟ کس سے زیادہ متاثر ہوئے ؟
@ جی بالکل ۔ خاور کھوکھر صاحب، پھپھے کٹنی صاحب، تانیہ رحمان صاحبہ، استاد جعفر حسین صاحب، حجاب شب صاحبہ، عنیقہ ناز صاحبہ، ایم بلال ایم صاحب اور خرم ابن شبیر صاحب کے بلاگز پڑھا کرتے تھے ۔
جہاں قابل تعریف بلاگرز نے تعریف کرلینے کے باوجود اپنے عناد کو کبھی ختم نہیں کرنا ہوتا ۔ وہیں ناقابل تعریف بلاگرز سے بغض کا اظہار کر کے انہیں عناد پر راضی کر لینا بھی کچھ مناسب نہیں ہوا کرتا ۔
یہ بتائیں آپ اپنی شناخت جیسے نام وغیرہ کیوں چھپاتے ہیں ؟
@ ہماری باتیں عموما ایسی ہوا کرتی ہیں کے ۔ آج ہماری بات کو پسند کرنے والا ۔ کل کو ہماری بات کو سمجھ لینے کی بعد ۔ ہمارا جانی دشمن بھی بن سکتا ہے ۔
اگر آپ نے الگ نام رکھنا ہی تھا تو جاہل اور سنکی نام ہی کیوں رکھا ؟
@ جاہل کسی کی بات نہیں مانتا ہے اور سنکی ایسی بات کرتا ہے جو کسی کے قبول کرنے کے لائق نا ہو ۔
کون کون سے شہر یا ملک دیکھ چکے ہیں ؟
@ ابھی تک تو چند ہی شہر اور چند ہی ممالک دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے ۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@ ہمیں غیر معیاری بلاگ کا پتا ہوتا تو بتانے کی کوشش کر لیتے ۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے ؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے ؟
@ نان پروفیشنل بلاگنگ سے تو سیکھنے کو ہی ملا کرتا ہے ۔
اکنامک فوائد کے بارے میں تو پروفیشنل بلاگرز ہی بہتر طور پر بتا سکیں گے ۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@ اردو کس مقام کی مستحق تھی ۔ یہ تو اردو کو اپنی مادری زبان ماننے والوں کو ہی پتا ہوگا ۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@ اردو ایک اہم زبان ہے ۔ انسانوں کی کافی تعداد اردو زبان بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان انسانوں میں خوش قسمتی سے ہم بھی شامل ہیں ۔
آنے والے پانچ سالوں میں اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں ؟
@ اکنامکس گینز کے حصول کے لیئے بلاگنگ سافٹ ویئر سے اردو زبان بولنے اور سمجھنے والے کسٹمرز کو اپنے بزنس کی طرف ایٹریکٹ کرنے میں تو یقینا پراگریس ہونی ہی ہے ۔ جو کے بجا طور پر پروفیشنل اردو بلاگنگ کہی بھی جا سکتی ہے ۔
ورسٹائل لینگویجز کی مدد سے تو ایلنگ بزنسز بھی امپروو کر جایا کرتا ہیں اور امپرووڈ بزنس کی ورسٹائل ایکسپینشن کے ساتھ ورسٹائل لینگویجز کی اپنی ایکسپینشن بھی ہوجایا کرتی ہے ۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام ؟
@ پیغام یا نصیحت تو کوئی نہیں ہے ۔ لیکن ایک نا پسندیدہ قسم کی آبزرویشن کو میاں فصیحت کی نصیحت کے طور پر شیئر کر لیتے ہیں ۔
بلاگنگ کے زریعے دوسروں کی بامقصد باتوں کو بے مقصد کہہ لینے والے بے مقصد اقدامات کرتے رہنے کو تو نان پروفیشنل اردو بلاگنگ ایکٹیویٹی ہی کہا جا سکتا ہے ۔ ایسے کام میں عموما پروگریس نا کرنے کو پروگریس کرنے کے نام پر استعمال کر کے دوسروں کو پروگریس نا کرنے دینے کی کوشش کی جایا کرتی ہے ۔
ایسا کرنا دوسروں کو اکنامک گینز کرنے سے روک کر اپنی سیلف سیٹسفیکشن کو سسٹین کرنا بھی ہو سکتا ہے ۔ جو لوگ بظاہر اس کام میں کامیاب ہیں ۔ ان کے لیئے تو ایسی نان پروفشینل اردو بلاگنگ کرنا بھی پروفشینل اردو بلاگنگ کرنا یا خدمت کرنا ہی ہے ۔ یعنی دوسروں کی خدمت کرنے کے نام پر ان کو اپنی ہی خدمت کرنے سے بھی روک دینا ۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں ؟
@ درسں و تدریس کے شعبے سے وابستگی ہے ۔ دوسروں کے تھیسز کی ایویلیوئیشن بھی اس شعبے میں شامل ہے ۔ اور ۔ دوسروں سے ایویلیوئیشن کر وانے کے قابل تھیسز لکھنا سیکھانا بھی ۔
آپ کا اصل نام کیا ہے ؟ اگر بتانا چاہیں تو ۔۔۔
@ اپنا نام اور پتا ہم اس لیئے نہیں بتاتے کے اکثر لوگ کسی کی کسی بھی قسم کی بات کو اپنی یا کسی دوسرے کی تضحیک کہہ کر سزا سنانے یا سزا دلوا سکنے کی کوشش کرنے میں ہی مصروف نظر آیا کرتے ہیں ۔
تعظیم ہے تو پھر سبھی کی ہے ۔ نہیں تو پھر نا ہم کسی کو کسی کی تعظیم کرنا سکھاتے ہیں اور نا ہی کسی سے اپنے لیئے تعظیم کی توقع رکھتے ہیں ۔
آپ کی تحاریر اور تبصرے اتنے مشکل جملوں میں ہی کیوں ہوتے ہیں ؟
@ آرگومنٹ کے ساتھ کاؤنٹر آرگومنٹ دینے کی وجہ سے ۔ جو کے پرسنل بائیس کو چھپا لینے کے واسطے کام آ جاتا ہے ۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے، کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں ؟
@ معزرت چاہتے ہیں ۔ ایسے سوالوں کے جواب تو عموما ایسے آبجیکٹیو انسان ہی دیا کرتے ہیں ۔ جنہیں پروفائیلنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کو پن پوائنٹ ایکیوریسی سے ہٹ کرنے کا فن نہیں آتا ۔ دوسری صورت میں ان سوالوں کے جواب کو یاد رکھنے کا مقصد ۔ کسی کی بڑی واضع کامیابی کی صورت میں اس سے مدد نا حاصل کرنے کی صورت میں بلیک میل کرنا ۔ یا پھر ۔ کسی کی بڑی واضع ناکامی کی صورت میں اس کی مدد کیئے بغیر ہمدردی کے نام پر جھوٹی تسلیاں دے دینا ۔
مزید کچھ کہنا چاہیں یا اپنے بارے میں اگر بتانا چاہیں تو بتائیں ۔
@ میاں فصیحت کہلوانے کے لیئے لازم ہے کے کسی ناصح کو ہی نصیحت کی جائے ۔ ہم ایک معمولی اور گنہگار سے انسان ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا کی تھی کے وہ ہمیں علم ضرور دے ۔ لیکن ساتھ میں کمظرف استاد مشہور ہو جانے سے بھی بچا لے ۔ ایسی دعا کی قبولیت کے بعد تو ۔۔۔۔
اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔
@ ایسے سوالات تو اوور اینتھوزیئاسٹک ینگ ونز سے ہی پوچھنے والے ہوا کرتے ہیں ۔ جنہوں نے، یا تو، اپنی پسند کو ظاہر کر کے، اپنی پسند کو نا پسند کرنے والوں کا مزاق اڑانے میں مہارت حاصل کر لی ہو ۔ نہیں تو پھر انہیں، اپنے علم کی مدد سے دوسروں کا مزاق اڑانے میں مہارت حاصل کر لینے والوں کو، ایک لمبے عرصے کیلیئے بھگتنا پڑ جایا کرتا ہے ۔ بہرحال انارکسٹ نا ہونے کے باوجود اگر انارکسٹ کہلوانا ہی ہے ۔ تو پھر پروفائیلنگ کی مدد لینے والے انارکسٹس کو بھی تو انارکسٹ کہنے سے روکنا ہی مناسب رہے گا ۔
پسندیدہ:
1۔ کتاب ؟
@ پسندیدہ کتاب کا بتانا، اس کتاب کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکی پسندیدہ کتاب کوئی اور کتاب ہے ۔
2۔ شعر ؟
@ پسندیدہ شعر کا بتانا، اس شعر کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ شعر کوئی اور شعر ہے ۔
3۔ رنگ ؟
@ پسندیدہ رنگ کا بتانا، اس رنگ کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ رنگ کوئی اور رنگ ہے ۔
4۔ کھانا ؟
@ پسندیدہ کھانے کا بتانا، اس کھانے کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ کھانا کوئی اور کھانا ہے ۔
5۔ موسم ؟
@ پسندیدہ موسم کا بتانا، اس موسم کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ موسم کوئی اور موسم ہے ۔
6۔ ملک ؟
@ پسندیدہ ملک کا بتانا، اس ملک کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ ملک کوئی اور ملک ہے ۔
7۔ بلاگ ؟
@ پسندیدہ بلاگ کا بتانا، اس بلاگ کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ بلاگ کوئی اور بلاگ ہے ۔
8۔ مصنف ؟
@ پسندیدہ مصنف کا بتانا، اس مصنف کو ناپسند کرنے والوں کو بھی دشمن بنانا ہے ۔ اور انکو بھی جنکا پسندیدہ مصنف کوئی اور مصنف ہے ۔
غلط /درست:
1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس پسندیدہ ایکٹیویٹی کو نا پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس نا پسندیدہ ایکٹیویٹی کو پسند بھی کرنا ہے ۔
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے ؟
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس نا پسندیدہ سوچ کو پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس پسندیدہ سوچ کو نا پسند بھی کرنا ہے ۔
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس پسندیدہ ایکٹیویٹی کو نا پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس نا پسندیدہ ایکٹیویٹی کو پسند بھی کرنا ہے ۔
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس پسندیدہ ایکٹیویٹی کو نا پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس نا پسندیدہ ایکٹیویٹی کو پسند بھی کرنا ہے ۔
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس نا پسندیدہ سوچ کو پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس پسندیدہ سوچ کو نا پسند بھی کرنا ہے ۔
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@ غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس پسندیدہ ایکٹیویٹی کو نا پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس نا پسندیدہ ایکٹیویٹی کو پسند بھی کرنا ہے ۔
منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ تجویز دے کر اپنے حصے کی کانٹریبیوشن دوسروں سے کروا لینا ایک مشکل کام ہوا کرتا ہے ۔ پالیٹیشنز کے کرنے کا کام تو پالیٹیشنز ہی کریں ۔ پالیٹیشنز کیلیئے پلنڈرنگ اور مینیپولیشن کرنے کی اجازت دیئے بغیر دوسرے پالیٹیشنز سے اپنے حصے کی کانٹریبیوشن کر وا لینا پاسیبل نہیں ہوا کرتا ۔
اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
@ بہت بہت شکریہ ۔ اللہ تعالی سب کو خوش رکھیں اور ان کو ان کی من چاہی خوشیاں دیں ۔ آمین ۔
اللہ حافط ۔

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



39 تبصرے کیئے گئے :

  1. اوئے ہوئے، اپنی نوعیت کا منفرد ترین انٹرویو۔ پڑھ کر مزا آگیا :) دماغ کی دہی بن گئی۔ چار سو روپے پاؤ ہے، چاہیے کسی کو؟ :ڈ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہاہاہا :ڈ شائع کرنے کے بعد مجھے سخت نیند آرہی ہے :)

      حذف کریں
    2. ہاہاہاہا۔ واقعی دہی بن جاتی ہے ۔ :) :)

      حذف کریں
  2. جیسا سوچا تھا بالکل ویسے ہی جواب ہیں۔ آپکے بارے میں جان کر اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی خوشی کسی کو جان کر آپکو ہوا کرتی ہوگی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیا بے ہودگی ہے یہ۔ ایک پڑھنے والے کا وقت ہی ضائع کیا اس انٹرویو نے۔ اس سے بہتر تھا کچھ نہ پوچھتے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. مجھے البتہ کافی مزہ آیا کیونکہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ یہ انٹر وئیو اسی قسم کا ہوگا۔

      حذف کریں
    2. سرجی آپ بھول رہے ہیں جناب انٹرویو کی باتیں سمجھنا آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیئے تیار رہنا پڑتا ہے :)

      حذف کریں
    3. منیر عباسی صاحب غصہ نہ کریں سارے لوگ ساروں کو پسند نہیں آتے اور سارے لوگ ساروں کو ناپسند نہیں ہوتے

      حذف کریں
  4. عین توقع کے مطابق انٹرویو-آپ سے مل اتنی خوشی ھوئی جتنی آپ سے نہ مل کر خوشی ہوئی-
    آپ کے سوالیہ جواب اور جوابیہ سوال بھی عین توقع کے مطابق-
    منیر عباسی صاحب غصہ نہ کریں سارے لوگ ساروں کو پسند نہیں آتے اور سارے لوگ ساروں کو ناپسند نہیں ہوتے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ مجھے اتنا بتا دیں کہ اس سب کچھ سے آپ مذکورہ بلاگر کو کتنا جان پائے ہیں۔ اگر یہ سب بکواس چلنی ہی ہے تو پھر منظر نامہ کا اللہ حافظ

      حذف کریں
  5. سر جی چھوڑیں ناں کچھ لوگ اپنی اصلیت نہیں ظاہر کرناچاہتے تو ٹھیک ہے- ویسے یہ بات آپ کی ٹھیک ہے کہ اگر اپنے بارے میں کچھ بتانا نہیں تو انٹرویو دینے کا مطلب :)
    لگتا ہے مجھے اب اپنا تفصیلی انڑویو دینا پڑے گایا پھر آپ کا کرنا پڑے گا

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام21 جون, 2013

    ﺍﻧﺘﮩﺎﺉ ﺑﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﮑﻮﺍﺱ ــــــــ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﻴﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﮔﮭﭩﻴﺎ ﺗﺤﺮﻳﺮ ﻳﺎ ﺍﻧﭩﺮﻭﻳﻮ ﭘﮍﮬﺎ

    ﺳﻌﻴﺪ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. پڑھ لیا تو اچھا کیا اللہ آپ کی زندگی کرے آپ کو اور بھی بڑے مواقع ملیں ایساپڑھنے، لکھنے، سننے کے :)

      حذف کریں
  7. تمام دوست جو اس انٹرویو سے پریشان ہیں ان کے لیئے ایک بات عرض ہے کہ منظرنامہ پر ہر اردو بلاگر کا انٹرویو لیا جائے گا ۔ پسند یا ناپسند کو دیکھے بغیر کیونکہ جمہوریت کی یہی خوبی ہے کہ سب کچھ برداشت کیا جائے :)

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ایسی جمہوریت پہ لعنت بھیجنا اچھا جس میں یہ سب بکواس پڑھنے کو ملے۔ آپ خود بتائیں، آپ کو کیا ملا یہ سب شائع کر کے۔ آپ نے کیا نئی بات سیکھی؟

      سوائے فضول قسم کی لفاظی کے اس انٹرویو میں ہمارے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر جمہوریت کی بات ہے تو وہ لوگ اپنی اکثریت ثابت کر دکھائیں جن کو اس انٹرویو میں کچھ سمجھ بھی آیا۔

      چھوٹے بھائی، اس قسم کی لفاظی نجی محفلوں میں اچھی لگتی ہے، بلاگر کے انٹرویو جیسے اچھے پلیٹ فارم پر نہیں۔

      اگر سمجھ نہیں آیا تو کسی بڑے سے پوچھ لو۔

      حذف کریں
    2. لالہ جی، اب چھوڑیں بھی- ج،س بھائی صاحب کی طرف سے "سلام" آیامیرے ان بکس میں خاص آپکو- باقی آپ کا غصہ ان تک پہنچ گیا ہے اور محسوس بھی کر لیا ہے -

      حذف کریں
    3. عباس حسین30 جون, 2013

      واقعی، جمہوریت بہترین انتقام ہے!

      حذف کریں
  8. سچ کہوں تو اس انٹریو کو آپ آئینہ قرار دسکتے ہیں اور آئینہ میں وہ نظر نہیں آتا جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھائی دیتا ہے جو ''سچ ؛؛ ہوتا ہے . شکریہ منظر نامہ کا .یہ ایک بہترین کاوش تھی .بہترین انٹریو . جس میں بات ہے بات کرنے والے کے بغیر .ذات کی تشہیر نہیں پیغام کی بات ہے .

    جواب دیںحذف کریں
  9. اچھا جیم سین کا انٹرویو تھا؟
    یرا سارا پڑھ کر یہی سمجھا کہ اس کی کوئی نئی پوسٹ آئی ہے۔

    اللہ سے خوش رکھے۔ بندے کے صغیرہ گناہوں کی بخشش کا بہترین زریعہ ہے ۔:ڈ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی، بہت اچھا موقع بنا تھا ان کے بارے میں جاننے کا۔ میں تو اس بات پر اصرار کرونگا کہ ان کو قائل کر کے ایک سنجیدہ انٹرویو دوبارہ لیا جائے۔

      حذف کریں
    2. وہ قائل ہی نہیں ہوتے ۔ کوشش کرکے دیکھ لیں :)

      حذف کریں
  10. یہ تو پوچھ لیتے کہ آپ میل ہیں یا فی میل :(

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ان کا جواب کچھ ایساہونا تھا
      میل کہہ کے میں فی میلز کو دکھ نہیں دینا چاہتا- اور فی میل کہہ کر میں میلز کو دکھی نہیں کرنا چاہتا- اور شی میل تو آپ کے آپسن میں تھا ہی نہیں :)

      حذف کریں
    2. پڑھ کر اندازہ تو ہوجانا چاہیئے تھا :)

      حذف کریں
  11. اس انٹرویو کو پڑھنے کے بعد شدت سے افسوس ہوا کہ میرے پاس ٹی ٹی کیوں نہیں ہے ، پاگل خانہ کونسا سب سے اچھا ہے آج کل :/
    اتنے سارے دشمن بنا لیئے جواب نہ دے کہ ۔۔۔
    منیر عباسی کے غصے پہ ہنسی آگئی مجھے :پ

    جواب دیںحذف کریں
  12. الف تا یے پڑھ کر احساس ہوا۔۔۔ زندگی کے پچھلے پانچ منٹ شدید ضائع کیے۔۔۔ اہک جاہل اور سنکی سے سوائے فضولیات کے سیکھا اور جانا بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔ جو حضرات اس انٹرویو میں چھپے "پیغام" کی بات کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی "پیغام" آسان اور سمجھ آنے والی اردو زبان میں یہاں لکھ دیں۔۔۔ تاکہ قارئین مستفید ہو سکیں۔۔۔

    میں یہاں منیر عباسی صاحب کے تبصرے کی تائید کرتا ہوں کہ حسبِ معمول انتہائی فضول قسم کے جواب تھے۔۔۔ جن سے قاری کا صرف اور صرف وقت ہی ضائع ہوا ہے۔۔۔

    اگر ج س صاحب یا صاحبہ درس و دتدریس سے وابستہ ہیں تو آج معلوم ہوا کہ ہماری نئی نسل کنفیوزن کا شکار کیوں ہے۔۔۔ اللہ ہی بچائے ہمیں اور ان کو۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  13. ہاہاہا، مجهے پورہ اندازہ تها کہ جیم سین یعنی جیلبی کی طرح سیدهے سیراب کی طرح نظر آنے والے جوابات ہی دیے ہونگے اور ویسے ہی ہوا
    مجهے اس گماو پهراو بهائی سے آداب جہالت کیا ہوتے ہیں دریافت بهی کرنا تها..کیا وہ اب بهی جواب دینے کی زحمت فرمائنگے.جیم سین بهائی آخر ہمارے بهائی ہیں اتنا وقت انہیں پڑهنے دے ہی سکتی ہوں یہ اور بات ہے کہ اپنی سمجه پر پڑهنے کے دوران ماتم کرنے کو دل کرتا رہا.بہت شکریہ انٹرویو لینے اور انٹرویو دینے والے دونوں حضرات کا

    جواب دیںحذف کریں
  14. اگر اس انٹرویو کا اردو ترجمہ مل جاتا تو سمجھنے میں کافی آسانی رہتی۔
    اللہ کا شکر ہے منظر نامہ کا انٹرویو بالمشافہ یا روبرو نہیں ہوتا، ورنہ محمد بلال خان کا اللہ ہی حافظ تھا کہ وہ پھٹے کپڑے پہنے اور ہاتھ میں پتھر اٹھا کر بچوں کو مارتے ہوئے بالکل بھی اچھا نا لگتا۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہاہاہا ،بالکل صحیح ہمیں تو پشتو ترجمہ بھی درکار ہے کیونکہ اسکی اردو بھی کافی مشکل ہی ہوگی۔

      حذف کریں
  15. حسبِ معمول پہلے دو اڑھائی سو الفاظ دلجمعی اور باقی بڑھتے ہوئے اسراع کے ساتھ پڑھے۔ دیگ کا ذائقہ تو ایک دانہ چاول سے ہی پتا لگ جاتا ہے۔ اسلیے جاہل سنکی کی تحاریر پڑھنے کے لیے زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  16. ہاہاہاہا
    سب سے اچھی بات تھی ہمیں غیر معیاری بلاگ کا پتا ہوتا تو بتانے کی کوشش کر لیتے
    باقی سمجھ ہی نہیں آئی اس لیے اچھی بری کیا بتائیں
    پر مزہ خوب آیا
    فزکس کیمسٹری کے پرچے یاد آ گئے جو لگتے تھے کہ آؤٹ آف سلیبس آئے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  17. ہاہاہا ۔۔ پڑھ کر مزا آیا ۔ پہلے میں سمجھی ایرر آرھا ھے ۔ یا نیند کی وجہ سے ایک ھی پیرا بار بار نظر آرھا ھے ۔۔ لگا اسم باسمی ھیں آپ -- یقینا اس انٹر ویو کے بعد دوستوں اور دشمنوں کی تعداد میں اضافہ ھوا ھوگا

    جواب دیںحذف کریں
  18. جیم سین صاحب کا نام دیکھ کر اکثر و بیشتر تحاریر پڑھتا نہیں کیوں کہ سمجھ ہی نہیں آتیں۔ لیکن اس بار سوچا کہ چلو منظر نامہ پر شائع ہوا ہے تو کچھ کام کا ہوگا لیکن مایوسی ہوئی۔ بہرحال ابتدائی سوال پڑھے لیکن جوابات کا صرف سرسری جائزہ لے لیا اور حسب توقع ہر سوال کا جواب فضول ملا۔ ایسے انٹرویو کا کوئی فائدہ نہیں جس سے شخصیت کا تعارف ملے نہ اس کے بارے میں کچھ پتہ چلے۔

    جواب دیںحذف کریں
  19. انٹرویو پڑھنے کے بعد اس کے اعلی معیار کی جانچ کے لئے پہلے غیر معیاری کی جانچ ضروری ہے اور اس کے معیار و غیر معیاری بارے رائے رائے اس لئے نہیں کہ جو اسے معیاری سمجھتے ہیں ان کو اس غیرمعیاری کی سمجھ نہ ہو اور غیرمعیاری والوں کو معیاری والوں کی ناپسندیدہ ہونے پر اعتراض نہ ہو.
    اس شناسائی کی غیر شناسائی ہونے تک اس غیر شناسائی کے شناسائی ہونے کا گمان کہیں آگاہی کی نا آگاہی نہ ہو اس لئے اس غیر شناسائی کی شناسائی کو آگاہی کی نا آگاہی رہنے دیا جائے.


    ہون آرام اسے.

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آگاہی کی نا آگاہی کو آگاہی سے آگاہ کروانے کا شکریہ .آگاہی سے آگاہ ہوکر نا آگاہی اب آگاہ
      :)ہوچکی ہوگی نا آگاہی سے

      حذف کریں
    2. ہتھ ہولا رکھیں وکیل صاحب :)

      حذف کریں
  20. منظر نامہ والوں اپنا اور ریڈرزکا ٹائم ہی ضائع کیا ہے. جاہل سنکی صاحب ہمیں یقین نہیں تھا آپ اتنے ڈرپوک اور پٹھو ہیں کہ ہر بات دوسروں کو دیکھ کر کرتے ہیں.کہیں کوئی آپ کو قتل ہی نہ کردے، پتا نہیں تدریس کس بیچاری مخلوق کوکرتے ہوں گے. . ویسے آپ کو چاہیے تھا سب سوالوں کا ایک ہی جواب دے دیتے یا اسے ہر سوال کے بعد کاپی پیسٹ کردیتے. آپ کا اور ہم سب کا ٹائم بچ جاتا.
    "غلط اس لیئے کے کچھ دوسرں نے اپنی اس نا پسندیدہ سوچ کو پسند کرنا ہی ہے ۔ اور ۔ درست اس لیئے کے کچھ دوسروں نے اپنی اس پسندیدہ سوچ کو نا پسند بھی کرنا ہے۔"

    مجبور ہوکر ایسا تبصرہ کیا ہے، میں سمجھ رہا تھا آپ انٹرویو کم از کم میچور انداز میں دیں گے.

    جواب دیںحذف کریں
  21. آپ نے پکا ارادہ کیا ہوا ہے ہر سوال کا جواب صحیح نہیں دینا ۔ دوسرا ۔ انگریزی بول بول کر ظاہر کرنا جائل نہیں ہوں ۔۔۔ ویسے تعلیم اور نام باتا دیتے ۔۔۔ کوئی مشکل نہیں ہونی تھی ۔۔۔ پاکستان میں عہدہ نہیں ملنا تھا ۔۔۔ باقی انٹرویو اچھا رہا ۔۔۔مبارک ہو ۔۔استاد جی
    تانیہ رحمان

    جواب دیںحذف کریں
  22. مجھے تو آئی ٹو آئی گانا یاد آگیا۔

    جواب دیںحذف کریں