منظرنامہ کے سلسلہ شناسائی کے آج کے مہمان ہیں اردو بلاگر ” وحید سلطان “ ۔ آپ ” شمال مشرق سے “ کے عنوان سے اردو بلاگ لکھتے ہیں۔ ان سے شناسائی کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
@الحمدُللہ ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ نام وحید سلطان ہے اور بچپن سے آج تک اسی نام سے پکارا جارہا ہوں، اور ایک غیرسرکاری ادارے میں نوکری کررہا ہوں۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@میری جائے پیدائش تو خانیوال ہے۔ والد صاحب سرکاری ملازم تھے جس کی وجہ سے بہت پہلے خانیوال سے ہجرت کرکے اسلام آباد شفٹ ہونا پڑا۔ جبکہ میں پچھلے آٹھ سال سے بسلسلہ روزگار لہور میں مقیم ہوں اور اب تو خود بھی تھوڑا بہت لہوری بن گیا ہوں۔
اپنی تعلیم، پیشہ اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@بڑی زِگ زیگ تعلیم ہے میری، پہلے جینیٹک انجنیئرنگ(پلانٹس) میں ایم فِل کیا، اُس کے بعد سائیکالوجی میں ماسٹرز کیا اور پھرڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں کچھ ماہ لگانے کے بعد اُسےخیرباد کہہ کر نوکری میں پناہ ڈھونڈی۔ان دنوں پرائیویٹ ادارے کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں بطور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ مینیجر کام کررہا ہوں۔ فیملی میں امّی،ایک بڑے بھائی ، بھابھی، اُن کے دو بچّے ۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@ میں گوگل پر ایک دن "اِن پیج" ڈھونڈ تھا جس کی فائل کرپٹ ہوچکی تھی، تو گوگل نے مجھے "ایم بلال ایم" کے بلاگ کا راستہ دکھلا دیا جہاں اپنی طرز کی علیحدہ ہی دنیا آباد تھی۔ انگلش زبان میں میں نے دو چار دفعہ جینیٹکس اور سائیکالوجی پر لکھا تھا لیکن وہ سلسلہ جاری نہ رکھ سکا۔ اردو بلاگنگ نومبر دوہزار بارہ میں شروع کی۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@پہلے مرحلے میں تو "H"کی جگہ"ح" اور "S" کی جگہ"س"لگانا سیکھا۔۔۔ اس کے بعد لکھ کے پوسٹ کرنا۔ پہلے پہل انگریزی کیلئے بنے سانچوں پر گزارا تھا لیکن بعد میں اسے بھی اردو کردیا۔ ایک دو بار البتّہ ڈفر صاحب نے بھی رہنمائی کی۔۔۔۔اور یوں یہ سلسلہ چل نکلا۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@میرا بلاگ بنیادی طور پر ڈائری بلاگ ہے جس میں اپنے روزمرّہ کے مشاہدات اور واقعات لکھتا ہوں، اور یہی میرا مقصد بھی تھا۔اردو بلاگنگ کے فروغ کیلئے تو کوئی ٹیکنیکل بندہ ہی کچھ کرسکتا ہے۔ ہاں البتہ انٹرنیٹ پر اردوالفاظ بڑھانے کی حد تک اردو بلاگنگ کو فروغ بھی دے رہے ہیں۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@میں اردو بلاگنگ میں ہر بندے سے متاثر ہوں جیسے ڈفر صاحب کی بے باکی سے، جعفرحسین صاحب کی لفّاظی سے، علی حسان صاحب کے جملہ بنانے کےانداز سے، افتخار اجمل صاحب کا اپنے تجربات بیان کرنے کا انداز، بلال محمود صاحب کی پختگیِ تحریر، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ سلسلہ بہت آگے تک چلتا ہے۔ میں ہر وہ تحریر پڑھتا ہوں جو بلاگر ز کی اپنی تخلیق ہوتی ہے، اور کئی کئی بار پڑھتا ہوں۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ دوہزار سات میں، ایک غیر ملکی اخبار کےبلاگ پیج سے۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@عام طور پر ایک ہی نشست میں، کیونکہ ایک بار جو خیالات کا تسلسل ٹوٹ جائے وہ بعد میں میّسر نہیں ہوتا۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@مجھےبلاگ کی صورت میں غبارِ دِل نکالنے کا ایک پلیٹ فام ملا ہوا ہے جو کافی سے بھی بہت زیادہ ہے، جبکہ بونس میں کئی نئے نئے خیالات رکھنے والے دوستوں سے سلام دُعا ہوگئی۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@بلاگنگ کبھی بھی غیر معیاری نہیں ہوتی کیونکہ جو بلاگ ایک بندے کی نظر میں غیرمعیاری ہے، ہوسکتا ہے تین لوگ اسے پسند کررہے ہوں۔ میری نظر میں ہروہ بلاگ جو کاپی پیسٹ سے پاک ہو معیاری بلاگ ہے۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@اردو کو جو مقام ملنا تھا وہ مِل چکا، اب اردو زبان مسلسل پیچیدگیوں کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ جن کی قومی زبان اردو تھی وہ ذہنی غلامی میں اس قدر دھنس گئے ہیں کہ اردو کو "اُرنگلش"بنا بیٹھے ہیں۔ویسےآپس کی بات ہے کہ اگر کوئی شخص گفتگو کے دوران چار پانچ انگریزی الفاظ نہ کہہ سکے، ہم اُسے پڑھا لکھا ماننے سے انکار کردیتے ہیں۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@اردو کے ساتھ میرا وہی تعلق ہے جو اسلام آباد کا پاکستان کے ساتھ، اور لہور کا تختِ لہور کے ساتھ۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@جو لوگ اسے بے لوث ہوکر فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، اُن کے خلوص پر تو شک نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ ہیں تھوڑے۔ اور جو پروفیشنل انداز میں خدمت کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، وہ فروغ دینے کی بجائے اس کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔چند ماہ پہلے ملک کے ایک معروف اخبار میں چھپنے والا کالم جس میں رومن رسم الخط کی وکالت کی گئی تھی، اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ بہرحال، اردو کی جڑوں میں بڑے بڑے نامیوں نے اپنا پسینہ بہایا ہے اس لئے "جیسی ہے، جہاں ہے"تو رہے گی ہی۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@اردو بلاگرز کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرجائے گی، اسی دوران ہوسکتا ہے ایک آدھ کانفرنس اور بھی ہوجائے۔ جبکہ میں اپنی روائتی غیرمستقل مزاجی کے سبب اپنے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ جی بالکل "اردو کی خدمت کرنے کا اجر اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی، کیونکہ برصغیر میں اس زبان نے اسلام کی بہت خدمت کی ہے"۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@فوٹوگرافی، پینٹنگ، پارک میں بیٹھ کر(دوسروں کے)بچّوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@مقصدِ زندگی تو اتنے ہیں کہ زندگی ہی مقصدوں میں پھنسی پڑی ہے۔ البتہ خواہش ہے کہ پنتالیس سال کی عمر میں ریٹائر ہو کر اپنا بڑھاپا سانتیاگو میں گزاروں۔ 

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔ 

پسندیدہ: 

1۔ کتاب ؟
@شہاب نامہ – قدرت اللہ شہاب
2۔ شعر ؟
@اے طائرِ لاہوتی اُس رزق سے موت اچھی – جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔
3۔ رنگ ؟
@کالا اور آسمانی نیلا۔
4۔ کھانا ؟
@بھنڈی۔
5۔ موسم ؟
@خزاں
6۔ ملک ؟
@چلِّی
7۔ مصنف ؟
@پطرس بخاری، قدرت اللہ شہاب، اشفاق احمد اور منٹو
8۔ گیت؟
@جو نہ مِل سکے وہی بے وفا – نُور جہاں
9۔ فلم ؟
@ Cast Away

غلط /درست: 

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@درست
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@غلط
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@غلط
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@غلط
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@غلط
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@درست
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@غلط 

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ جو سلسلے ہیں اُنہیں جاری رہنا چاہیئے، مزید ایک ایسا سالنامہ مرتب کیا جائے جس میں تمام اردو بلاگرز کی اُس سال لکھی جانے والی ساری تحریریں شامل ہوں۔ 

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@حقیقت پسندی میں گزری ایک دن کی زندگی، سو سال کی خوابی زندگی سے بہتر ہے۔

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔
آج کے منظرنامہ کے مہمان ہیں اردو بلاگر جناب ” ریاض شاہد “ صاحب۔ آپ ” جریدہ “ کے عنوان سے اردو بلاگ لکھتے ہیں۔
خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
مزاج بخیر ہیں۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
میرا نام ریاض شاہد ہے والد صاحب قبلہ نے اپنی جوانی کے دنوں میں فلمی ڈائیریکٹر ریاض شاہد اور نیلو کے شاہ ایرن کے اعزاز میں رقص سے حکومت کو انکار اور ان کی حب الوطنی پر مبنی مشہور فلمیں غرناطہ ، یہ امن اور زرقا وغیرہ سے متاثر ہو کر رکھا تھا ۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
سنٹرل پنجاب کے شہر پاکپتن کے ایک نواحی گاوں میں جنم لیاتھا اور ابھی بسلسلہ روزگار کوئٹہ میں ہوں۔
اپنی تعلیم، پیشہ اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@میری تعلیم ایک طرح سے ٹیڑھی لکیر کی طرح چلتی رہی کیونکہ ابا جان بسلسلہ ملازمت اور پھر میں خانہ بدوشی کی زندگی گذارتے رہے ۔ تعلیم کے نام پر دیپال ور کے قریب ایک سرحدی قصبے سے پرائمری ، پانچویں گریڈ کے بعد ایک وہیں دینی مدرسے میں تین چار کی دینی تعلیم ، ائر فورس سے الیکٹرانکس میں ایک عدد ڈپلومہ، بی اے اور آئی ٹی میں ایک عدد ایم بی اے ہے ۔ والد صاحب شعبہ تعلیم میں معلم تھے ، اُس وقت دل میں تھا کہ میں بھی تعلیم کے شعبے میں پروفیسر بنوں گا لیکن میٹرک کے بعد کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایئر فورس میں بطور ٹیکنیشن شامل ہو گیا ۔ کوئی چھ برس وہاں رہنے کے بعد ایک دوسری پر کشش ملازمت مل گئی تو اسے خیرباد کہ دیا لیکن ائر فورس کے ادارے اور افراد نے جس لگن ، محنت اور محبت سے تربیت و رگڑا دیا وہ بعد میں کہیں نظر نہیں آئی ۔ تو اس کے چھوڑنے کا قلق و کسک ابھی تک دل میں موجود ہے اور میں اس ادارے کا مشکور بھی ہوں خصوصا میتھ کے انسٹرکٹر ونگ کمانڈر طارق کا کہ ان کی سی سادگی ، دیانت داری ، وعدے کی پاسداری، وقار ، پروفیشنل ازم اور محنت کرنے والا بعد کی زندگی میں نظر نہیں آیا۔ میری یادوں میں وہ لمحہ ابھی تک تازہ ہے جب آخری دن بیلٹ اتارتے ، اس پر لگے شاہین ،صحرا ست کہ دریا ست ، تہ بال و پر ما ست کے نشان کو بصد حسرت الوداع کہا تھا ۔
آباو اجداد قیام پاکستان سے ایک دو برس پہلے ہی مشرقی پنجاب سے ہجرت کر کے آ گئے تھے ۔ہوا یوں کہ ددھیال کے بزرگوں کا وہاں ایک انگریز پادری سے کسی دینی مسئلے جھگڑا ہو گیا تو سب گاوں والوں نے مل کر اس پادری کی پٹائی کی ۔ انگریز سرکار کو خبر ہوئی تو بطور سزا پورا گاوں جلا کر سب کو دربدر کر دیا گیا۔ وہ تلاش معاش میں مشرقی پنجاب سے چلے تو دریائے ستلج کے ساتھ ساتھ نیچے کی جانب چلتے چلے گئے ۔ راستے میں ہر مقام پر دو چار گھرانے کسی نہ کسی جگہ اور گاوں پڑاو ڈالتے گئے ۔یوں باقی لوگ رزق کی تلاش میں چلتے چلتے ریاست بہالپور ، محراب پور اور قیام پاکستان کے بعد بدین تک جا پہنچے ۔ ننھیال والے بھی ددھیال کےقریبی رشتہ دار تھے لیکن امرتسر کے نواح میں ایک گاوں میں صدیوں سے مقیم تھے کہ انگریز سرکار کو موجودہ امرتسر ائر پورٹ بنانے کی سوجھی تو ان کی زرعی زمین کو بحق سرکار معمولی رقم پر ایکوائر کر لیا ۔ قیام پاکستان کے بعد بھی نانا لیز کی رقم کی وصولی کے سلسلے میں ایک دو سال جاتے رہے لیکن بعد میں کشمیر کی جنگ وغیرہ کے بعد یہ سلسلہ بند ہو گیا۔ تو یوں قیام پاکستان سے ایک برس قبل یہ گھرانا بھی پتوکی کے قریب ایک گاوں آن پہنچا ۔وہاں ایک ہندو ساہوکار سیٹھ اس زمانے میں کاشت کاروں میں زمینیں معمولی معاوضے پر تقسیم کر رہا تھا تو انہیں بھی کچھتحوڑی بہت زمین مل گئی اور وہ یہیں جم گئے ۔ ان کی پنجابی میں امرتسر کا لہجہ اور کلچر جھلکتا تھا تو ددھیال کے لہجے میں ساہیوالی لہجہ جو جھنگ اور ملتانی لہجے سے قریب ہے ۔ ابھی زیادہ برادری لاہور اور کراچی کے شہروں میں آباد ہے ۔ ویسے اہلیہ اہل زبان ہیں جن کے آباو اجداد نے شاہجہان پور لکھنو سے ہجرت کی تھی۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@2000 ء میں شوقیہ کمپوٹر پروگرامنگ شروع کی تو اردو سوفٹویئر کی تیاری کے سلسلے میں نیٹ پر اردو سے متعلق مواد بھی آگاہی ہوئی ۔ پہلے پہل اجمل بھوپال اور خاور کے بلاگ سے آشنائی ہوئی ۔ ویسے بھی اردو سے لگاو بچپن سے تھا تو دو ہزار چھ میں ایک بلاگ بنایا لیکن ایک تو عدیم الفرصتی اور دوسرا سلو نیٹ سپیڈ اس میں حائل رہا ۔ پھر دو ہزار نو میں جب کسی قدر فرصت اور براڈ بینڈ نیٹ میسر ہوا تو اپنا بلاگ ورڈ پریس پر بنایا جو اب ایم بلال ایم کی مہربانی سے اپنے آزاد ڈومین پر چل رہا ہے ۔ ایم بلال ایم کی خدمات کو اردو بلاگنگ کے فروغ میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@اُس وقت تو دوسروں کی نقل میں صرف بلاگران میں شمولیت کا شوق تھا بلکہ جب بلاگ بنایا تو پتہ نہیں تھا کہ کیا لکھنا ہے اور قارئین کیا پڑھنا چاہتے ہیں بعد میں آہستہ آہستہ چلتے گئے بس ۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@میں سمجھتا ہوں کہ تمام بلاگرز کا اپنا اپنا انداز ہے ۔ جیسے گلدستے کے ہر پھول کی علیحدہ مہک ، رنگ اور بو باس ہوتی ہے اسی طرح ہر بلاگر اپنے مزاج ، تعلیمی اور سماجی پس منظر کے مطابق لکھتا ہے تو اس لحاظ سے میں سب بلاگرز کی قدر کرتا ہوں ، دوستی کا خواہش مند رہتا اور سب کی تحاریر پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں البتہ عنیقہ ناز مرحومہ (خدا انہیں جنت نصیب کرے ) عمر بنگش ، علی حسان ، ِ جعفر ، زُہیر چوہان ، ابرارا قریشی ، افتخار راجہ ، جاوید گوندل ، جوانی پٹا ، ساجد نامہ ، شاکر عزیز ، شعیب صفدر ، عدنان مسعود ، عامر(گوجرانوالوی ) ، وحید سلطان ، عمران اسلم ، ایم بلال ایم ، منیر عباسی اور یاسر جاپانی زیادہ پسند ہیں ۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@سن دوہزار ایک میں۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@میں چونکہ کسی خاص تنظیم یا فلسفے سے وابستہ نہیں ہوں بلکہ صرف شوق کے لیئے لکھتا ہوں تو اس لیئے لکھنے کی تحریک ذرا اسی وقت ہوتی ہے جب فرصت میسر ہو ۔ پہلے بنیادی خیال دفتر ی اوقات میں ذہن میں آنے پر موبائل میں محفوظ کر لیتا ہوں اور بعد میں اگر طبیعت مائل ہو تو پوسٹ لکھ لیتا ہوں ۔ پوسٹ لکھنے میں تین چار گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں کہ لکھنا ، حوالے چیک کرنا اور تدوین وقت مانگتی ہے ۔ ویسے چونکہ میں بلاگ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے میں جلد باز ہوں ، بس کاتا اور لے دوڑی کا شکار رہتا ہوں تو تحریر میں خامیاں اور املاء کی غلطیاں بے شمار ہوتی ہیں جن پر بعد میں افسوس بھی ہوتا ہے ۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@مجھے اپنے آپ کو جاننے کا موقعہ ملا ہے کہ جب تک آپ کے خیالات چیلنج نہیں ہوتے آپ اپنے سچ کو آخری سچ سمجھتے ہیں ۔ بلاگنگ کی دنیا میں اس دور میں جب بحث و مباحثہ زیادہ ہوتا تھا تو اس وقت زیادہ سیکھنے کا موقعہ ملا البتہ اب دوست بشمول میرے بحث و مباحثہ سے پرہیز کرتے ہیں کہ آخر میں بحث معقولیت سے اتر کر ذاتی سطح پر اتر آتی ہے جو کہ کچھ اچھی علامت نہیں ہے ۔ ۔ دوسرا فائدہ ہوا کہ نئے دوست میسر آئے جن سے غائبانہ تعارف تو برسوں سے ہوتا ہے لیکن جب عملی زندگی میں ملنے کا بھی اتفاق ہوتا ہے تو کوئی حجاب محسوس نہیں ہوتا ۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@میرے خیال میں معیاری بلاگ وہ ہوتا ہے جس سے پڑھنے والے کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی یا تحرک پیدا ہو اگر تحریر محض آپ کے منفی جذباتی ابال کا اخراج ہے ، اس سے آگے اور زیادہ کچھ نہیں ، مطالعے پر مبنی یا اس میں زبان کی چاشنی نہیں تو اس سے بہتر ہے کہ کچھ نہ لکھا جائے ۔ ایک اچھی تحریر کی عمر زیادہ ہونی چاہئیے تاکہ کچھ عرصہ بعد بھی کوئی اسے پڑھے تو اس کی تازگی برقرار ہو ۔ طعنو ں سے آج تک بشمول میرے کوئی نہیں سُدھرا تو ضروری ہے کہ لکھتے وقت قاری کی وہ عزت ذہن میں رکھی جائے جس کا وہ مستحق ہے کیونکہ بلاگ کو ہر ذہنی سطح کا قاری پڑھتا ہے ۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@اس لحاظ سے تو مقام ملا کہ اس زبان کو طورخم کے پٹھان سے لے کے ٹھٹھہ کا سندھی تک سمجھتا اور بولتا ہے لیکن زبان کی پالیٹکس اور معاشی مفاد کی سیاست نے اسے پنپنے نہیں دیا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اردو زبان کی عملی حیثیت اب تقریبا ختم ہو چکی ہے اور ایک دو نسلوں کے بعد یہ ایک بولی کی سطح پر آ جائے گی بلکہ آ چکی ہے کیونکہ اگر کوئی زبان کسی ملک کی معیشت اور افراد کو سائینس ، ٹیکنالوجی ، شعر و ادب اور عملی زندگی میں موجودہ مسائل کے حل کے فلسفہ کے ذریعے سیراب نہیں کر رہی وہ زوال پذیر ہے ۔ جیسے پنجابی اور فارسی زبان کے ساتھ پنجاب میں ہوا ۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@محبت کا۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@ مجھے نہیں پتہ کہ کون کتنا کام کر رہا ہے ۔ ابھی تک ایک ڈھنگ کی اردو سے اردو برقی لغت تو ہم بنا نہیں سکے ۔ البتہ بلاگنگ سے وابستہ حضرات قابل تعریف ہیں کہ بغیر کسی معاوضے کے اپنی بساط بھر کوشش میں مصروف ہیں ۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@ میں اگرچہ قنوطیت پسند نہیں ہوں لیکن کہوں گا کہ اردو بلاگنگ وہیں کی وہیں کھڑی ہے ۔ کچھ عرصہ کوئی صاحب آ کر محفل کو گرماتے ہیں اور اس کے بعد چلے جاتے ہیں ۔ ان کے بعد کچھ اور نئے آ جاتے ہیں اور پھر مایوس ہو کر یا معاش کی جکڑ بندیوں کی وجہ سے اس ذہنی عیاشی سے توبہ کر لیتے ہیں ۔ پہلے بھی چند گنے چُنے لوگ تھے اور اب بھی اتنے ہی ہیں ۔ اردو بلاگنگ کو انگریزی اور مائکرو بلاگنگ سے سخت مقابلہ درپیش ہے جس میں بلاگرز کے لیئے فوری شہرت اور کسی حد تک پیسہ بھی ہے اگر سنجیدگی سے مسلسل کوشش نہ کی گئی تو اردو بلاگنگ اسی طرح چلتی رہے گی ۔ شوقیہ لکھنے والا سنجیدہ فیڈ بیک چاہتا ہے اگر وہ بھی اسے نہیں ملے گی تو پھر وہ اسے ایک بے فائدہ کام سمجھ کر الگ ہو جاتا ہے ۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ پیغام تو عظیم لیڈر دیتے ہیں ویسے بھی سارا میڈیا پیغامات سے بھرا پڑا ہے بس یہی کہوں گا کہ کوئی کوشش بھی چھوٹی نہیں ہوتی اور ہر کام کا معاوضہ زندگی میں فورا نہیں ملا کرتا ۔ قدرت ادھار بالکل نہیں رکھتی اور کسی نہ کسی مناسب وقت پہ حق ادا کر دیتی ہے ۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@ کتب بینی ، کمپیوٹر پروگرامنگ ، جاگنگ اور سونا۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@ مقصد تو اس وقت سمجھ آتا ہے نا جب انسان کی سوچ پیٹ کی سطح سے بلند ہو سکے فی الحال مجھ میں اتنی توفیق پیدا نہیں ہوئی کہ اس سے بلند ہو سکوں ۔ خواہش یہی ہے کہ زندگی میں توازن حاصل ہو جائے ، وہ کیا دعا ہے ربنا اتنا فی الدنیا ۔۔۔۔۔ 

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔ 

پسندیدہ: 

1۔ کتاب ؟
@ یوسفی کی آب گم
2۔ شعر ؟
@ میرے بلاگ کی ٹیگ لائن داغ دہلوی کا شعر ۔ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے ، مجھ کو خبر نہیں مری مٹی کہاں کی ہے
3۔ رنگ ؟
@ کریم کلر یا آف وائٹ
4۔ کھانا ؟
@ بریانی ، بینگن کا بھرتہ ، آلو گوشت کا سالن( شوربے والا) اور مونگ کی گھلی ہوئی دال بمعہ لسی
5۔ موسم ؟
@ سرد
6۔ ملک ؟
@ جرمنی
7۔ مصنف ؟
@ مشتاق احمد یوسفی ، عصمت چغتائی ، مستنصر حسین تارڑ ،اور علی عباس جلال پوری
8۔ گیت؟
@ اردو ۔ آ لوٹ کے آ جا میرے میت ، پنجابی ۔ میری چُنی دیاں ریشمی تنداں ، انگلش ۔ بونی ایم بینڈ کا اٹس ہالی ہالی ڈے
9۔ فلم ؟
@ پنجابی ہیر رانجھا ، اردو شری چار سو بیس اور انگریزی فلم El Cid جس میں چالز ہیسٹن اور صوفیہ لورین ہیرو ہیروئن تھے ۔ 

غلط /درست: 

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@ درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@ نغلط
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@ درست
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ درست
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@ نہیں (مگر صرف اہل دل کا )
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@ نہیں
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@ ہاں
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ نہیں ( مگر ہم مزاج افراد کے ساتھ) 

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ بلاگرز کے مقابلے منعقد کیئے بغیر منظر نامہ کا کوئی مقصد نہیں ہے چاہے اس کا انعام محض ایک عدد بیج ہی کیوں نہ ہو ۔
آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ 

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@ شکریہ کہ آپ نے عنایت کی ۔
 آج کے منظرنامہ کے مہمان ہیں اردو بلاگر جناب ” عمران اقبال “ صاحب۔ آپ ” عمرانیات “ کے عنوان سے اردو بلاگ لکھتے ہیں۔
خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
@ الحمدللہ۔۔۔ اللہ کا بڑا کرم اور احسان ہے۔۔۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ ایک عام سا انسان۔۔۔ اس سے بھی زیادہ اللہ کا عام بندہ۔۔۔ جس پر اللہ کا خاص فضل و کرم ہے۔۔۔ الحمدللہ
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@ جائے پیدائش تو لاہور کی ہے۔۔۔ موجودہ رہائش عرصہ 24 سال سے عجمان، متحدہ عرب امارات ہے۔۔۔
اپنی تعلیم، پیشہ اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ تعلیم: تعلیم کے بارے تو کچھ نا ہی پوچھیں۔۔۔ تعلیم سے انتہائی اختلاف کے باوجود، بی بی اے کیا اور پھر ایم بی اے بھی 90 فیصد ہو ہی گیا جو کچھ مجبوریوں کے باعث ادھورا چھوڑنا پڑا۔۔۔
پیشہ: عرصہ 10 سال سے مختلف آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں کام کرتا رہا ہوں۔۔۔ فی الحال ناروے کی ایک کمپنی میں پرچیزنگ اور لوجیسٹک ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہوں۔۔۔
خاندانی پس منظر: والدین پیشہِ تعلیم و تدریس سے منسلک رہے۔۔۔ والد صاحب تو اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ والدہِ محترمہ اپنی صحت کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں۔۔۔ ایک بھائی اور دو بہنوں کا اکلوتا بڑا بھائی ہوں۔۔۔ اور ایک ننھی پری کا والدِ ماجد ہوں۔۔۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@ اردو بلاگنگ 2010 میں شروع کی۔۔۔ آئی فون میں کسی اللہ کے بندے کی بنائی ہوئی "اردو سیارہ" نام کی ایپلیکشن ڈاون لوڈ کی تو معلوم ہوا کہ بلاگنگ اردو میں بھی ہو رہی ہے۔۔۔ ورنہ اس سے پہلے کچھ بھی علم نہیں تھا۔۔۔
سانحہِ سیالکوٹ نے کافی پریشان کیا۔۔۔ اور جی چاہتا تھا کہ اپنے دل کی بھڑاس کہیں تو نکالوں۔۔۔ اسی تکلیف نے ورڈ پریس پر بلاگ بنانے اور لکھنے پر مجبور کیا۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@ الحمدللہ مجھے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔۔۔ ایک لکھاری کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے "حوصلہ افزائی" کی۔۔۔ جو مجھے شروع سے ہی میسر رہی۔۔۔ اردو لکھنا مشکل لگتا تھا تو گوگل ٹرانسلیشن کی مدد لی۔۔۔ پھر نیٹ سے پرانی نسل کا اردو کی بورڈ انسٹال کیا جو بعد بھی بلال محمود صاحب کے پاک انسٹالر سے اپ ڈیٹ کر دیا۔۔۔ وہ وقت اور آج، اب اردو لکھنا آسان تر ہو گیا ہے۔۔۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@ بلاگنگ شروع کرتےہوئے دماغ میں ایسا کچھ نہیں تھا۔۔۔ صرف اپنے دل کے احوال صفحہ پر اتارنا چاہتا تھا۔۔۔ یہ ادراک بعد میں ہوا کہ دل کابوجھ اتارنے کے لیے لکھنا سب سے آسان اور کارآمد مشغلہ ہے۔۔۔
اردو بلاگنگ کے فروغ کے لیے اب تک تو میں کچھ نہیں کر پایا۔۔۔ لیکن اگر موقع ملا اس کارخیر میں حصہ لینا میرے لیے فخر کا باعث ہو گا۔۔۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@ بہت سے بلاگرز ایسے ہیں، جن کو پڑھ کر ہی لکھنا سیکھا۔۔۔ مرحومہ عنیقہ ناز کا شدید نقاد ہونے کے باوجود میں ان کی تحاریر کو بہت پسند کرتا تھا۔۔۔ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
جعفر حسین، یاسر خوامخواہ جاپانی، کاشف نصیر، وقار اعظم ، محمد سلیم صاحب اور انکل ٹام کو بہت پڑھا اور سراہا ہے۔۔۔
آجکل عمر بنگش صاحب کی تحاریر کو پڑھنے اور سر دھننے میں مصروف ہوں۔۔۔ کئی بار تنقید بھی کرتا ہوں اور کئی بار تعریف کے لیے لفظ ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہوں۔۔۔ میں ببانگِ دہل یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر عمر بنگش کو صحیح رہنمائی مل گئی تو وہ آج کےمنٹو ہیں۔۔۔
ایک بلاگر جو اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، وہ ڈفر ہے۔۔۔ اگر وہ "سنجیدگی "سے "مزاح " لکھنا شروع کر دے تو بہت کامیاب ہوگا۔۔۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ بلاگ سے شناسائی تو کافی پرانی ہے۔۔۔ کچھ انگریزی بلاگز کو کافی عرصہ پڑھتا رہا ہوں۔۔۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@ میری تحاریر جو قاری پڑھتے ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اب میں زیادہ تر "اپنی ڈائری" کے طور پر لکھتا ہوں۔۔۔ اپنی زندگی کے محسوسات اور جذبات لکھتا ہوں۔۔۔ اس لیے پہلے کی نسبت کم لکھتا ہوں۔۔۔ اور جب لکھتا ہوں تو ایک ہی نشست میں لکھتا جاتا ہوں اور اسی نشست میں پوسٹ بھی کر دیتا ہوں۔۔۔ میری ایک ہی تحریر (عجب چیز ہے لذتِ آشنائی) ایسی ہے جو میں نے مختلف اوقات میں مکمل کی۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@بلاگنگ سے مجھے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اپنے دل و دماغ کا غبار میں آسانی سے اپنے بلاگ پر منتقل کر دیتا ہوں۔۔۔ باوجود یہ کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لوگ میرے پیغام کو اس طرح سمجھ نہیں پاتے جیسا میں سمجھانا یا کہنا چاہتا ہوں۔۔۔
مزید یہ کہ بلاگنگ کی وجہ سے میں کئی اچھے دوستوں سے مل سکا ہوں۔۔۔ یقین جانئیے، اردو بلاگرز بڑے اچھے لوگ ہیں۔۔۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@ میں تو آج تک لفظ "بلاگ" کا اصل معنی ہی سمجھ نہیں پایا۔۔۔ معیاری بلاگ کے بارے صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں، کہ جہاں قاری ، بلاگر کے تجربے سے کچھ نیا سیکھ سکے یا اپنی معلومات میں اضافہ کر سکے۔۔۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@اگر آپ کے سوال کا مطلب "اردو بلاگنگ کامقام" ہے تو اردو بلاگرز کی اکثریت اس وقت کنفیوز ہے کہ کیا لکھیں جو قاری شوق سے پڑھ سکیں۔۔۔ اگر آپ غور کیجیے تو اس وقت اردو بلاگنگ کےپڑھنے والوں کی اکثریت صرف دو تین بلاگرز کو ہی پڑھ رہی ہے۔۔۔ اور وہ بلاگز بھی ایسے ہیں جو چار پانچ سال پرانے ہیں۔۔۔
بدقسمتی سے نئے بلاگرز اپنی وہ "فین فالوونگ" نہیں بنا پائے۔۔۔ جو بننی چاہیے تھی۔۔۔ جب ان کو رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے تو جو حضرات "کامیاب" بلاگرز ہیں، وہ اُن کا ہاتھ نہیں تھامتے۔۔۔
ایمانداری سے کہوں تو اردو بلاگنگ کو دوام بخشنے میں جن چند حضرات کا ہاتھ ہے۔۔۔ اس کے زوال میں بھی انہیں حضرات کا قصور ہے۔۔۔ میری اس بات کو سمجھنے والے سمجھ جائیں گے۔۔۔ مزید کہنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@ اردو سے میرے تعلق کو اگر کوئی نام دیا جائے۔۔۔ تو وہ "ضرورتِ زندگی " ہے۔۔۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@جی نہیں۔۔۔ بلکل بھی نہیں۔۔۔ پہلی بات تو یہ کہ اردو بلاگنگ کے لیے کام ہو کہاں رہا ہے۔۔۔ اگر آپ بلال محمود صاحب کے "انسٹالر" اور "بلاگنگ مینوئل" کی کاوش کو علیحدہ رکھ دیں۔۔۔ تو کام ہو کہاں رہا ہے۔۔۔ اگر فیس بک پر مختلف صفحات اردو میں بنانے کو "کام" کہتے ہیں تو معذرت سے کہوں گا کہ یہ کام کوئی کام نہیں۔۔۔
ماضی کے بارے میں اتنا علم نہیں۔۔۔ لیکن مختلف کتابوں کو اردو ٹائپ کرنے کا ایک پروجیکٹ شروع ہواتھا کبھی۔۔۔ وہ ایک "کام کا کام" کہا جا سکتا تھا۔۔۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@ کہیں بھی نہیں۔۔۔ اردو بلاگرز کی کوانٹیٹی (تعداد) بڑھ جائے گی اور کوالٹی تیزی سے گر جائے گی۔۔۔ ویسے ہو تو یہ اب بھی رہا ہے۔۔۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں کو میں سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔۔۔ جن میں بلال محمود صاحب سرِ فہرست ہیں۔۔۔ محدود زرائع کے باوجود بلال نے اردو کی انتہائی کارآمد خدمت کی ہے۔۔۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@ بلاگ کے علاوہ بہت سے مصروفیات ایسی ہیں، جو ہو سکتی تھیں لیکن اب نہیں ہیں۔۔۔ آفس۔۔۔ گھر۔۔۔ اور پھر آفس۔۔۔ یہی روزانہ کا معمول ہے۔۔۔ دوسری مصروفیات پالنے کا وقت ہی میسر نہیں رہا۔۔۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@ زندگی کے بہت سے مقاصد ہیں۔۔۔ جن میں ایک مقصد 'واقعی اچھی تحریر" لکھنا ہے۔۔۔ اور معاشی حالات نے اجازت دی تو متحدہ عرب امارات میں امریکی سپانسرڈ "اردو بلاگرز کانفرنس" منعقد کروانا ہے۔۔۔ 

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔
 
پسندیدہ: 

1۔ کتاب ؟
@ بہت سی ہیں۔۔۔ جن میں راجہ گدھ، علی پور کا ایلی، الکھ نگری ، شہاب نامہ اور مفتیانے شامل ہیں۔۔۔
2۔ شعر ؟
@ پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم۔۔۔ مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا۔۔۔
3۔ رنگ ؟
@ سفید، کالا اور ہلکا نیلا
4۔ کھانا ؟
@ چکن اچاری، حلیم، نہاری، پائے وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
5۔ موسم ؟
@ گرم علاقے میں رہنے کی وجہ سے موسمِ سرما۔۔۔
6۔ ملک ؟
@ متحدہ عرب امارات
7۔ مصنف ؟
@ ممتاز مفتی
8۔ گیت؟
@ فیض احمد فیض کا لکھا ہوا اور ٹینا ثانی کی آواز میں۔۔۔ "دشتِ تنہائی"
9۔ فلم ؟
@ A Walk to Remember 

غلط /درست: 

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@ درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@ درست
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@ درست
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ غلط
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@ یہ تو میرے دوست ہی بتا سکتے ہیں کہ میں اچھا دوست ہوں یا نہیں۔۔۔ ویسے میں اچھا دوست بننے کی کوشش ضرور کر رہا ہوں۔۔۔
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@ غلط
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@ غلط
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ درست اور غلط۔۔۔ ماحول اور ساتھ پر انحصار کرتا ہے۔۔۔ 

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ اچھا قدم ہے۔۔۔ مزید ورائٹی لائیں۔۔۔ یعنی انٹرویوز کے علاوہ تحریری مقابلے اور ایوارڈ زوغیرہ 

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@ زیادہ سے زیادہ پڑھیں تاکہ اچھا لکھ سکیں۔۔۔ 

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@ بہت شکریہ
آج کے منظرنامہ کے مہمان ہیں اردو بلاگر جناب ” نجیب عالم “ صاحب ۔ آپ پیشہ کے لحاظ سے صحافی بھی ہیں اور اردو بلاگنگ بھی کرتے ہیں۔ آپ ” پردیسی“ کے نام سے بلاگ لکھتے ہیں۔
خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
@ الحمدللہ
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ سادہ سا بندہ ہوں جی ۔۔ نام نجیب عالم ، پردیسی ، ناجی اور شیخو سے نام سے بھی جانا جاتا ہوں۔
پیشہ ۔۔ بہت سے کام کئے۔۔آج کل جو ہے وہ صحافت اور ویب ڈویلپنگ ۔۔۔ حالانکہ دونوں شعبوں کا آپس میں کوئی میل نہیں مگر روٹی روزی کے چکر میں دونوں کر رہا ہوں۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@ لاہور اور موجودہ رہائش بھی لاہور ہی میں ہے۔
اپنی تعلیم، پیشہ اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ بی اے ،
پیشہ ، صحافت اور ویب ڈویلپنگ
سفید پوش بندے ہیں جی۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@ دو ہزار پانچ ۔۔۔ اردو محفل سے اس طرف بلاگنگ کی دنیا میں آیا ۔ بلاگنگ کی دنیا میں پردیسی بلاگ کے نام سے سب سے پہلے اردو یونیکوڈ قرآن پاک کے ترجمے کا آغاز کیا ۔۔۔ سا تھ ہی چولیں مارنے اور دل کی بھڑاس نکالنے لئے ایک عدد شیخو بلاگ کے نام سے اپنے دوسرے بلاگ کا آغاز بھی کیا۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@ ویب کی زبان سے واقفیت کی بنا پر مجھے کوئی خاص مشکلات پیش نہیں آئیں ۔شروع میں لوگوں کو مفت بلاگ ،اردو کی مفت ویب سائٹ اور ورڈ پریس کے بے شمار سانچے ڈھال کر دئے ۔ بعد آزاں اسی کو کاروبار بھی بنایا اور الحمدللہ اس سے لا کھوں کمائے ۔۔۔ اور تاحال یہ سفر جاری و ساری ہے۔اب تو اسی کو ہم نے اپنا پیشہ بھی بنا لیا ہے۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@ بلاگنگ شروع کرتے وقت صرف یہ سوچا تھا کہ اسلامی تعلیمات خصوصاً قرآن کی تعلیمات کو یونیکوڈ یعنی تحریری اردو میں زیادہ سے زیادہ عام کرنا ہے۔مگر بعد میں دنیا کے جھمیلوں اور ویب کی دنیا میں پیسہ کمانے کی خاطر ایسے راغب ہوئے کہ پردیسی بلاگ کا مشن ادھورا رہ گیا اور اب تک ادھورا ہے۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@ پرانے بلاگرز سے ۔۔۔اور زیادہ تر انہیں کو میں اب تک پڑھتا بھی ہوں کیونکہ ان کی تحریروں میں جان ہے ، تجربہ ہے ایک سوچ ہوتی ہے جو سیدھے راستے کا پتہ دیتی ہے۔ ۔اب تو ماشااللہ نئے اور کچھ نوجوان بلاگرز بھی بڑی کمال کی تحریریں لکھ رہئے ہیں ۔
پرانے بلاگرز میں سے زکریا اجمل ،نبیل نقوی،جہانزیب اشرف،قدیر ملتان والے،شاکر عزیز،افتخار اجمل بھوپال،افضل صاحب میرا پاکستان والے،خاور کھوکھر،راجا افتخار خان،شعیب صفدر ، منیر احمد طاہر اور بد تمیز قابل ذکر ہیں ۔
درمیانی مدت اور آجکل کے نئے بلاگرز میں سب ہی اچھے ہیں ان کا اگر میں فرداً فرداً نام لوں تو میری یاداشت سے بہت سارے نام رہ جائیں گے جس سے آپ جیسا کوئی شہزادہ ناراض ہو سکتا ہے۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ دوہزار تین اور چار کے درمیان ۔۔۔ زکریا اجمل کے ویب لاگ کو پڑھنے کے بعد۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@ کوئی خاص مر حلہ نہیں ۔۔۔ بس جس واقعہ یاسوچ پر لکھنا ہو تو بے دھڑک لکھ دیتا ہوں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@ مجھے تو جو فائدہ ہوا ہے وہ زیادہ تر مالی ہے۔۔۔ اب لوگوں کو میری تحریروں سےکہاں تک یا کیا فائدہ ہوا ہے وہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@ جس پر آپ اپنی سوچ کا کھلے دل سے اظہار کریں ۔۔۔چاہے اس سوچ یعنی تحریر پر کوئی تبصرہ ملے یا نہ ملے۔ باقی اگر آپ معیاری بلاگ میں کسی قسم کے فیچر یا خوبصورتی کی بابت پو چھ رہے ہیں تو میری نظر میں ایک معیاری بلاگ میں اس کی کو ئی اہمیت نہیں ہے۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@ جی ہاں ،،، بہت زیادہ ۔۔۔ مگر ابھی اردو نے انٹرنیٹ پر بہت سی ترقی کی منازل طے کرنی ہیں ۔۔۔ یہاں میں اردو کی ترقی میں مین کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ جن میں اردو لائف کے شیخ امجد ، زکریا اجمل،نبیل نقوی،قدیر ملتانی، جہانزیب اشرف،امانت علی گوہر ۔۔ جس نے سب سے پہلے انپیج ٹو یونکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر بنایا ۔شارق مستقیم ۔۔۔ جس نے ونڈو ۹۸ اور ونڈو ایکس پی کے لئے سب سے پہلا اردو انسٹالر بنایا ۔۔ شارق مستقیم کی بدقسمتی اور ہماری ناالی کہ ہم اس کی صحیح تشہیر نہ کر سکے ۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@ بہت زیادہ ۔۔۔ میں خود کو ویب کی دنیا میں سب سے پہلے اردو ویب سائٹ بنانے والا بھی کہتا ہوں ۔۔۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ میں نے شروع میں تو مفت کام کیا مگر بعد آزاں میں نے اسے اپنا کاروبار بنایا ۔ جس کی وجہ سے میں نے اردو کی دنیا میں کبھی کوئی کریڈٹ نہیں لیا۔ اور نہ ہی لینا چاہتا ہوں کیونکہ میرا کریڈٹ وہ پیسہ تھا جو میں نے کمایا یا کما رہا ہوں۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@ جی بالکل اطمینان بخش ہے۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@ اس میں پروفیشنل ازم آ جائے گا ۔۔ سچے بلاگرز صرف نام کے رہ جائیں گے۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ اردو کی خدمت انجام دینے والوں کو بس اتنا کہوں گا کہ اردو کے لئے نیک نیتی سے کام کریں چاہے وہ کام پیسے لے کر کریں۔
اردو بلاگرز کے لئے اتنا کہوں گا کہ جو آپ سوچتے ہیں وہ لکھیں اور کھل کر لکھیں ۔۔ اگر ڈر کر لکھنا ہے تو بلاگنگ چھوڑ کر فیس بک پر چیٹ کریں۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@ بیوی کی خدمت کرنا۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@ زندگی کا مقصد ۔۔۔ سیدھے راستے پر چلنا ۔۔ مگر بار بار بھٹک جاتا ہوں ۔۔۔ الحمدللہ کوئی خواہش نہیں ۔۔جو جو خواہش کی اللہ تعالیِ نے اسے پورا کر دیا ۔

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔ 

پسندیدہ: 

1۔ کتاب ؟
@ قرآن ۔۔ مگر نا اہل ہوں ،، کم پڑھتا ہوں
2۔ شعر ؟
@ احساس کے انداز بدل جاتے ہیں ورنہ
آنچل بھی اک تار سے بنتا ہے کفن بھی
3۔ رنگ ؟
@ سفید
4۔ کھانا ؟
@ سب کھا لیتا ہوں
5۔ موسم ؟
@ بہار
6۔ ملک ؟
@ پاکستان
7۔ مصنف ؟
@ سعادت حسن منٹو
8۔ گیت؟
@ موڈ اور موسم کے لحاظ سے سنتا ہوں
9۔ فلم ؟
@ امراوّ جان ادا 

غلط /درست: 

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@ درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@ غلط
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@ غلط
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ درست
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@ درست
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@ غلط
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@ غلط
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ غلط 

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ انٹرویو سیکشن کو اگر ویڈیو نہیں تو آڈیو میں بھی ہونا چاہئے ۔

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@ آپس میں بھائی چارے سے رہو اور پاکستان سے محبت کرو ۔

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@ آ پ کا بھی شکریہ۔
منظرنامہ کے آج کے مہمان اردو بلاگر جناب یاسر ” خوامخواہ جاپانی “ ہیں ۔ آپ ہیں تو پاکستانی لیکن جاپان میں رہنے اور جاپانی شہریت کی وجہ سے خوامخواہ جاپانی ہیں :) ۔ آپ ” عام بندے کا حال “ کے عنوان سے بلاگ لکھتے ہیں ۔
خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
@الحمد اللہ ، کُلُ بندہ خوش باش
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@جی، میں خوامخواہ جاپانی ہوں
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@کے پی کے ، کے ضلع ایبٹ آباد میں کاشت کیاگیا ہوں اور اس وقت جاپان میں خودرو جھاڑیوں کیطرح "پل" رہا ہوں۔
اپنی تعلیم، پیشہ اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@تعلیم میٹرک پاس (سچی مچی پاس کی تھی فیل نہیں ہوا تھا)
خاندانی پس منظر ۔۔۔۔۔پاکستان کے ہزاروں لاکھوں پسماندہ خاندانوں کیطرح "پس ماندہ" ہی ہے۔ یعنی "ترکاری " ہے تو "آٹا"نہیں ، "آٹا" حاضر تو "ترکاری " غائب، اب تو خبر آئی ہے صدر "ترکاری" بھی توپوں کی سلامی میں رخصت ہوئے ہیں۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@اردو بلاگ تو کافی عرصے سے پڑھ رہا تھا۔بس ایک دن "جعفر " اور "عمر بنگش" کا بلاگ پڑھ رہا تھا ،کہ دماغ خراب ہو گیا ہو اور بلاگنگ شروع کر دی۔یعنی "قصور " ان دونوں کا ہے۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@ کوئی مشکل پیش نہیں آئی ، بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنایا۔ اور م بلال م کے بلاگ سے فونٹ اور کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کر کے لکھنا شروع کردیا۔
پھر شاید پڑھنے والوں کو "مشکلات" کا سامنا کرنا پڑا تو "خدائی فوجدار" مولوی "وقار اعظم" کو کانوں سے پکڑ لیا۔ بیچارا ابھی بھی بھگت رہا ہے۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@کچھ نہیں سوچا تھا۔ کوئی مقصد بھی نہیں تھا اور نہ ہی ہے۔بس موڈ خراب ہوتا ہے تو یعنی "مغلظات" سے پرہیز کرنے کیلئے "بکواسیات" لکھ دیتے ہیں۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@مجھے کیا اتنا "کمزور " سمجھ رکھا ہے کہ ایسا سوال کر رہے ہیں؟ میں متاثرین میں نہیں ہوتا۔ تمام میرا بلاگ پڑھنے والے بلاگرز "متاثرین" ہیں علاج معالجہ اپنے پیسے سے کروائیں۔ سب بلاگ دلچسپی سے پڑھتا ہوں۔۔شرط صرف اتنی ہے کہ کاپی پیسٹ نہ ہو۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ہیں؟۔۔۔۔۔ جب سے ہوم پیج یا سائیٹ کو بلاگ کہا جانا شروع ہوا۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@ایک بار "ورڈ " پر لکھتا ہوں ، اور پھر بلاگ پر پیسٹ کر دیتا ہوں۔۔قسطوں میں بہت کم لکھتا ہوں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@ جی بہت فائدہ ہوا۔۔سوچوں کے انتشار سے جان چھوٹی! بلاگ لکھنے والے دوست ملے ، اور مجھے انتہائی عزیز بھی ہیں،مجھے ایسا لگتا ہے، کہ یہ سب میری "زندگی" کا حصہ ہیں۔ میں "دل" کی باتیں ان سے کر لیتا ہوں۔ ان کے سامنے اپنے آپ کو "بنا سجا" کر رکھنے کی ضرورت نہیں۔ الٹا سیدھا لکھنے کی باوجود یہ سب میری دل کی باتیں سمجھتے ہیں۔۔اس سےبڑا مفاد دنیا میں کچھ ہے؟
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@"من" سے لکھی تحاریر جس بلاگ پر ملے۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@جی کیوں نہیں! میں اردو میں بلاگنگ کرتا ہوں۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@میری شہریت جاپانی ہے، جاپانی زبان میری "گھریلو" ضرورت ہے۔ اور "اردو" میری "قومی" زبان ہے۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@جاری رہنے والا "کام" اطمینان بخش ہوجائے تو "دلچسپ" نہیں رہتا۔ ابھی تو "گلابی" انگریزوں سے "رومن اردو" بھی چھڑوانی ہے۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@ گالی گلوچ ،لعنت ملامت ، سے ترقی کرکے ، اغوا برائے تاوان ، لات مکا، قتل و غارت ،خودکش حملے ، کرتے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ اپنے "شوق" کیلئے "جستجو" جاری رکھئے، آپ نے یہ شوق نہ پالا تو کوئی اور پال لے گا۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@روٹی روزی کمانا اور کھانا، "دوڑ" لگانے کا شوق ان چند سالوں میں عروج پر ہے۔دیکھئے کب اکتاتے ہیں۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@زندگی کا مقصد ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔خواہش۔۔۔۔۔۔۔یہاں پر نہیں بتا سکتا۔ڈفر سے پوچھ لیں۔

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟
@الکیمسٹ (راجہ جی اٹلی والی سرکار کو جو پسند ہے وہی والی)
2۔ شعر ؟
@انداز جوانی ہے زرا جھوم کے چلتے ہیں
 لوگ سمجھتے ہیں"روشن خیال" بنتے ہیں
3۔ رنگ ؟
@سفید
4۔ کھانا ؟
@زیتون کے تیل میں لہسن اور نمک میں بھونا ہوا بکرے کا گوشت
5۔ موسم ؟
@سرما
6۔ ملک ؟
@نیوزی لینڈ
7۔ مصنف ؟
@ابو اعلی مودودی
8۔ گیت؟
@ٹووینکل ٹووینکل لٹل سٹار
9۔ فلم ؟
@گاڈ فادر

غلط /درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@غلط(اب پچھتائے کا ہوت)
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@غلط
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@درست
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@غلط
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@غلط
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@درست(سچی مچی)
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@غلط

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@یہ منظر نامہ ہے کیا؟

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@خوش رہنے کیلئے "وجوہات" تلاش کرتے رہا کریں رونے کیلئے تو "جینا" ہی کافی ہوتا ہے

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@جی کوئی بات نہیں۔ میں اچھا بندہ ہوں احسان کر ہی دیتا ہوں۔
آج کے منظرنامہ کے مہمان ہیں جناب راجہ افتخار خان صاحب ۔آپ ڈاکٹر ہونےکے ساتھ ساتھ اردو بلاگر بھی ہیں اور ” ہم اور ہماری دنیا “ کے عنوان سے بلاگ لکھتے ہیں ۔

خوش آمدید !
وعلیکم خوش آمدید کہ جیسے میں آن لائن آیا ایسے ہی آپ بھی۔
کیسے مزاج ہیں ؟
@چنگے بھلےہیں جی، اللہ کا شکرہے، وہ اپنے بندوں کا بڑا خیال رکھتا ہے۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@یہ اس انٹرویو کا سب سے اوکھا سوال ہے۔  کہ اپنے بارے میں اب اپنے منہ کیا بتاؤں ، اپنی اچھائی بیان کروں گا تو اسے اپنے منہ میاں مٹھو بننا کہا جاوے گا اور اپنے بارے برا بولنا تو مجھے پسند ہے بھی نہیں، تو اس مناسب ہے کہ اس بارے  ہمارے احباب سے دریافت کیا جاوئے، مگر جو کچھ وہ بتلائیں گے اس پر اپنے مولانا اکبر الٰہ آبادی پہلے ہی روشنی ڈال گئے،
کیا کہیں احباب کیا کارنمایاں کرگئے
 بی  اے کیا نوکر ہوئے پنشن ملی مرگئے
پیشے کےلحاظ سے ہومیوپیتھیک معالجات میں ڈاکٹر ہوں،  پاکستان میں کالج میں پڑھتا تھا، عرصہ سے ادھر اٹلی میں مقیم ہوں جانے کیوں، یہاں پرپہلے تو سیاحت کے پیشے کے ساتھ منسلک ہوگیا تھا، مگر اب پھر سے اسی پیشے کے ساتھ منسلک ہوں، ہومیوپیتھک میڈیسن اور ڈاکٹرز کے اسپیشلائزیشن اسکول میں پڑھاتا بھی ہوں،  اطالوی زبان کی تعلیم بھی بہت عرصے سے غیر ملکیوں کو دے رہا ہوں۔ مزید کچھ نہیں کہوں گا۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@میری جائے پیدائش ضلع جہلم میں میں جہلم اور منگلا کے بیچ میں دریائے جہلم کے کنارے ایک چھوٹا ساگاؤں ہے، اب وہاں بندے جینز پہنے پھرتے ہیں، بلکہ کوئی کوئی بی بی بھی آپ کو نظر آجاوے گی، پس اسے گاؤں کہنا ظلم الکبیر ہے مگر ہے گاؤں ہی۔
اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@اپنی تعلیم کی کیفیت بہت پیچیدہ ہے، اگر کوئی سمجھ لے تو، ہومیوپیتھیک میڈیسن میں ڈاکٹر بنےاور پھر ایک جاپانی انسٹیوٹ سے کمرکی  ریہبیلیٹیشن  میں ڈپلومہ کیا، فیر اٹلی آگئے، ادھر ایک ماسٹر کیا بزنس ایڈمنسٹریشن اور ٹورزم منجمینٹ میں،  پھر ہسٹری اور مونومنٹنس کا ایک کلچرل کورس جسکادورانیہ ایک برس تھا کیا۔ ہیں جی مجھے تاریخ بہت پسند ہے، ثابت ہوا۔ بس اپنی تاریخ پیدائش یاد نہیں رہتی۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@میں اردو بلاگنگ کی طرف نہیں آیا بلکہ اردو بلاگنگ میری طرف آئی تھی۔ لکھنا پڑھنا اپنی پرانی لت ہے، تو اردو لائیف کے اردو پیڈ میں لکھ کر اور ادھر سے کاپی پیسٹ کرکے پہلا اردو بلاگ شروع کیا تھا ، تین مگرمچھ اور آنسو دوہزار چار کے شروع میں، بس تب کوئی دس کے قریب بلاگرز تھے، اور یہ  کہ یونیکوڈ  کوئی بھی نہیں لکھتا تھا۔ سوائے چند ایک سائیٹس کے اور بیس کے قریب بندوں کے۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@کچھ بھی تو نہیں صرف پڑھنے والے نہیں تھے، شروع میں نستعلیق نیٹ پر تھا نہیں تو جنتا چیں چیں کرتی تھی۔ بس لکھنے کا مسئلہ، کہیں لکھو فیر کاپی پیسٹ کرو، پھر کوئی نہ کوئی کٹا کھل جانا کہ لائنیں مکس ہورہی ہیں، لفظ پھنس رہے، بہت برس تو ہجے ہی سہی نہیں ہورہے تھے، ہیں جی اور اب تو جنتا گرافکس کے مسائل میں الجھی ہوئی ہوی ہے، خوبصورتی پسند ہے ہیں جی، تب صرف لکھنا ہی بڑی بات تھی  یونی کوڈ میں، نہیں تو جنگ جیسی سائیٹس تصویری اردو سے کام چلاتیں تھیں اور لوگ پوچھتے تھےکہ آپ کرکیسے لیتے ہو  اب سانوں کی پتا۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@جی شروع میں تو بہت کام ہوا، میں آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں ہوں مگر کتنے بندوں کو ترغیب دی، کسی کو فونٹ اور کسی کو اردو سپورٹ انسٹال کرکے دینا، یہ بھی ایک پور ی سائنس تھی تب، اب اللہ بھلا کرے م  بلال م  میاں کا، جو کام کسی ادارےنے کرنا تھا وہ اس بندے نے اردو کےلئے کردیا۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@میں متاثرین میں سے نہیں ہوں، بلکہ محبین میں سے ہوں، بہت سے بلاگرز سےمحبت کا رشتہ ہے، جن میں، یاسر خوامخواہ جاپانی، خاور کھوکھر، م بلال م ، علی حسان، عمیر ملک،  افتخار اجمل بھوپال، محمد قدیر،  نجیب صاحب،  مولوی محمد سعد،  جاوید گوندل، شعیب صفدر، محمد یاسر علی اور دیگر بہت سے  قدیم و جدید احباب شامل ہیں سب کے نام گنوانا  طوالت کے باعث مناسب نہیں،   البتہ ان حضرات سے براہ راست یا بلواسطہ میری  ملاقات یا بات چیت ہوئی۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@اچھے سے تو یاد نہیں مگر شاید دوہزار دو یا تین کی بات ہے، تب پہلے بلاگ اٹالین زبان میں لکھنا شروع کیا تھا۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@نہ جی یہ کوئی ڈاکٹری کا مقالہ تو ہے نہیں، بس بیٹھے  اور ہو گئے شروع، میں تو غلطیاں بھی  نہیں نکالتا، نو ایڈیٹنگ، نہیں تو فیر فرق کیا رہا بلاگ میں اور رسالے میں،  بلاگ ایک فطری روانی کی  جبکہ رسالہ ایک مرحلہ وار عمل  کی پیداوار ہوتا ہے ، موضوع ہوسکتا ہے دونوں کا ایک ہی ہو۔ اسی لئے تو آپ کو میرے بلاگ پر اسپیلنگ کی غلطیاں، ٹائپنگ مسٹیکس، اور دیگر کھچ خانیاں ملیں گی۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@معاشی فائدے کا تو سوچا کبھی نہیں البتہ یہ جو اوپر مذکور بندے ہیں یہ  بلاگ سے ہی کمائے ہیں۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@معیاری بلاگ  وہ ہوتا ہے جو بے لاگ ہو، بغیر لگی لپٹی کے اور بغیر ایڈیٹنگ کے، بس دل کی بات کرے بھلے اپنے دل کی کرے اور دوسروں کے دل ساڑے۔    بھلے اگلے کہہ  اٹھیں   ع   چمن  سے آرہی ہے بوئے کباب ،                    پر کرے دل  کی بات۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@ہاں  تو اور کیا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، ساٹھ سو برس کسی زبان کےلئے بہت تھوڑا عرصہ ہوتا ہے، الحمدللہ اردو نے آج جتنے دل جیتے ہیں،  وہ کہنے کو کافی ہیں کہ اردو ہی یہ کام کرسکتی تھی،  آج پوری دنیا میں اردو بولی جاتی ہے اور میرا نہیں خیال دنیا کا کوئی ایسا ملک ہو جہاں پر یہ باقاعدہ پڑھی نہ جاتی ہو۔ پھر اردو اور اردو دانوں کی آپس میں محبت کیا کہنے۔  میں تو گھومنے پھرنے والا بندہ ہوں، کہہ سکتا ہوں بقول شاعر
اور جس شہر میں اردو کا چلن ہوگا
وہاں کا ہر باشندہ شریفانہ ملے گا
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@کچھ یوں کہ میری مادری زبان پنجابی ہے،  اب بھی ساری گالیاں اور لطیفے پنجابی میں ہی چلتے ہیں، بنیادی  تعلیم اردو میں اور ہومیوپیتھک میڈیسن  انگریزی میں پڑھی،  پھر اسپرانتو سیکھی، اور یونانی  و جرمن  و عربی سیکھنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اطالوی سیکھ بیٹھے، پر اب بھی پڑھنے اور لکھنے کی زبان اردو ہی ہے، پہلے اردو میں لکھ کر پھر کسی زبان میں  ،    اب البتہ  یہ ہے کہ  کچھ وقت سے نوٹس وغیرہ اٹالین میں لکھنے لکھوانے  ہوتے ہیں تو بس اردو میں لکھنے پڑھنے کا  کام کچھ کم ہویا ہوا ہے۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@چونکہ پاکستان سے باہر ہوں عرصہ تو مجھے صحیح طور پر علم نہیں کہ پاکستان میں ان پندرہ برس میں کیا ہوا اردو کےلئے میری، اردو ابھی تک وہی انی سو پچانوے والی ہے، بغیر انگریزی کے،  جیسے برطانیہ والوں کی پنجابی انیسو ستر  والی۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@اپنے آپ کو ہنوز زمین پر دیکھنے کا خواہش مند ہوں، اللہ نے چاہا تو،   اور اٹلی میں ہی ہوں گا،  اور اردو بلاگنگ کو پروفیشنل میڈیا کی مت مارتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔   اردو کا مستقبل روشن اور اردو بلاگز کا روشن تر، اب چونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ عام بندے کی دسترس میں آیا ہے تو آپ دیکھئے گا کہ آنے والے برسوں میں اردو بلاگنگ کو بہت سے م بلال م ملیں گے۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@پیغام  ہے میرا محبت جہاں تک پہنچے،   اردو خود ہی محبت ہے اور اس سے محبت کرنے والوں کو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے بھی میں ایک عام سا بندہ ہوں کسی کو بھلا کیا مشورہ دے سکتا ہوں  ہاں اردو کی خدمت کرنے والے اور اردو بلاگز اگر کوئی صلاح مجھے دینا چاہئے تو میری  خوش نصیبی ہوگی۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@بلاگ میری مصروفیات میں آخری کام ہے، جب تپا ہوا ہوں تو لکھتا ہوں، ملازمت ہے،  وہ کرتا ہوں،  اس کےلئے چونکہ پڑھنا پڑھتا تو پڑھنا بھی بہت پڑتا ہے۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@درد دل کے واسطے پیدا کیا تھا انساں کو     والی بات نہیں ہے، آج تک خود سمجھ نہیں آئی کہ کیا چاہتاہوں، اور زندگی کا مقصد کیا ہے، کماؤ، کھاؤ، گھر والوں کو کھلاؤ، دنگے فساد  سہو اور کرو، یہ غیبتیں اور چغل خوریاں جہان بھر کی، جانے زندگی کا مقصد کیا ہے، مگر پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش اپلائیڈالٹرنیٹیو میڈیسن میں ، دیکھو فیر پوری ہوتی ہےکہ نہیں۔

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟
@ الکیمسٹ پاؤلو کوئلہو کی
2۔ شعر ؟
@چمن ہے مقتل نغمہ اب اور کیا کہئے
ہر طرف اک سکوت کا عالم ہے جسے نوا کہئے
اسیر بند زمانہ ہوں اے صاحبان چمن
گلوں کو میری طرف سے بہت دعا کہئے
3۔ رنگ ؟
@نیلا اور سفید ،   ایک وقت میں میرے سارے کپڑے نیلے یا سفید ہوا کرتے تھے یابھی سفید اور نیلے اور یاپھر نیلے اور سفید ہیں جی
4۔ کھانا ؟
@اس بارے میں کنفیوژن کا شکار ہوں شدید، کنفوشس سے بھی بڑھ کر، صرف کھانے کو کھالیتا ہوں جو بھی مل جاوے بس اس میں مرچیں نہ ہوں اور سمندری مخلوق نہ ہو۔
5۔ موسم ؟
@گرما، اٹلی میں جب آپ کاچھا اور بنیان پہن کا پورا شہر گھوم سکتے ہیں اور پورا اٹلی دیکھ سکتے ہیں، پاکستان میں بہار کا جب پھول میرے گھر میں کھلے ہوتے ہیں تو۔
6۔ ملک ؟
@اگر پسندیدہ ملک پوچھو گے تو پاکستانی ہونے کے باوجود پاکستان نہیں کہہ سکتا کہ ادھر پاکستانی ہوتے ہیں، اٹلی میں رہنے کے باوجو ادھر اٹالین کی وجہ سے دل نہیں لگتا، برازیل میرا پسندیدہ ملک ہے،   کیوں چونکہ آپ نے پوچھا نہیں تو میں نے بتایا نہیں۔
7۔ مصنف ؟
@اردو میں پطرس بخاری، مستنصر حسین تارڑ ، برگیڈئر شفیق الرحمان ، ابن انشاء ، نسیم حجازی اور بہت سے،  انٹرنیشنل لٹریچر میں  پاؤلو کوئلہو کی ساری کلیکشن اٹالین اور انگریزی کی میرے پاس ہے،   انگریزی میں ادب میں نے پڑھا ہی نہیں اور صرف میڈیسن کی ریسرچ دیکھتا ہوں اور میڈیکل انگلش ہی مجھےآتی ہے۔
8۔ گیت؟
@منی بیگم کی غزل بوتل کھلی ہے رقص میں جام شراب ہے۔   ویسے میں موسقی سنتا نہیں ہوں۔
9۔ فلم ؟
@گو میں زیادہ فلمیں نہیں دیکھتا مگر دو فلمیں تاریخ موضوعات کی جب بھی ملیں دیکھ لوں گا پھر سے، ایک ہے گلیڈی ایٹر اور دوسری کنگڈم آف ہیون، جو کروسیڈز کے نام سے بھی ریلیز ہوئی۔

غلط /درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@غلط
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@درست
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@بہت درست
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@درست
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@درست
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@غلط
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@اگلے بندے پر منحصر ہے۔

منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@چونکہ مجھے اردو بلاگنگ کا چچاجان کہا جاسکتا ہے بابا جی چھڈ دو تو، لہذا اگلی بار میرا انٹرویو پہلی فرصت میں کیا جاوے۔

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@پیغام ہے میرا محبت جہاں تک پہنچے، بس محبت کیجئے اپنے آپ سے، اپنے عزیزواقارب سے، آپ اردگرد سے،  اپنے ماحول سے، اپنی گلی  اپنےمحلے سے۔ (محلے والیوں کا آپ کے دماغ میں خود ہی آرہا، میں نئیں کہہ ریا) اپنے یاردودستوں سے اور اپنے شہدے و سڑیل رشتہ داروں سے بھی، ملک زبان  دنیا  سے، مطلب اپنی ہرچیز سے پیار کرو اور اسکا خیال رکھو جسے آپ میری یا ہماری کہہ سکو۔  ہیں جی

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ
@آپ کا وی شکریہ، ہیں جی
 منظرنامہ کے محترم قارئین، اس بار جس شخصیت سے ہمیں شناسائی کا موقعہ ملے گا ان کا نام ہے کاشف نصیر، اپنے منفرد خیالات، منفرد باتوں اور تحقیقی مضامین کی وجہ سے جانے جاتے ہیں مزید یہ کیا کیا کرتے ہیں یہی جاننے کے لیئے سلسلہ شناسائی میں پیش ہے کاشف نصیر سے شناسائی۔ تو آئیں ان کے بارے میں وقت ضائع کیئے بغیر جانتے ہیں۔

خوش آمدید !
کیسے مزاج ہیں ؟
@ اللہ کا شکر ہے۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
@ کراچی میں پیدا ہوا اور تادم تحریر یہیں آباد ہوں۔
اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@ جامعہ کراچی سے "ایم اے ابلاغ عامہ"، اور جامعہ اردو سے "ایم بی اے" کیا ہے۔ مستقبل قریب میں ایم ایس (ابلاغ عامہ) کا ارادہ ہے۔
متوسط اور سفید پوش ہاشمی گھرانے سے تعلق ہے۔ آباو اجداد سترہویں صدی عیسویں میں وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان سے ہجرت کرکےبھارتی ریاست بہار (ضلع سیوان) میں آباد ہوئے۔
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
@ کسی زمانے میں اردو ویکیپڈیا پر دلچسپی ہوا کرتی تھی، ویکیپڈیا پر لکھتے لکھتے بلاگنگ کا خیال پیدا ہوا اور اس طرف نکل آیا۔
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
@ بلاگنگ کا آغاز ورڈ پریس سے کیا تھا لیکن وہاں تھیم اوررسم الخط کا مسئلہ رہتا تھا۔ پھر جب ایک فری ڈومین" ڈاٹ کو ڈٹ سی سی" کے نام سے آیا تو رسم الخط اور تھیم کے مسائل سے نجات کےلئے وہاں منتقل ہوگیا لیکن بات پھر بھی نہ بنی۔تین سال قبل اپنا ڈومین اور ہوسٹنگ خریدی اور اب وہی مستقل ٹھکانہ ہے۔ ان تمام مراحل میں قلم کارواں والے وقار اعظم کی تکنیکی مدد ہر وقت میرے ساتھ رہی ہے۔
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
@ مقصد تو صرف بلاگ لکھنا تھا، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، فطری طو ر پر یہ خواہش بھی پیدا ہوئی کہ جس پلیٹ فارم کو میں استعمال کررہا ہوں، وہ ترقی کرے۔ اس لئے جب کبھی بھی اردو بلاگنگ کے فروغ کے لئے کوئی تحریک چلتی ہے تو ساتھ دینے کا دل کرتا ہے۔
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
@ خاور کھوکھر، فہد کیہر اور کئی دوسرے بلاگرز نے متاثر کیا۔عنیقہ ناز، جعفر حسین، ڈفر، عمران اقبال، علی حسان، یاسر خوامخواہ، افتخار اجمل صاحب اور ریاض شاہد وغیرہ کو پڑھنے میں لطف آتا ہے۔ بلاگنگ کے ابتدائی دنوں میں عثمان (کینیڈاوالے) کو دلچسپی سے پڑھتا ہے لیکن اب وہ نہیں لکھتے۔
لفظ ” بلاگ “ سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@ شاید 2004 میں۔
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
@ میرا نظریہ ہے کہ تخلیق کا ہر عمل آمد پر منحصر کرتا ہے، بعض اوقات آپ پورے اہتمام کے ساتھ کسی موضوع پر لکھنے بیٹھتے ہیں لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود قلم(کیبورڈ :) ) آپکا ساتھ نہیں دیتا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ بغیر کسی منصوبہ بندی سے لکھنا شروع کرتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں ایک بہترین بلاگ وجود میں آجاتا ہے۔ بہرحال کچھ مضامین پر منصوبہ بندی ضروری ہوتی، خاص طور پر تحقیقی مضامین پر۔ میں نے حالیہ عام انتخابات کے دوران بیس سے زائدسیاسی مضامین لکھے اور یہ سب کچھ پیشگی منصوبہ بندی کے نتیجے میں ہی ممکن ہوا۔ یہ منصوبہ بندی شماریات کے اصولوں کے مطابق تھی، یعنی پہلے ڈیٹا کلیکشن، پھر ڈیٹا پریزینٹیشن اور آخر میں بحث ۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
@ میں لکھنا چاہتا ہوں اور بلاگ مجھے اسکی آسان اور آزاد سہولت فراہم کرتا،مجھے اس سے زیادہ اور کیا چاہئے۔
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
@ ایسا بلاگ جو آسان اور پیشہ وارانہ زبان میں مسائل اٹھائے اورانکے حل پر بحث کرے ۔ ہمارے یہاں بہت سے معیاری بلاگ ہیں لیکن مصیبت یہ ہے کہ نوے فیصد بلاگرز میری طرح صرف شوقیہ ہیں۔ پرفیکشن کے لئے ضروری ہے کے ہم اردو بلاگنگ میں پروفیشنلزام کو فروغ دیں۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
@ میرے خیال سے نہیں ملا اور اسکی وجہ ہم خود ہیں۔ہمارا عجیب مسئلہ ہے کہ ہم انگریزی لکھ نہیں سکتے لیکن ہمیں اردو لکھنے میں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ اکثر لوگ فخر سے بتاتے ہیں کہ انہیں اردو لکھنا نہیں آتی ۔ بے شک حکومت یا ریاستی ادادروں کا بھی قصور ہےلیکن سب سے زیادہ قصور ان لوگوں کا ہے اردو زبان کے چاچے مامے بنے پھرتے ہیں، میرا اشارہ ہمارے نام نہاد ادبی طبقہ کی طرف ہے۔
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
@ اردو کے ساتھ میرا تعلق وہی ہے جو مادری اور قومی زبان کے ساتھ کسی بھی نارمل شخص کا ہونا چاہیے۔
آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے ؟
@ بالکل نہیں ہے، اردو کے ساتھ پہلی بیوی جیسا سلوک ہورہا ہے۔کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ یہ زبان لوگوں کی مجبوری بن کر رہ گئی ہے ورنہ انہیں اس زبان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جو حال طاہر شاہ نے انگریزی کے ساتھ کیا ہے، ہمارے مین اسٹریم کے گلوکار اردو کے ساتھ اس سے برا حال کرتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔ نیوز چینلز پر بھی زبان کا معیار گرتا جارہا اور ڈراموں میں الفاظ کی ادائیگی، لہجے اور تلفط کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔ دوسری طرف جن اداروں کو اردو کی ترقی کا کام سونپا گیا ہے وہ لمبی تان کر سو رہے ہیں۔
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
@ مستقبل میں میرا ارادہ اردو بلاگنگ کو ہی مستقل پروفیشن بنانا ہے۔ یقینی طور پر اس مقصد کے لئے مجھے وقت نکالنا پڑے گا ، اپنی خامیوں کی اصلاح کرنی ہوگی۔ میرے خیال سے اگر آپکا شوق اور پروفیشن ایک جگہ جمع ہوجائے تو مثبت نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔
اردو بلاگنگ کا مستقبل روشن ہے، میرا خیال ہے کہ اگر اردو بلاگرز کوشش کریں تو آئندہ پانچ سالوں میں ہم انگریزی بلاگرز سے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟
@ آپ ایک قومی مقصد کے لئے کام کررہے ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ آپکو کامیاب کرے۔
بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟
@ بلاگ اور سوشل میڈیا کی مصروفیت کے علاوہ ایک نجی کمپنی میں سپلائے چین کے شعبے کے ساتھ منسلک ہوں۔
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@ "زندگی کا مقصد؟" اس سوال کے جواب پر بحث میری اکثر تحاریر میں موجود ہے۔ بہت سی خواہشات ایسی ہیں جنکی تکمیل کی آس لگائے بیٹھا ہوں۔ بقول مززا صاحب کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:
1۔ کتاب ؟
@ غبار خاطر
2۔ شعر ؟
@
 نقش فریادی ہے کسی شوخ تحریر کا
کاغذی ہے ہر پیرہن ، ہر پیکر تصویر کا
3۔ رنگ ؟
@ سفید
4۔ کھانا ؟
@ چندکھجور اور ایک گلاس دودھ
5۔ موسم ؟
@ برسات
6۔ ملک ؟
@ ترکی
7۔ مصنف ؟
@ مولانا ابولکلام آزاد
8۔ گیت؟
@ اے جذبہ دل گر میں چاہوں
9۔ فلم ؟
@ کوئی نہیں

غلط /درست:
1۔ مجھے بلاگنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
@ درست
2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
@ درست
3۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے ؟
@ درست
4۔ مجھے سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ درست
5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں ؟
@ غلط (معلوم نہیں)
6۔ مجھے جلد ہی غصہ آجاتا ہے ؟
@ غلط
7۔ میں بہت شرمیلا ہوں ؟
@ غلط
8۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے ؟
@ نہیں(معلوم نہیں)
منظرنامہ کے لیئے کوئی تجویز دینا چاہیں گے ؟
@ منظر نامہ قابل لوگ چلارہے ہیں، انہیں مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
@ کوئی نہیں
اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
@ بہت شکریہ، جوابات کے لئے طویل انتظار کرانے پر معذرت۔