ایک عرصے سے منظرنامہ بندش کا شکار تھا۔ عمار بھائی اور دوسرے تمام منتظمین وقت کی کمی کے باعث اس طرف توجہ نہیں دے پا رہے تھے اور نتیجتاً تمام سر گرمیاں بھی بند ہو گئی تھیں۔
ایک ہفتہ قبل بلال کی ایک پوسٹ سے آئیڈیا وجود میں آیا کہ ایک ایسی سائٹ ہونی چاہئے جہاں اردو بلاگنگ کے بارے میں تمام بنیادی باتیں موجود ہوں اور ساتھ ہی ساتھ اردو بلاگنگ کے حوالے سے اعلانات بھی ہوتے رہیں اور سارے اردو بلاگران ان سے واقف بھی ہوں۔ پھر سوچا کہ جب نئی بنانی ہی ہے تو پرانے منظرنامہ کو نئے سرے سے کیوں نہ شروع کر دیا جائے۔ عمار بھائی سے رابطہ کیا اور انہوں نے خوشی خوشی بلاگ ہمارے حوالے کرنے پر ہاں کر دی۔
منظر نامہ اب غیر فعال سے فعال ہو گیا ہے، کچھ نئے اور کچھ پرانے سلسلے جلد ہی شروع اور بحال کر دئیے جائیں گے۔ اس وقت میں اور بلال ہی اس کو دیکھ رہے ہیں اس لئے اگر آپ میں سے کسی کے پاس بھی کوئی نئی تجویز ہو یا پھر آپ
منظرنامہ کی انتظامیہ کے رکن بننا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

منظر نامہ کی نئی انتظامیہ :-

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



14 تبصرے کیئے گئے :

  1. منظرنامہ کی نئی ٹیم سے گزارش ہے کہ اس تحریر میں اپنے ناموں کا ذکر بھی کردیں تاکہ واضح ہوجائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. مبارک ہو جناب۔
    ایک رائے ہے۔
    اگر سوشل شئیرنگ بٹن پوسٹ کی بائیں جانب سے ہٹا کر نیچے یا اوپر کر لئے جائیں تو پڑھنے میں زیادہ آسانی رہے گی۔
    کیری آن۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ کی تجویز پر ضرور عمل ہوگا ۔ فل وقت گزارہ کے لیئے پوسٹ کے بائیں جانب لگائے گئے ہیں ۔

      حذف کریں
  3. بہترین سلسلہ شروع کیا گیا ہے .مجهے تو بہت اچها لگا.ان شاء اللہ ایک ایک کرکے پڑهنے کا خیال ہے .اللہ خوش رکهے انتظامہ کو اور بہت شکریہ بهی

    ایک بات عرض کرنا چاہتی ہوں ...جس کا بهی انٹرویو لیا جائے اگر ان کے بلاگ کا لنک بهی ساته ہی لگا دیا جائے تو ان کے ساته ان کے تحریر کو بهی جاننے میں مدد ملے گی.

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی جو انٹرویو تازہ ہیں ان میں بلاگ کا ربط موجود ہے اور جو پرانے ہیں ان میں بھی تقریباً سب میں موجود ہے لیکن پرانے ربط ہیں ان کو بھی اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

      حذف کریں
  4. اچها میں نے پہلے انٹرویو سے ابتدا کی ہے . .جواب کا شکریہ بهائی خوش رہیں
    ایک اور باتاگر ممکن ہو تو کمنٹ کے بعد یہ کوڈ جو ڈالنا پڑتا ہے اسکو نکل سکے تو اچها ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ختم کردیا ہے اور آپ کا شکریہ یاد دلانے کے لیئے :)

      حذف کریں