السلام علیکم

یہ لیں جی یہ تو سخت مقابلہ ہو گیا ہے :-) ٹائی پر آگئی ہیں کچھ تحریریں ، سوچا کہ اس دلچسپ صورتحال میں آپ سب کو بھی شریک کر لیا جائے . . .

ہفتہ بلاگستان سے متعلق ایک خصوصی ایوارڈ کی نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ پچھلے دنوں ہوئی. جس کے نتائج حاضر ہیں. یاد رہے کہ یہ صرف نامزدگیاں ہوئی ہیں اور اس کے بعد فائنل ووٹنگ ہو گی. فائنل ووٹنگ کچھ اس طرح سے ہو نا تھی کہ ہفتہ بلاگستان کے ہر یوم کی جس تحریر کو سب سے زیادہ ووٹ ملتے وہ ایک تحریر فائنل ووٹنگ میں جاتی.

نتائج میں دو مختلف عنوانات " یوم بچپن" اور "یوم مزاح" کی ایک سے زائد تحریروں پر ایک جیسی تعداد میں ووٹ آئے ہیں لہذا اب دو میں سے کسی ایک آپشن کو فائنل کرنا ہے ، ایک تو یہ کہ تمام تحریروں کو اسی طرح فائنل ووٹنگ میں شامل کر دیا جائے یا پھر دوسرا آپشن یہ ہے کہ ایک مرحلہ فائنل ووٹنگ سے قبل مزید ہو تاکہ ٹائی کا فیصلہ کیا جا سکے.ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ہمیں مزید ایک معتبر ووٹ کی ضرورت ہو گی. آپ سب کو اس سلسلے میں اظہار خیال کی دعوت ہے .

شکریہ
رزلٹ دیکھنے کے لیے سکرین شاٹ ملاحظہ کریں:

hafta blogistan

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



17 تبصرے کیئے گئے :

  1. سوچ رہا ہوں کہ وہ ٹائی بریکر معتبر ووٹر میں بن جاؤں پر مصیبت یہ ہے کہ پڑھنا پڑے گا. :D

    خیر کوئی اور سہی. ویسے میں ہوا تو رشوت بھی جائز ہوگی. :D

    جواب دیںحذف کریں
  2. ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کر لیں .

    جواب دیںحذف کریں
  3. یقین کریں.. مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی ...
    بہرحال آپ چھوڑیں سب ووٹنگ وغیرہ اور سارے ایوارڈ مجھے ہی دے دیں...
    حق بحقدار رسید...
    :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  4. اوے چپ کر کے ایوارڈ میرے حوالے کر دو ورنہ بھیجوں جیکٹ والا :chup: ۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. یعنی جیت گئے چلو مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں
  6. چلیں اللہ اللہ کرکے نامزدگی تو ہو گئی! :-)

    جواب دیںحذف کریں
  7. میری طرف سے جس کو دل چاہے ووٹ دے دیں کیونکہ کسی ایک کو ووٹ دینا اچھا نہیں لگتا

    جواب دیںحذف کریں
  8. میرا خیال ہے ووٹنگ کو چھوڑیں اور انعام مجھے دیں کیونکہ مجھے کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ووٹ نہیں ملا :haha:

    جن جن کو ووٹ ملے ہیں ان سب کو شمال کر دیں

    جواب دیںحذف کریں
  9. اگر اوورآل دیکھا جائے تو جعفر صاحب کی تحاریر کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اس لیے آنکھیں بند کر کے انعام ان کو دے دیا جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. اوئے کیا کھپ پائی رکھدے او تسی سارے؟
    پہلی پوسٹ پہ ہی کہہ دیا تھا کہ ایوارڈ مجھے ملنے چاہئیں پر تسی رپھّڑ ای پائی رکھدے او
    چلو سارے ایوارڈ میرے حوالے کرو
    جو مجھے پسند نا آیا وہ میں حقدار کو بانٹ دوں گا
    پکا وعدہ ہے میرا
    (صدر پاکستان کی تصدیق سے جاری ہوا)

    جواب دیںحذف کریں
  11. میرا بھی ذاتی خیال ہے کہ جعفر بازی لے گیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  12. السلام علیکم

    آپ سب کی آراء کے لیے شکریہ تاہم درج بالا دو آپشنز میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا تھا فائنل مرحلہ کے لیے اور اس حوالے سے ابھی تک کے تبصرہ جات میں آراء سامنے نہیں آسکیں .

    جواب دیںحذف کریں
  13. ویسے جعفر واقعی بازی لے گیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  14. چونکہ میری تحریر کسی کو پسند نہیں آئی اس لئے ووٹ کسی کو بھی دے دیں :hunh:

    جواب دیںحذف کریں
  15. ہم نے بھی جب اکڑ بکڑ کیا تو "حق بحقدار رسید…" والے صاحب کا ہی نام آیا :D

    جواب دیںحذف کریں
  16. [...] کی ووٹنگ کا اہم مرحلہ طے کیا جا چکا ہے تاہم اس مرحلہ میں نتائج کے مطابق دو کٹیگریز میں ووٹنگ ٹائی پر آ کر رکی تھی اور [...]

    جواب دیںحذف کریں