منظر نامہ کے قارئین کو السلام علیکم،

2008  اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ سال اردو بلاگنگ کے لیے کیسا رہا یا اردو بلاگنگ میں کیا کچھ ہوا، اس پوسٹ  میں ہم اردو بلاگنگ  اور منظر نامہ پر ایک مختصر نظر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ منظر نامہ کا آغاز بھی اپریل 2008 میں  کیا گیا۔  میرے اور عمار کے ذہن میں شاید پہلے سے ایسا خیال تو  تھا ہی۔۔۔لیکن پھر بھی منظر نامہ کا وجود اچانک اور اتفاقی تھا۔ آغاز میں ہم نے اردو بلاگرز سے شناسائی اور اس کے ساتھ مختلف عنوانات پر بلاگرز کو لکھنے کے لیے منظر نامہ جیسا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیاکرنے کا سوچا تھا ۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم  منظر نامہ پر ایوارڈز اور "ایک بلاگر ، ایک کتاب" جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔

منظر نامہ پر آپ ہم آپ کے لیے کیا پیش کرتے ہیں۔۔۔

1۔    اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ  شناسائی)
2۔    منتخب عنوانات پر آپ کے خیالات (نقطہ نظر)
3۔    ہر ماہ کے بلاگ(اقتباسات)
اس کے علاوہ ۔۔۔
4۔    اردو بلاگ ایوارڈز
5۔   مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب

سلسلہ شناسائی میں اب تک ہمارے جو مہمان بنے ، ان کو تہہ دل سے بہت شکریہ۔ اب تک اکیس بلاگرز کا انٹرویو لیا جا چکا ہے:

ابوشامل)فہد( سے شناسائی

اسماء سے شناسائی

مکی سے شناسائی

“میرا پاکستان” سے شناسائی

ساجد سے شناسائی

افتخار اجمل سے شناسائی

شب سے شناسائی

پاکستانی سے شناسائی

شعیب صفدر سے شناسائی

جہانزیب اشرف سے شناسائی

عارف انجم سے شناسائی

خاور کھوکر سے شناسائی

شاکر عزیز سے شناسائی

عمیر سلام سے شناسائی

راشد کامران سے شناسائی

قدیر احمد سے شناسائی

سعادت سے شناسائی

زکریا اجمل سے شناسائی

امن ایمان سے شناسائی

رضوان سے شناسائی

سلسلہ نقطہ نظر میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ لیکن ہمارے چند ساتھیوں نے اسے آگے ضرور بڑھایا ہے۔ جن کے ہم شکر گزار ہیں۔

راشد کامران

ابوشامل

محمد وارث

- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے سلسلے میں ہم زکریا ، جہانزیب اور نبیل کے شکر گزار ہیں۔

- اسی طرح منظر نامہ پر مختلف امور میں ہماری مدد کرنے پر ڈفر اور امن ایمان کا بے حد شکریہ۔

- مکی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ہم نے منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم کا آغاز کیا۔ اب تک پانچ کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں:

وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی

قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی

مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء

تجدید و احیائے دین - ابو شامل

پطرس کے مضامین - علی نعمان

جبکہ کچھ کتابوں پر بلاگرز کام کر رہے ہیں۔

اس سال بہت سے نئے اردو بلاگز بھی منظر پر آئے۔ نیچے دی گئی لسٹ میں اگر کسی کا نام شامل نہیں ہے تو  ہمیں آگاہ کریں۔

2008 کے بلاگرز کی فہرست:

اردو ماسٹر

منظر نامہ

معاشرہ

ماہ رخ

نعمان علی

نوائے ادب

ڈفر

عارم

محمد وارث

شاہدہ اکرم

مظلوم

پاک فیکٹ

سعود

ابوکاشان

سارہ پاکستان

طفل

عبدالقدوس

عزیز امین

شکاری

زین زیڈ ایف

اگر دیکھا جائے تو 2008 اردو بلاگنگ کے لیے اچھا رہا، جہاں اتنے نئے بلاگرز کا اضافہ ہوا، وہاں  اردو ماسٹر جیسا بلاگ بھی سامنے آیا، جہاں عمار اور ساجد اردو بلاگرز کے تکنیکی مسائل کا حل پیش کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نئے بلاگرز کو اردو ماسٹر پر بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو مل سکتا ہے۔  البتہ 2008 کے آخر میں اردو ٹیک کا غائب ہونا مایوس کن رہا، بلاگرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اسی وجہ سے کچھ بلاگرز نے بلاگ سپاٹ یا فری ہوسٹس کا رخ کیا۔

سال کے آخر میں کراچی میں بلاگرز کی نشست بھی ہوئی۔ جہاں عمار، فہیم اور شعیب نے اردو بلاگنگ کی نمائندگی کی۔  اردو بلاگنگ کو اس نشست میں کافی پذیرائی ملی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ کراچی بلاگرز کی نشست کے بارے میں آپ تفصیل سے عمار کے بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



22 تبصرے کیئے گئے :

  1. اچھا جائزہ ہے..

    ایک بلاگر ایک کتاب مہہم کے حوالے سے ایک بات یہ کہ عبد القدوس ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں.. اسے بھی زیرِ تکمیل پراجیکٹس میں شامل کرلیا جائے..

    جواب دیںحذف کریں
  2. آہا میرا نام بھی آیا ہے :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  3. نئے بلاگروں میں بلو بلا اور ہماری سیکرٹ فائل بھی ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. او ہیلو اس میں میرا نام کہاں ہے؟؟؟ :-|

    جواب دیںحذف کریں
  5. حضرت جی دیکھ لیں آپ کے ہوتے ہوئے ہم سے زیادتی کی جا رہی ہے :dxx:

    جواب دیںحذف کریں
  6. بھائی کچھ بلاگرز کا نام نہیں جیسے عبدالقدوس کہہ رہے ہیں!!!
    اُن کی کتاب کا بھی تذکرہ نہیں جو انہوں نے مہم کے سلسلے میں حصہ ڈالا!
    یہ ذیادتی ہے!

    جواب دیںحذف کریں
  7. لو جی میرے ووٹر آگئے :k: اگلی دفعہ میں ہی جیتوں گا کوئی گل ای نیں :chup:

    جواب دیںحذف کریں
  8. مبشر اسلام04 جنوری, 2009

    عبدلقدوس بھاءی کا نام سامل کیا جاے۔۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. یار ساڈے یار دا نا وی پا لوو جے غلطی نا او لکھن لگ ای پیا اے تے

    جواب دیںحذف کریں
  10. ارے یہاں تو عبدالقدوس کا نام ہی نہیں ہے؟ :roll:
    وہ کیوں؟ :hunh:

    جواب دیںحذف کریں
  11. فکر نہ کریں عبد القدوس آپ کا نام نہ صرف نئے بلاگروں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا بلکہ ایک بلاگر ایک کتاب مہہم میں آپ کی زیرِ تکمیل کتاب 'میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا' (اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کردیں) بھی شامل کی جائے گی.. بس ذرا پراجیکٹ کا صفحہ بن جائے..

    جواب دیںحذف کریں
  12. منظرنامہ04 جنوری, 2009

    اصل میں ہم اردو ٹیک والا بلاگ واپس آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس میں اردو بلاگز کی لسٹ پہلے سے موجود ہے، اسی میں کچھ تدوین کے بعد ہم یہاں بھی پوسٹ کر دیں گے۔ جن حضرات کے نام یہاں نہیں دئیے گئے وہ تمام اپنے نام اور بلاگ کا ربط دے دیں۔ اردو بلاگز کی لسٹ الگ صفحے پر ترتیب دی جائے گی۔ یہ پوسٹ محض ایک جائزہ تھا۔

    ابوفارس، بس کچھ انتظار کریں، ہمیں پرانے بلاگ کا ڈیٹا مل جائے تو کتابوں کی فہرست بھی بناتی ہوں۔

    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  13. آپ کو عوامی رائے کا خیال رکھنا چاہیے hmmm دیکھ لیں‌پھر میرے کتنے ہمدرد آگئے :hmm: جلدی جلدی الیکشن کرواو :hmm: اچھا چلو دیر سے کرواو اور عوام اکھٹی کرتا ہوں‌ :ops:

    @حضرت جناب قبلہ محمد علی مکی المعروف ابوفارس مدظلہ علٰیہ "شکریہ"

    @ماوراء
    اچھا چلیں ٹھیک ہے :hunh:

    جواب دیںحذف کریں
  14. عزیزامین04 جنوری, 2009

    بلاگ تو میں نے بھی بنایا موضوع بھی اتنا برا نہیں نام تو میرا بھی شامل نہیں عبدالقدوس جی؟

    جواب دیںحذف کریں
  15. بہت خوشی ہوئی ، منظر نامہ کو بحال دیکھ کر۔ :-)
    اب جلدی سے دوبارہ تمام سلسلے شروع کردیجئے جائیں۔

    اور ہاں مارواء بہن !
    میرا نام بھی نئے بلاگرز میں شامل کردیں، مشکور رہوںگا۔ :-)

    جواب دیںحذف کریں
  16. عبدالقدوس یہ سب پیسے دو کر تع نہیں بلوائے نا ہمدرد؟ :D

    جواب دیںحذف کریں
  17. ابھی اتنے بُرے حالات نہیں آئے :nahi:

    جواب دیںحذف کریں
  18. واقعی درست کہا عزیز امین بھائی
    لیکن اب تو ہمارا نام شامل کرلیا گیا ہے اور آپ کا بھی :k:

    جواب دیںحذف کریں
  19. میرا نام کہاں گیا ہے۔
    اس کو بھی یاد فرمالیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. 2008ء اردو بلاگنگ کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔ اور اس سال اردو بلاگنگ نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ منظرنامہ کا شکریہ کہ پورے سال کا ایک جائزہ پیش کیا۔ اب ہماری نظریں 2009ء میں مزید پیشقدمی پر مرکوز ہونی چاہئیں۔
    اردو ٹیک کا (عارضی طور پر) بند ہونا بلاشبہ 2008ء میں بلاگنگ کے لیے بڑا سانحہ تھا۔ لیکن امید ہے کہ 2009ء میں یہ بحال ہو جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  21. منظرنامہ05 جنوری, 2009

    شعیب صفدر!
    زیادتی؟؟؟؟ :hayn: کیا ہوگیا میرے بھائی؟ ابھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منظرنامہ مکمل منتقل نہیں ہوا ہے، ہمارے پاس پچھلا مواد نہیں ہے، آہستہ آہستہ اپ۔ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ ہمیں اور بھی کئی کام ہیں۔۔۔ اب کوئی چیز رہ جائے یا اپ۔ڈیٹ ہونے میں وقت لگ جائے تو اسے کم از کم زیادتی کہہ کر ظلم تو نہ کریں۔ :nahi:

    عبد القدوس!
    یہ کچھ بچپنا نہیں ہوگیا۔۔۔؟ :hmm: تحریر میں نشاندہی کی گئی تھی کہ جن بلاگرز کا نام شامل نہیں، وہ نشاندہی کردیں۔ ایک بار بتادینا کافی تھا۔ یہ اتنی فوج اکٹھی کرنے کا مطلب؟ بے فکر رہیں، ابھی احتجاجی مظاہروں کا وقت نہیں آیا ہے۔

    عزیز امین!
    آپ کے بلاگ کا ربط شامل کردیا ہے۔ خوش؟

    زین زیڈ ایف!
    پیارے بھائی، تمہارا لنک، مطلب تمہارے بلاگ کا ربط بھی شامل ہوجائے گا۔۔۔ فکر کی بات نہیں ہے۔ :-)

    ڈفر!
    مجھے بھی کچھ کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔

    شکاری!
    آپ کے بلاگ کا ربط شامل ہوگیا ہے۔

    ابوشامل!
    ایوارڈز گرافکس کہاں ہیں بھئی؟؟؟ :cry: ایسا ستم نہ کریں جناب والا۔ :razz:

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار ابنِ ضیاء

    جواب دیںحذف کریں
  22. میرا نام شامل کرنے کا شکریہ
    آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ آپ اردو بلاگرز کی کافی نمایاں کام کررہے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں