جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کو ایوارڈز کے چناؤ سے لے کر نامزدگیوں اور پھر ووٹنگ تک کے مراحل سے گزارا گیا۔ تین ایوارڈز کا فیصلہ آپ سب کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ نامزدگیوں کے لیے ہمیں کچھ خاص ردِ عمل نہیں ملا جس کی وجہ سے ہم نے ہر ایوارڈ کے لیے خود سے نام منتخب کیے اور حتمی نامزدگیوں کے لیے ہم نے اپنے تین سینئرز کا ایک پینل تشکیل دیا۔ پینل میں نبیل نقوی، زکریا اجمل اور جہانزیب اشرف شامل تھے۔ نامزدگیاں مکمل ہو جانے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کل 53 لوگوں نے ووٹ دئیے جبکہ ایک ایوارڈ کے لیے 47 ووٹ ڈالے گئے اور ایک کے لیے 52 ووٹ۔
آپ لوگوں کے تبصروں سے اندازہ ہوا کہ ووٹنگ کرواتے ہوئے بلاگ کا لنک ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ ووٹنگ فارم میں ایسا ممکن نہیں تھا۔اس وجہ سے ہم روابط نہ دے سکے۔ البتہ یہ خیال دیر سے آیا کہ پوسٹ میں روابط دئیے جا سکتے تھے۔
بہرحال، آج ہم نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایوارڈز گرافکس تیار ہونے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، امید ہے جلد ہی ایوارڈز بن جائیں گے۔ اور پھر ہم متعلقہ بلاگرز کو جاری کر دیں گے۔
نتائج کچھ اس طرح سے ہیں:
* بہترین بلاگ
- راشد کامران :32 ووٹ
- ساجد اقبال: 11 ووٹ
- عارف انجم: 4 ووٹ
* فعال ترین بلاگ
- افتخار اجمل: 10 ووٹ
- بدتمیز : 11 ووٹ
- میرا پاکستان : 32 ووٹ
* بہترین نیا بلاگ
- ابو شامل : 39 ووٹ
- خرم شہزاد: 4 ووٹ
- شاہدہ اکرم: 9 ووٹ
۔۔۔۔
یوں 2008 کا بہترین بلاگ راشد کامران کا قرار پایا۔
2008 کا فعال ترین بلاگ میرا پاکستان کا منتخب ہوا۔
اور
2008 کے نئے بہترین بلاگ کا اعزاز ابو شامل(فہد) حصے میں آیا۔
سو، ہماری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ بلاگرز کو جلد ہی ایوارڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔
نتائج دیکھنے کے لیے لاگ ان ہونا ضروری تھا، اس لیے آپ سب کے ایک سکرین شاٹ پیش کیا جا رہا ہے۔
مجھے پانچ چھ سے زیادہ کی اُمید نہ تھی ۔ سبب واضح ہے کہ جو کچھ میں لکھتا ہوں وہ آج کے جدید دور میں پسند نہیں کیا جاتا ۔ لیکن اللہ کی مہربانی سے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا ہوں کیونکہ میری تحاریر پسند کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے ۔
جواب دیںحذف کریںایک منفرد اردو بلاگنگ سروس
جواب دیںحذف کریںhttp://qa.tuzk.net/2009/01/a-different-urdu-blogging-service
امید ہے ان ایوارڈذ سے اردو بلاگنگ کا معیار بڑھے گا اور سال 2009 میں راشد صاحب کو دوسرے بلاگرز ٹف ٹائم دیں گے۔ پچھلے سال توقع سے کم ووٹ پڑے اور امید کی جانی چاہیے کہ اس سال ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔ ویسے ہم سب کو ملکر کوئی ایسا پلان بنانا چاہیے جس سے اردو بلاگنگ کی تشہیر ہو سکے۔ یعنی اردو اخباروں میں اشتہارات وغیرہ۔ کیا خیال ہے؟
جواب دیںحذف کریںسارے جیتنے والوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارکیں
جواب دیںحذف کریںاب میں تھوڑی سی لیسیاں کروں گا کیونکہ جیتنے والوں کی تو کرنی پڑتی ہیں نا
تو میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ ”میں نے جس جس کو ووٹ دیا تھا وہی کامیاب ہو گیا“ :D
اور اس ووٹنگ میں کوئی رونڈی تو نہیں پیٹی گئی نا؟ :dxx:
مجھے پہلے اپنے بلاگ کی نامزدگی پر حیرت ہوئی تھی اور اب چار ووٹ ملنے پر۔ بہرحال ان میں میرا ووٹ شامل نہیں ہے۔ :wink:
جواب دیںحذف کریں[...] ایوارڈ January 3rd, 2009 مصنف ميرا پاکستان ذمرہ ميڈیا, ہم منظرنامہ والوں نے آخرکار اردو بلاگ ایوارڈ 2008 کے نتائج کا اعلان [...]
جواب دیںحذف کریںتمام احباب کو مبارک ہو جی :no:
جواب دیںحذف کریںجیتنے والوں کو مبارک!!!
جواب دیںحذف کریںہماری طرف سے دعوت!! اپنے پیسوں پر عیاشی کر لیں!!
اس کامیاب مقابلے کے انعقاد پر منظر نامہ کو بھی مبارک ہو!
فہد بھائی میرے اکاونٹ میں 3 ڈالر گھوم رہیں ہیں 1 ڈاٹ انفو ڈومین آجائے گی ابوشامل ڈاٹ انفو لینا ہے تو بس اشارہ کردو مال مفت ہے
جواب دیںحذف کریںمنظر نامہ کو واپسی مبارک ہو اور خود انحصاری بھی۔ ہماری طرف سے پوری اردو بلاگنگ کمیونٹی کو ایک کامیاب ایونٹ پر مبارکباد ابو شامل اور افضل صاحب کو بھی مبارکباد اور باقی تمام اردو بلاگرز کو بھی کیونکہ ایوارڈ دراصل پوری کمیونٹی کا حق ہے جس نے ایک جمہوری عمل کی شاندار پریکٹس کی۔ 2009 کے ایوارڈز انشاء اللہ بہت ہی شاندار ہونگے کیونکہ 2008 میں اردو بلاگنگ نے بڑی تیزی سے آگے کی طرف سفر کیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںما شاء اللہ کل تک ہم صرف باتیں کر رہے تھے اور آج نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں.. ایک سنگِ میل ہے.. اللہ تمام بلاگروں کے حوصلے بلند کرے اور اتحاد ویگانگت برقرار رکھے.. ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہی پنہاں ہے کہ:
جواب دیںحذف کریںموج ہے دریا میں اور بیرنِ دریا کچھ نہیں..
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے بھی ایوارڈ جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک :)
میری طرف سے بھی جیتنے والوں کو مبارکباد۔
جواب دیںحذف کریںلگے ہاتھوں کوئی یہ بھی بتا دے کہ کس کھاتے میں، میرا بلاگ بہترین بلاگز کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مجھے ووٹ ڈالنے والوںکا شکریہ، ان شاء اللہ سال 2009 میں آپکی امیدوں پر پورا اتروں گااور بہترین بلاگر بن کے آپکی گلیاں پکی کرواؤں گا۔ chxmx
آخر نتائج آگئے۔
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے جیتنے والے تمام بلاگرز کو مبارکباد۔
ہماری طرف سے بھی تمام جیتنے والے بلاگرز کو مبارک ہو اور ماشاءاللہ منطرنامہ اپنے ہوسٹ پر آگیا اس کی بہت خوشی ہوئی۔
جواب دیںحذف کریںاس کے لیے منظرنامہ کی ٹیم کو حصوصی مبارک ہو۔
میری طرف سے بھی تمام جیتنے والوں کو بہت مبارک ہو، اور منظر نامہ بھی تحسین کا مستحق ہے اس خوبصورت سلسلے کیلیے!
جواب دیںحذف کریںلو جی "گننے والے نظام حکومت" نے ہمیں بھی چن لیا :hayn:
جواب دیںحذف کریںلیکن بہت زیادہ خوشی بھی ہضم نہيں ہوتی۔ یہاں ایک جانب ہماری فتح کے اعلانات ہو رہے ہیں اور دوسری جانب ہمارے بلاگ نے ہمیں ایڈمن پینل سے دیس نکالا دے دیا ہے اور کسی صورت ہمیں داخل نہیں ہونے دے رہا :(
راشد کامران صاحب اور افضل صاحب کو اعلٰی اعزازات حاصل کرنے پر ہماری جانب سے بہت بہت مبارکباد
2009ء ایوارڈز میں بھرپور مقابلے کی توقع ہے کیونکہ بہت سارے بہترین اور فعال بلاگرز سامنے آئے ہیں۔
عبدالقدوس! آپ کی پیشکش پر میری نظر اب پڑی ہے، اگر اس سلسلے میں مجھ سے براہ راست بات کر لیں تو بہتر رہے گا۔ ویسے میرا خیال ہے آفر بری نہیں ہے :wink:
جواب دیںحذف کریںفہد بھائی آپ کے پاس میرا جی ٹالک کا پتہ تو موجود ہی ہے اور میرا خیال ہے یاہو کا بھی موجود ہے تو پھر مجھے وہاں پر پکڑ لیں chxmx
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے بھی تینوں جیتنے والوں کو مبارکباد،
جواب دیںحذف کریںمنظرنامہ بھی اس حوالہ سے مبارک باد کا مستحق ہے،
لیکن ایک چیز باعث تشویش ہے کہ کل دالے گئے ووٹ صرف 53 تھے ، میرا نہیں خیال کہ اردو بلاگ پڑھنے والوں کی اتنی کمی ہے، صرف درخواست ہی کرسکتے ہیں کہ جناب اگر اردو بلاگس کا فروغ چاہتے ہیں تو اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا ہوگا ، آپ بھی میری طرح پوسٹ نہیں لکھ سکتے نہ سہی، لیکن ایک ووٹ تو ڈال سکتے ہیں۔
افتخار اجمل صاحب!
جواب دیںحذف کریںآپ کا بلاگ فعالیت کی بنیاد پر نامزد تھا اور اسی بنیاد پر اسے ووٹ ملے۔
قدیر احمد!
نیک خواہشات تمہارے لیے۔
میرا پاکستان!
مشورہ تو اچھا ہے۔ کیوں نہ اس بارے میں بھی تجاویز کی ابتداء آپ کی جانب ہی سے ہو۔ :-)
ڈفر!
منظرنامہ ایوارڈز 2009ء جیتنے کے لیے تیار ہو نا؟ :P
عارف انجم!
کیوں جی؟ کیا آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ واقعی بہت اچھا لکھتے ہیں اور آپ کو پڑھنے والے بھی خاصی تعداد میں ہیں، بشمول میرے۔ :wink:
شعیب صفدر!
شکریہ۔
راشد کامران!
بہت شکریہ دوست، حوصلہ افزائی کے لیے۔ بلاشبہ یہ صرف منظرنامہ کا نہیں بلکہ تمام اردو بلاگرز کا کارنامہ ہے اور ہم بھی امید ہے کہ اگلے سال اس سے کہیں زیادہ اچھے طریقے سے یہ کام ہوسکے گا۔
سعود احسن!
پہلی دفعہ 53 بھی کافی ہیں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ تعداد بڑھتی جائے گی۔
باقی تمام احباب کا بھی شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابنِ ضیاء
تمام ایوارڈ جیتے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
جواب دیںحذف کریں[...] شعیب خالق بلوچ: تمام ایوارڈ جیتے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔... [...]
جواب دیںحذف کریںتیاری کیا؟
جواب دیںحذف کریںبس سمجھو جیت ہی گیا :P
اب میں گھر کوئی مزید ایوارڈ لایا نا تو مجھے گھر سے مار پٹنی ہے :D
تمام ایوارڈ جیتنے والے دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
جواب دیںحذف کریں[...] اسی سلسلے میں منظرنامہ نے سال گزشتہ یعنی 2008ء کے لیے بلاگ ایوارڈز کا اجراء کیا۔ ایوارڈز کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس [...]
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
جواب دیںحذف کریںمنظر نامہ کو بھی مبارک باد جنہوں نے اتنا اچھا سلسلہ شروع کیا۔۔۔ اس سلسلہ سے اردو بلاگرز کو ضرور ایک تحریک ملے گی۔۔۔
واہ، جیتنے والوں کو مبارکباد :)
جواب دیںحذف کریںراشد تمہیں بہت بہت مبارک ہو ۔اسی طرح لکھتے رہو اور کامیابیاں حاصل کرتے رہو ۔ہمیں تو ایوارڈ کی ووٹنگ کا پتہ ہی نہیں چلا ۔اب کی بار ہم مستقل پڑھنے والے بھی ووٹ ڈالیں گے ۔
جواب دیںحذف کریںسلام اے اہل وفا
جواب دیںحذف کریںسلام اے میرے پاکستان
سلام اے میرے وطن
جو ہوا سو ہوا
جواب دیںحذف کریںاب تو نئے بلاگ اور نئے ایوارڈ کی تیاری ہے
مھجے بھی اپنا بلاگ بنانا ہے تو مھجے کیا کرنا ھوگا زرا تفسل سے بتانا
جواب دیںحذف کریں:wel: :fon: chxmx :? :uff: :0 :(
:dxx:
مری I D پر مھجے اردومیں بھجانا شکریا
جواب دیںحذف کریں:wel:
;P
اسلا م وعیکم
جواب دیںحذف کریںمجھے excel میں gread کا formule کسطرح لکھتے ہیں
مری I D پر مھجے اردومیں بھجانا شکریا
جواب دیںحذف کریں