السلام علیکم
ہفتہ بلاگستان ای بک کے بعد ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج ۔ اللہ تعالی کی مدد سے ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے سلسلہ کو شکل دینا ممکن ہو سکا ۔ اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کے نتائج دلچسپ رہے اور دو عنوانات "بچپن" اور "مزاح" پر ٹائی آ جانے کی وجہ سے ٹائی بریک مرحلہ کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔
ہفتہ بلاگستان ایوارڈز ووٹنگ کے مراحل میں آپ سب کا تعاون حاصل رہا علاوہ ازیں ووٹنگ کے دو مراحل کی انجام دہی میں بالترتیب ماوراء اور سعود ابن سعید کی محنت پس پردہ موجود ہے ، ہفتہ بلاگستان ایوارڈز گرافکس فہیم اسلم نے ڈیزائن کیے ہیں اور ایوارڈز گرافکس کی تیاری میں سعود ابن سعید کا اہم تعاون حاصل رہا۔ ہفتہ بلاگستان ایوارڈز پہلے مرحلہ کے اور ٹائی بریک مرحلہ کے نتائج بالترتیب اس طرح رہے .
پہلا مرحلہ :
پہلے مرحلہ میں رزلٹ اسکرین شاٹ
اردو بلاگنگ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : ڈفر اعظم کے بائیس نکات ( ۴ ووٹ)
باورچی خانہ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : یوم باورچی خانہ ( ۵ ووٹ)
بچپن : (کل ووٹ : ۲۳)
ٹائی تحریر : ایک دلدوز واقعہ از جعفر ( ۳ ووٹ)
ٹائی تحریر : بچپن ہی پچپن از عمر احمد بنگش ( ۳ ووٹ)
تعلیم : (کل ووٹ : ۲۳) منتخب تحریر : تعلیمی نظام اور شگفتہ ( ۵ ووٹ)
ٹیگ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : ٹیگو ٹیگ از جعفر ( ۵ ووٹ)
ٹیکنالوجی : (کل ووٹ : ۲۰) منتخب تحریر : سائبر احتیاط از راشد کامران ( ۱۰ ووٹ)
فوٹو گرافی : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : فوٹو گرافی از ماوراء ( ۵ ووٹ)
مزاح : (کل ووٹ : ۲۳)
ٹائی تحریر : کھلا خط بنام سہراب مرزا از جعفر ( ۴ ووٹ)
ٹائی تحریر : انا للہ و انا الیہ راجعون از سیدہ شگفتہ ( ۴ ووٹ)
ٹائی تحریر : اچانک بوڑھا از راشد کامران ( ۴ ووٹ)
ٹائی تحریر : لیلی کی ٹویٹ اور مجنوں کا بلاگ از راشد کامران ( ۴ ووٹ)
ٹائی بریک مرحلہ :
ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے ٹائی بریک مرحلہ کے لیے ریٹنگ کا طریقہ کار اختیار کیا گیا اس مرحلہ میں کل انتیس افراد نے ووٹ کاسٹ کیے اور نتائج درج ذیل رہے ۔
نتائج
بچپن :
منتخب تحریر : بچپن ہی پچپن از عمر احمد بنگش ( ۹۵ ستارے)
مزاح :
منتخب تحریر : انا للہ و انا الیہ راجعون از سیدہ شگفتہ ( ۹۲ ستارے)
ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے سلسلہ کا یہ آغاز تھا ، اس سلسلے میں آپ سب کا تعاون حاصل ہوا اس کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ امید ہے کہ آئندہ اس سلسلہ کو بہتر بنانے میں آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا. منظرنامہ ٹیم کی جانب سے آپ تمام ایوارڈز یافتگان کو آپ کی تحاریر منتخب کیے جانے پر بہت بہت مبارک ہو۔
اپڈیٹ: تمام ایوارڈز گرافکس دوسرے سرور پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ ایوارڈ یافتگان یہ گرافکس اپنے بلاگ پر ظاہر کرسکتے ہیں۔

کس کو کيا ايوارڈ مل يہ سمجھنے کے ليے دو دفعہ پڑھا مگر چونکہ سارا دماغ صبح سے ليکر دوپہر تک بکھيڑوں ميں ضائع ہو چکا ہےآنکھيں جو دھندلا سا ديکھ سکتی ہيں کچھ سمجھنے سے قاصرہيں اگر کوئی بہن بھائی اوپر والی کہانی سے اخذ شدہ نتيجہ کو دو لائنوں ميں بيان کر دے تو بندی مبارکباد پيش کر سکے جيتنے والوں کو اور باقيوں کو ہمدردياں
جواب دیںحذف کریںمنظر نامہ کے صفحے پر لکھے گئے تبصروں کا تين چوتھائی حصہ ہر لائن ميں سے مجھے نظر نہيں آتا يہ کمزوری ميرے کمپيوٹر کی ہے يا منظر نامہ کی
جواب دیںحذف کریںآہا ایک اور ایوارڈ ملا :grins:
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے سب جیتنے والوں کو مبارکیں اور منظر نامہ کی ٹیم کا بہت بہت شکریہ
اسماء: کس نے کہا ہے کہ پیاز کاٹتے ہوئے یا کٹنے کے فورا بعد بلاگ پڑھیں؟
اور اگر ان دھندلائی آنکھوں میں مسٹر پیرس کا کوئی ہاتھ ہے تو ....آہم آہم
نہ بھئی ہم کسی کے بات میں نہیں بولتے
سب جيتنے والوں کو بہت مبارک
جواب دیںحذف کریں:)
ٹائی والے ٹائی اُتار کر شلوار قميض پہن ليں
:ops:
ميں نے حصہ نہيں ليا
:(
تمام لوگوں کو مبارک ہو جی.. تو کیا تمام منتخب کردی تحاریر پر یہ بلے لگانے کی اجازت ہے؟
جواب دیںحذف کریںجیتنے والوں کو مبارک
جواب دیںحذف کریںمبارک باد جی سبھی جیتنے والوں کو :no:
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے بھی مبارک باد کی ہوا چلتی ہے محسوس کریں ;P
جواب دیںحذف کریںہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب
جواب دیںحذف کریںاور میری طرف سے مجھے اور سب جیتنے والوں کو مبارکباد :P
جواب دیںحذف کریںبلکہ جیت ہوئی ہے بلاگستان کی، تمام بلاگستان کو مبارکباد........ :-)
اچھا ہفتہ بلاگستان بھی منایا تھا ہم نے؟؟؟
جواب دیںحذف کریںیاد نہیں آرہا :hmm:
بہرحال پھر بھی مجھے جتوانے پر آپ سب کو مبارکباد۔۔۔ chxmx
منظرنامہ کی پوری ٹیم کو اس بہت اچھے کام پر واقعی مبارکباد۔۔۔
ابھی آپ تمام صاحبان ایوارڈز گرافکس اپنے بلاگ پر شایع نہ کریں۔ اس وقت یہ منظرنامہ پر ہی اپ۔لوڈ ہیں۔ میں کسی فری سرور پر اپ۔لوڈ کرکے پوسٹ اپڈیٹ کرتا ہوں جلد ہی ان شاء اللہ ورنہ منظرنامہ کی بینڈوتھ تو گئی کام سے۔۔۔
جواب دیںحذف کریںمیری طرف سے بھی مبارک باد
جواب دیںحذف کریںہم تو مبارک باد ہی دے سکتے ہیں
جواب دیںحذف کریںاور ہم بھی مبارباد دے سکتے ہیں ہماری تحریر بے چاری یتیم ہی رہ گئی :haha: :(
جواب دیںحذف کریںمیری جانب سے سب کو مبارک ہو۔ جو جیتے انکو بھی مبارک اور جو نہیں جیتے انکو بھی اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا انکو بھی۔ سب کو مبارک
جواب دیںحذف کریںبھئی گرافکس امبیڈ کرنے کا کوڈ تو لکھ دینا چاہئے تھا تاکہ ایوارڈ یافتہ بلاگرس اپنے بلاگ میں شامل کر سکیں. اور یہ بات اتنی پرانی ہو چکی ہے کہ اب تو ایک ایک کرکے ایوارڈ یافتگان کو ای میل کے ذریعہ مطع کرنا چاہئے ورنہ انھیں خواب تو آنے سے رہا.
جواب دیںحذف کریں[...] تحاریر پیش کی تھیں ۔ علاوہ ازیں جن بلاگرز کی تحاریر ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے لیے بذریعہ ووٹ منتخب ہوئی تھیں ، ان بلاگرز کی تحاریر [...]
جواب دیںحذف کریں