منظرنامہ کے قارئین کو سلام
منظرنامہ ایوارڈ 2009 کی نامزدگیوں کے بعد اب ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ووٹنگ کو مکمل شفاف اور بہتر بنانے کے لئے اب کی بار منظرنامہ نے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جس میں صرف بلاگرز ہی ووٹ دے سکیں گے۔ اس کام کے لئے منظرنامہ اردو لاگ کے تعاون سے ایک بلاگرز لسٹ تیار کررہا ہے۔ جس کے لئے تمام بلاگرز سے گذارش ہے کہ وہ اردو لاگ پر اپنا بلاگ رجسٹر کروا دیں. جیسے جیسے بلاگرز اپنا بلاگ اردو لاگ پر رجسٹر کروا تے جائیں گے ویسے ویسے ان کے ای میل ایڈریس پر ایک لنک بھیج دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ منظر نامہ ایوارڈ 2009 کے لئے ووٹ دے سکیں گے. اگر بلاگ رجسٹر کروانے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ووٹ دینے والے لنک کی ای میل موصول نہ ہو تو منظرنامہ سے فوری رابطہ کریں۔ بلاگ رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ 8 جنوری 2010 ہو گی اور ووٹ دینے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2010 ہو گی. نتائج کا اعلان 11 جنوری 2010 کو کیا جائے گا.
بلاگ رجسٹر کروانے کا لنک
http://blogger.urdulog.com/register
شمولیت کے صفحہ پر اپنا نام، ای میل اور پاسورڈ داخل کرنے کےبعد "مجھے شامل کریں" پر کلک کرنے سے آپ اردو لاگ پر رجسٹر ہو جائیں گے اور نیا صفحہ سامنے آ جائے گا.جہاں آپ یاد سے اپنا بلاگ شامل کریں اور اگر ہو سکے تو دیگر معلومات کا بھی اندراج کریں.
اب کی بار ووٹنگ کے لئے ریٹنگ کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے تاکہ اگر آپ کو تین بلاگرز میں سے کوئی کم اور کوئی زیادہ بہتر لگتا ہے تو اسی حساب سے ریٹنگ بھی کرتے جائیں۔ مزید معلومات آپ کو بھیجے جانے والے ای میل پیغام اور اس میں موجود لنک پر ملے گی کہ کس طرح ووٹ دینا ہے۔
شکریہ۔

اپ.ڈیٹ نمبر 1:
احباب کی تجاویز اور خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ووٹ دینے کے لیے بلاگر ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے. اب صرف اردو لاگ پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی ووٹ دیا جاسکتا ہے.

اپ.ڈیٹ نمبر 2:
ووٹنگ کے دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے.

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



38 تبصرے کیئے گئے :

  1. اللہ کا شکر ہے کہ عرصہ سے مؤخر ہو رہا مراسلہ آخر کار منظرنامہ پر آ ہی گیا.

    جواب دیںحذف کریں
  2. اچھہی کاوش ہے، امید ہے رسپانس بھی بہت ملے گا.

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت عمدہ کام ہے جی
    ابن سعید صاحب تو چھپے رستم نکلے۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. اس مرحلے پر کچھ تاخیر تو ضرور ہوئی ہے لیکن ووٹنگ کے لیے طریقۂ کار پر کی گئی محنت دیکھ کر بے اختیار نکلا "دیر آید درست آید"۔ اللہ اس آخری مرحلے کو بھی مکمل فرمائے۔ ایوارڈ گرافکس بھی ہفتہ قبل منظرنامہ کو بھیجی جا چکی ہیں، اس لیے میرے خیال میں ووٹنگ اب آخری مرحلہ ہی ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ووٹنگ ایپلیکشن کی کوالٹی نہایت عمدہ ہے اور اس حوالے سے شاید ہی کوئی دوسری رائے دی جاسکے جس کے لیے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں.. ووٹنگ کے طریقہ کار خاص طور پر ووٹر کے لیے بلاگر ہونے کی شرط البتہ میری ناقص رائے میں اس ایونٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے کچھ مفید نہیں.. کچھ بلاگرز نے اپنے قارئین کی تعداد بڑھانے کے لیے شدید محنت کی ہے اور اس کا اندازہ ان پر مستقل وزٹس کی تعداد سے کیا جاسکتا ہے اور حقیقی معنوں میں تو پڑھنے والوں کا ہی حق ہے کہ وہ بہترین کا چناؤ کریں. میرا خیال ہے کہ ووٹر کے لیے بلاگر ہونے کی شرط نہیں ہونی چاہیے.. ڈفرستان اور جعفر کے بہت سے قارئین شاید مستقل بلاگر یا سرے سے بلاگر نہیں ہیں جبکہ ان دونوں نے بلاگ کی ریٹنگ اور قارئین کا حلقہ پیدا کرنے میں شدید محنت کی ہے. فیس بک اور دوسرے ایگریگیٹرز کے ذریعے بلاگ پڑھنے والے بھی خاصی تعداد میں ہیں جن میں ایک وسیع اکثریت اپنا ذاتی بلاگ نہیں رکھتے.. میرا نہیں خیال کہ اردو بلاگنگ کے واحد ایوارڈ ایونٹ کو بلاگرز تک محدود کرنا چاہیے اور نا ووٹنگ کے لیے رجسٹریشن جیسے پیچیدہ عمل کی شرط رکھنی چاہیے.

    جواب دیںحذف کریں
  6. بہت عمدہ اور قابل تعریف منصوبہ ہے.
    ووٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی بھی خوش آئند اور بہتر نتائج کا باعث پوگی.
    انشاء اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  7. احباب نے ادنیٰ سے شخص کے ادنیٰ ترین کام کو سراہا ہے اس کے لئے ممنون ہوں.

    ووٹنگ جس بھی شکل میں ہو رہی ہے اس کے پیچھے کئی دنوں پر محیط مشاورت، کئی درجن ای میل، بیسیوں ایس ایم ایس اور چند ایک ٹیلیفونک کالز کی داستان مرقوم ہے. نہیں نہیں میں جذباتی نہیں ہو رہا یہ تو بس ایسے ہی کہہ دیا کہ بات کیسے شروع کی جائے.

    بہر کیف بلاگرز کی محدود تعداد کو دیکھ کر پہلے کھلی ووٹنگ کا سوچا تھا پر پچھلے تجربات کچھ خوش کن نہ تھے، یعنی اول تو لوگوں نے نامزدگی تک میں خاطر خواہ دلچسپی نہ دکھائی. اور بعد میں کچھ لوگوں کی شکایات بھی موصول ہوئیں کہ یہ سب کچھ کب اور کیسے ہوا کہ ہمیں خبر بھی نہ ہوئی. لہذا اس بار اندراج کرا کے ٹارگیٹیڈ رائے شماری کا فیصلہ کیا گیا کہ اس طرح کم از کم لوگوں کو شکایت کا موقع نہ ملے. آزاد رائے شماری کی دوسری قباحت ووٹنگ میں الٹ پھیر یا دھاندلی ہوتا ہے. مثلا میں اکیلا خود کو پروموٹ کرنے کے لئے آئی پی ایڈرس بدل بدل کر اور کوکیز وغیرہ کلیئر کر کے سیکڑوں ووٹ دے سکتا ہوں. اسی طرح اوپن ریجسٹریشن کے ساتھ بھی مسئلہ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی نام سے کئی بار رکنیت حاصل کرکے کئی ووٹ دے سکتا ہے. لہٰذا بات یہاں ٹھہری کہ رکنیت کے بعد ایک ایک رکن کا جائزہ لیا جائے کہ یہ واقعہ اردو بلاگر ہیں اور اس کے بعد ان کو ووٹنگ کا دعوت نامہ بھیجا جائے.

    خیر یہ سب کچھ ایک بار کی محنت ہے اور لگے ہاتھوں اردو بلاگرز کا جو ڈاٹا بیس تیار ہو رہا ہے اس کے فوائد ان شاء اللہ جلدی ہی احباب پر واضح ہو جائیں گے. اردو لاگ کے قیام کا مقصد اور اس کا تفصیلی تعارف بھی جلدی ہی آپ کے سامنے ہوگا. بس اس میں کچھ بنیادی کام باقی ہیں جن کے اتمام میں لگا ہوا ہوں.

    رائے دہندگان کی کم تعداد کے باعث ووٹنگ میں جو نقص ہوتا ہے اس کو کم کرنے کے لئے ووٹنگ کے بجائے ریٹنگ کا طریقہ اپنایا گیا تاکہ تین میں سے صرف ایک کو چننا رائے دہندہ کی مجبوری نہ ہو. ظاہر ہے ایسا نہیں ہوتا کہ مجھے تین لوگوں میں کوئی ایک شخص سو فیصد پسند ہے جبکہ باقی دو صفر.

    اگر احباب کا اصرار ہو اور منظرامہ کی انتظامیہ چاہے تو بالگر کی شرط ختم کی جا سکتی ہے جبکہ اردو لاگ پر اندراج کی شرط بہرحال ضروری ہوگی. ویسے اب تک ہوئی ووٹنگ کی تعداد انتہائی خوش کن ہے.

    میں خود چونکہ بلاگر نہیں ہوں اس لئے اردو لاگ کا اولین رکن ہونے کے باوجود رائے شماری کا حصہ نہیں ہوں.

    جواب دیںحذف کریں
  8. میری ناقص رائے میں رجسٹریشن ہونی چاہیے مگر بلاگر ہونے کی شرط ختم کر دینی چاہیے.

    جواب دیںحذف کریں
  9. جی ہاں ووٹنگ کیلئے بلاگر ہونے کی شرط ختم کی جائے! :(
    یہ تو ایسے ہی ہے کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے!

    جواب دیںحذف کریں
  10. اردو لاگ میں اندراج کے لئے بلاگر ہونا شرط نہیں. اور منظرنامہ کی ووٹنگ اردو لاگ پر نہ ہوکر منظرنامہ اردو لاگ ایکسٹینشن پر ہو رہی ہے جو کہ بالکل علیحدہ ایپلیکیشن ہے. اردو لاگ کی اخفائے راز اصول کے تحت پارٹنر پورٹلز کے نمائندے اردو لاگ اراکین کے صرف نام اور ای میل ایڈریس دیکھ سکتے ہیں اور ای میل ایڈرس کسی پبلک مقام پر شائع نہیں کر سکتے ہاں رابطے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں. یہی اجازت منظرنامہ کو بھی حاصل ہے جس کے تحت وہ اردو لاگ اراکین میں سے بلاگرز کو منتخب کرکے رائے شماری کا دعوت نامہ بھیجتے ہیں. لہٰذا وہ جب چاہیں اردو لاگ کے ایسے اراکین کو بھی دعوت نامہ ارسال کر سکتے ہیں جو کہ بلاگر نہیں ہیں.

    ویسے ابھی نامزد بلاگرس میں سے کسی نے اپنے بلاگ پر اسٹار حاصل کرنے کے لئے کوئی اپیل شائع نہیں کی. ممکن ہے ای میل یا سوشل نیٹورکنگ کے دوسرے ذرائع استعمال میں ہوں. مجھے لگتا ہے کہ ایسا کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ رائے شماری کا دورانیہ بہت مختصر ہے اور شاید اس عرصہ میں شاید کچھ سوئے ہوئے بلاگرز تک بھی آواز نہ پہونچ سکے.

    جواب دیںحذف کریں
  11. اردو لاگ پر منظرنامہ کے نمائندہ کے لئے عرض ہے کہ کئی احباب منظرنامہ ٹیم کے کم از کم ایک رکن اس بات پر متفق ہیں کہ ووٹنگ کے لئے بلاگر ہونے کی شرط ہٹا لی جائے جبکہ اردو لاگ پر اندراج ضرور کرائی جائے.لہٰذا آپ چاہیں تو اردو لاگ پر موجود سارے یا چنندہ صارفین کو خواہ وہ بلاگر ہوں یا نہ ہوں، دعوت نامہ ارسال کر سکتے ہیں. میں اردو لاگ کے صفحہ اول اور ای میل ٹیمپلیٹ میں ضروری تبدیلیاں کر دیتا ہوں.

    جواب دیںحذف کریں
  12. ایک کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ بلاگر کو ووٹ کو زیادہ اہمیت دہنے کا اہتمما کیا جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  13. محب بھائی آپ کا مشورہ مستقبل کے لئے اچھا ہو سکتا ہے پر فی الحال فیزیبل نہیں ہے کیوں کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے. اور ایسے تجربات سوائے مزید الجھنوں اور سوالات کے کچھ نہیں دینگے. ابھی تک اردو لاگ کی رکنیت مجھ سمیت صرف دو غیر بلاگرز نے اختیار کی ہے. لہٰذا اس بات سے نتائج میں زیادہ فرق بھی نہیں پرنے والا.

    جواب دیںحذف کریں
  14. یار یہ رجسٹریشن والا ٹنٹنا سمجھ نہیں آیا :down

    جواب دیںحذف کریں

  15. ڈفر :
    یار یہ رجسٹریشن والا ٹنٹنا سمجھ نہیں آیا


    آپ کے خیال میں اس کی بہترین صورت کیا ہو سکتی تھی؟

    جواب دیںحذف کریں
  16. میں ووٹنگ کے لیے رجسٹریشن کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کیونکہ یہ ووٹنگ کرانے والی انتظامیہ کا حق ہے کہ اسے معلوم ہو کہ ووٹ کس نے ڈالا ہے؟ ورنہ کہیں سے بھی کوئی بھی اپنی مرضی سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال سکتا تھا۔ اس لیے چاہے کم ووٹ پڑیں لیکن اصلی پڑنے چاہئیں اور یہ اسی طریقے سے ممکن تھا جو ابن سعید اور منظر نامہ انتظامیہ نے اپنایا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. مجھے ووٹ ڈالنے کا طریقہ بالکل سمجھ نہیں آیا۔ اکاؤنٹ بنا کر میں ایک صفے پر پہنچا جہاں بلاگ رجسٹر کروانا تھا جسے میں نے فی الوقت کے لئے اسکپ کردیا اور ووٹنگ کے صفحے پر پہنچا مگر سمجھ نہیں آرہا کہاں کلک کرنے سے میرا ووٹ کاسٹ ہوجائے گا؟

    جواب دیںحذف کریں
  18. @ابوشامل

    جزاک اللہ خیر!


    نعمان :
    مجھے ووٹ ڈالنے کا طریقہ بالکل سمجھ نہیں آیا۔ اکاؤنٹ بنا کر میں ایک صفے پر پہنچا جہاں بلاگ رجسٹر کروانا تھا جسے میں نے فی الوقت کے لئے اسکپ کردیا اور ووٹنگ کے صفحے پر پہنچا مگر سمجھ نہیں آرہا کہاں کلک کرنے سے میرا ووٹ کاسٹ ہوجائے گا؟


    برادرم نعمان اگر آپ نے اوپر مراسلہ پڑھا ہو تو اس میں ووٹنگ کا طریقہ درج ہے. اس کے لئے آپ کو ریجسٹریشن کے 24 گھنٹے کے اندر ایک عدد ای میل موصول ہو جائے گی اس میں ایک ربط ہوگا جہاں سے آپ ووٹ کر سکیں گے.

    جواب دیںحذف کریں
  19. ہوگیا ووٹ

    گرچہ میرے خیال میں بہترین بلاگ کے لئے نامزد تینوں بلاگ میرے بلاگ سے اچھے نہیں مگر خیر۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. میں نے کئی دن پہلے رجسٹر کیا تھا ۔ میری ای میل کہاں گئی ؟

    جواب دیںحذف کریں

  21. افتخار اجمل بھوپال :
    میں نے کئی دن پہلے رجسٹر کیا تھا ۔ میری ای میل کہاں گئی ؟


    ریکارڈ کے مطابق آپ درج ذیل وقت پر آپ کو اسی آئی ڈی پر ای میل ارسال کر دی گئی تھی جس سے آپ نے رجسٹر کیا تھا:
    2009-12-23 05:34:17
    آپ ان باکس کے علاوہ اسپیم فولڈرز بھی جانچ لیں. اور وہاں ہو تو "Not Spam" کرنا مت بھولیں. بہر کیف میں آپ کو دعوت نامہ دوبارہ ارسال کر دیتا ہوں.

    جواب دیںحذف کریں
  22. @ نعمان
    اسی لیے کسی ایک "عقلمند" نے آپ کا بلاگ بہترین بلاگ کے لیے نامزد کیا تھا لیکن دیگر نامزد کنندگان اتنے عقلمند نہ تھے :chup:

    جواب دیںحذف کریں
  23. اسماء پيرس01 جنوری, 2010

    شگفتہ اور ابن سعيد صاحب اور منظر نامہ کی تمام ٹيم اور انکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  24. @اسماء پيرس

    جزاک اللہ خیر اسماء بٹیا. اس خصوصی مبارکباد پر ہم حیران ہیں کہ ہم نے کیا کر دیا. بہر کیف بلا تخصیص ماہ و سال، اللہ آپ پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش جاری و ساری رکھیں.

    جواب دیںحذف کریں
  25. شکریہ اسماء ، خوش رہیں ہمیشہ

    جواب دیںحذف کریں

  26. نعمان :ہوگیا ووٹ
    گرچہ میرے خیال میں بہترین بلاگ کے لئے نامزد تینوں بلاگ میرے بلاگ سے اچھے نہیں مگر خیر۔

    جی میں بھی یہی سوچتا ہوں :P کہ میرا بلاگ بھی بہت اچھا ہے :D لیکن بھائی فیصلہ تو سب کی رائے کے بعد ہی ہو گا نا

    جواب دیںحذف کریں

  27. خرم شہزاد خرم :

    نعمان :ہوگیا ووٹ
    گرچہ میرے خیال میں بہترین بلاگ کے لئے نامزد تینوں بلاگ میرے بلاگ سے اچھے نہیں مگر خیر۔
    جی میں بھی یہی سوچتا ہوں کہ میرا بلاگ بھی بہت اچھا ہے لیکن بھائی فیصلہ تو سب کی رائے کے بعد ہی ہو گا نا

    لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میرا بلاگ سب سے اچھا ہے :)

    جواب دیںحذف کریں
  28. [...] اور بلاگ کی جانب کچھ توجہ کرنے کا وقت ملے گا۔ دوسری طرف منظرنامہ ایوارڈ کے لیے ووٹنگ کا بھی آغاز ہو چکا ہے اور ووٹنگ کے خاتمے [...]

    جواب دیںحذف کریں
  29. امن ایمان08 جنوری, 2010

    مجھے برائے مہربانی پھر وہ ای میل بھیج دیں جس سے رائے شماری میں حصہ لینا ہے۔۔۔مجھےاب ووٹ ڈالنا ہے :ops:

    جواب دیںحذف کریں

  30. امن ایمان :
    مجھے برائے مہربانی پھر وہ ای میل بھیج دیں جس سے رائے شماری میں حصہ لینا ہے۔۔۔مجھےاب ووٹ ڈالنا ہے


    امن بٹیا اگر آپ اپنا ان باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں تو ای میل مل جائے گی. بہر کیف میں پھر سے بھیج دیتا ہوں.

    جواب دیںحذف کریں
  31. امن ایمان08 جنوری, 2010

    انکل بہتت شکریہ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  32. منظرنامہ ایوارڈ کی رائے شماری تمام ہونے کو ہے اور کسی منتظم سے رابطہ نہیں ہو رہا. نہ ہی ایسی ہدایات ملی ہیں کہ نتائج کا کیا کرنا ہے.

    جواب دیںحذف کریں
  33. کنفیوز کامی11 جنوری, 2010

    کیا کل نتایج آرہے ہیں یا پھوکا فائر ۔۔۔۔ :hunh:

    جواب دیںحذف کریں
  34. @کنفیوز کامی

    پانچ منٹ بعد رائے شماری تمام ہونے والی ہے اس کے بعد نتائج منظرنامہ ذمہ داران کو ای میل کر دیئے جائیں گے. اور امید کی جا سکتی ہے کہ کل تک نتائج کا اعلان ہو جائے گا.

    جواب دیںحذف کریں
  35. اور نتائج منظرِ عام پر آ گے :P

    جواب دیںحذف کریں