پچھلی تحریر میں آپ سب کو منظر نامہ ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں دینے کو کہا گیا تھا. منظر نامہ کو نو لوگوں کی طرف سے چھبیس بلاگرز کی نامزدگیاں موصول ہوئیں. جن کی ترتیب کچھ اس طرح سے بنتی ہے:

بہترین بلاگ:


ڈفر - 4
راشد کامران - 3
ابو شامل - 3
محمد وارث - 2
نعمان یعقوب - 2
میرا پاکستان - 2
افتخار اجمل - 1
یاسر عمران - 1
خاور کھوکھر - 1
عنیقہ ناز - 1
جعفر - 1

2009 بہترین نیا بلاگ:


جعفر - 4
خرم بشیر بھٹی - 3
عنیقہ ناز - 3
عمر احمد بنگش - 2
منیر عباسی - 2
وہاب اعجاز خان - 1
تلخابہ - 1
سارہ پاکستان - 1
ڈفر - 1
کامران اصغر کامی - 1
م م مغل -1

فعال ترین بلاگ:


افتخار اجمل - 5
میرا پاکستان - 3
عنیقہ ناز - 2
خاور کھوکھر - 1

اس فہرست کے مطابق ہر ایوارڈ کی پہلی تین،تین نامزدگیوں کو فائنل ووٹنگ میں شامل کیا جائے گا. اور ان تین میں سے کسی ایک کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا ہو گا. فائنل ووٹنگ کا آغاز تقریباً دسمبر کے آغاز سےکیا جائے گا.

جن جن خواتین و حضرات نے منظر نامہ کو نامزدگیاں بھیجیں، ان سب کے بے حد شکریہ۔

نوٹ: ہفتہ بلاگستان ایوارڈ ایک الگ ایوارڈ ہے. جس کے لیے آپ کو شگفتہ اپڈیٹ کرتی رہیں گی.

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



29 تبصرے کیئے گئے :

  1. بہت خوب..... مطلب یہ کہ میں نے صحیح نامزدگیاں کی تھیں :) مقابلہ بنانے کے لیے، مزہ آئے گا الیکشن کا، نامزد امیدواروں سے درخواست ہے کہ جلد ازجلد الیکشن مہم شروع کر دیں.

    جواب دیںحذف کریں
  2. ارے ووٹنگ کی تاریخ تو 6 نومبر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ :( :nahi:

    جواب دیںحذف کریں
  3. اور یہ ووٹنگ ہوئی کب؟ :hayn:

    جواب دیںحذف کریں
  4. کن کن غداروں نے ڈفرستان کو ووٹ دیا ہے؟
    آپئی سامنڑے آجؤ
    ساریاں نوں والز آئیس کریم کھوانی جے
    :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  5. کنفیوز کامی، جیسا کہ میں نے تحریر میں بھی لکھا ہے کہ منظر نامہ ۲۰۰۹ ایوارڈز" اور "ہفتہ بلاگستان ایوارڈ" الگ الگ ہیں. 6 نومبر کو ہفتہ بلاگستان کی نامزدگیاں دینے کی آخری تاریخ ہے. جبکہ منظر نامہ ایوارڈز کا اجراٖء روایت کے مطابق نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا.

    ڈفر، آپ کو معلوم ہی نہیں؟ دس دن دئیے گئے تھے نامزدگیاں دینے کے لیے. لیکن افسوس زیادہ لوگوں نے نہیں بھیجیں. ہاں، چند ذمہ دار بلاگرز نے ضروربھیجی ہیں. جن کا بہت شکریہ.

    جواب دیںحذف کریں
  6. مجھے بھی پتا نہیں چلا یہ سب کچھ کب ہوا ۔ میں کہاں سوئی ہوئی تھی ۔ میں نے نامزدگی میں حصہ کیوں نہیں لیا ۔ مجھے ووٹ کرنے کا بڑا شوق ہے ۔۔۔ لیکن جو دس دن دیے گئے تھے اسی میں میں غیر حاضر تھی ۔ چلو کوئی نہیں میری طرف سے ایڈونس میں مبارک باد قبول کرو

    جواب دیںحذف کریں
  7. تانیہ، یہ ووٹنگ نہیں ہوئی تھی..! آپ نے بس نام بھیجنے تھے. ووٹنگ دسمبر میں ہوں گی. اس میں ضرور حصہ لیجیے گا.

    جواب دیںحذف کریں
  8. جن دو صاحبان نے مجھے نامزد کیا ہے ان کا بہت شکریہ مجھے اردو میں زیادہ لکھنا چاہئے.

    جواب دیںحذف کریں
  9. @ڈفر — DuFFeR
    ایک غدار خاکسار بھی ہے! :haha:

    جواب دیںحذف کریں
  10. بہت خوب۔ اس مرتبہ تو سب کچھ نظام الاوقات کے مطابق چل رہا ہے، منظر نامہ کی ٹیم کو اس پھرتی پر مبارک باد۔
    اب حتمی مقابلے میں مزا آئے گا۔ امید ہے کہ ڈفر اور راشد بھائی کے درمیان بہترین بلاگ کے لیے زبردست مقابلہ ہوگا۔
    ووٹنگ کا آغاز کب کروایا جا رہا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  11. ڈفر پاء، سمجھ تو گئے ہو گے تسی :haha:

    جواب دیںحذف کریں
  12. میرا کمپوٹر خراب تھا :-| :( . اس میں نامزدگیوں میں حصہ نہ لے سکا. :ops:

    جواب دیںحذف کریں
  13. چلیے جناب! ہماری نامزدگیاں تو آگئی بلکہ پہلے تین میں بھی آہی گئیں.

    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا .

    جواب دیںحذف کریں
  14. یہ بہترین بلاگ کے لئے جس نے بھی مجھے نامزد کیا ہے...
    اللہ تیرے بچے چین... تینوں تتی وا نہ لگے... بھاگ لگے رہن
    :D
    اور بہترین نئے بلاگ کے لئے چار لوگوں نے میرا نام لکھ دیا...
    بس جی نمازیں پڑھنی شروع کردیں... قیامت آنے والی ہے
    :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  15. نامزد کرنے کا شکریہ !

    یہ ایک اچھا سلسلہ ہے ، لیکن اس میں ووٹنگ کا طریقہ کا ر کیا ہے؟ کون ووٹ دینے کا اہل ہے؟ کیا ایک فرد ہر کیٹگری کے لیے الگ ووٹ ڈال سکتا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں

  16. تلخابہ :
    نامزد کرنے کا شکریہ !
    یہ ایک اچھا سلسلہ ہے ، لیکن اس میں ووٹنگ کا طریقہ کا ر کیا ہے؟ کون ووٹ دینے کا اہل ہے؟ کیا ایک فرد ہر کیٹگری کے لیے الگ ووٹ ڈال سکتا ہے؟


    میرے خیال سے ہمیں ووٹنگ کی مزید تفصیلات کے لئے منظرنامہ ٹیم سے اعلانات کا انتظار کرنا چاہئے. اور ابھی رائے شماری میں خاصہ وقت ہے. تب تک ہفتہ بلاگستان کے حوالے سے بھی کچھ تحریکیں در پردہ و بر پردہ چل رہی ہیں.

    جواب دیںحذف کریں
  17. سارے غداروں کو خیر مبارک
    مزید آئس کریم کھانی ہو تو
    دسمبر میں دوبارہ خیر مبارکی کا موقع دیں :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  18. مجھے بھی بڑی حیرت ہوئی کہ جعفر کا نام کس نے دیا

    جواب دیںحذف کریں
  19. ہاں جی بالکل... اور مجھے اس سے بھی زیادہ حیرت ہوئی کہ آپ کا نام کسی نے تجویز نہیں کیا
    بہوت ناانصافی ہے
    :grins:

    جواب دیںحذف کریں
  20. کیا کوئی اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ فائنل ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے کیا کیا جائے؟ :hmm:

    جواب دیںحذف کریں
  21. نامزدگیوں میں تو حصہ نہ لے سکا لیکن ووٹنگ میں ضرور حصہ لینے کی کوشش کروں گا (بشرط زندنگی)
    میں نے اپنا نام اس لیے شامل نہیں کروایا کہ یہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوگی، جو مستقل اور اچھا لکھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کوئی مجھے بھی مروت میں ووٹ دے جاتا :nahi:

    جواب دیںحذف کریں
  22. نئے دفتر اور پرانے دفتر کے کاموں میں اتنا مشغول رہا کے .......... :hayn:
    کب ووٹنگ شروع اور کب ختم
    کچھ پتا ہی نا چلا
    گھر پر فل حال نیٹ کی سہولت منقطع کی ہے میں نے :up:

    جواب دیںحذف کریں
  23. یہان تک کی مبارک وصول کر لیں باقی کی مبارک ووٹنگ کے بعد :P

    جواب دیںحذف کریں
  24. میں ڈفر جعفر اور بنگش صاحب کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں ۔ :chup:
    ہون میرے پیسے مینوں پہنچاو۔ :(

    جواب دیںحذف کریں
  25. جعفر:: مجھے شام تک پھر پہنچا دو میرا حصہ :haha:
    کامی:: بھائی جی میرے حق میں کیوں دستبردار ہوتے ہو، میں تو پہلے ہی دستبردار ہوں :k:

    جواب دیںحذف کریں
  26. ::کامی:: کیش یا چیک... :wink:
    ::عمر احمد بنگش:: کہاں گرا تھا آپ کا حصہ ... ابھی 15 کو فون کرتا ہوں ایک دوست ہے میرا ادھر... انشاءاللہ عدالتی کاروائی کے بعد جلد از جلد آپ کا حصہ پہنچ جائے گا... :D

    جواب دیںحذف کریں