Ramadan Kareem ...
Image by Omar_MK via Flickr


ماہ رمضان کا با برکت مہینہ ہم سے الوداع ہونے والا ہے ۔ امریکہ میں صرف دو مزید طاق راتیں رہ گئی ہیں جبکہ ایک تو آج رات ہی ہے اسی وجہ سے سوچا کہ بلاگ پر لکھ کر تمام لوگوں کو رمضان کے حوالے سے بلاگ کرنے کا کہہ کر نیکی کو اجتماعی بنا لیا جائے۔ ہفتہ بلاگستان کی بے پناہ کامیابی کے بعد مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اب خوش گمانی ہے کہ ایسے کئی اور ہفتہ اچھے طریقے سے منائے جا سکیں گے اور اس کے لیے اعلانات اور تبصروں کے لیے منظر نامہ سے بہتر اور کوئی جگہ کیا ہو سکتی ہے۔ میرے ذہن میں رمضان کے آخری ہفتہ کے حوالے سے جو تجاویز ہیں وہ میں آپ سب سے شئیر کر لیتا ہوں تاکہ سب کو لکھنے کے لیے چند موضوعات پہلی نظر میں ہی مل جائیں۔ اس کے علاوہ بھی اگر کوئی اور موضوع ہوں تو وہ آپ لوگ تبصروں میں لکھ دیں تاکہ اس ہفتہ میں موضوعات کو متنوع اور جامع بنایا جا سکے۔ چند موضوعات مندرجہ ذیل ہیں




یوم قرآن ١
یوم قرآن ٢
یوم سیرت نبوی
یوم حدیث
یوم تفسیر
یوم اسلامی تاریخ
یوم صحابہ و صحابیات
یوم خلفاء
یوم کتب اسلامی تاریخ
یوم مسلم مفکرین

Enhanced by Zemanta

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



12 تبصرے کیئے گئے :

  1. مولوی اوہ میرا مطلب ہے علوی صاحب آپ نے خود تو نکل لینا ہے اُشکل چھوڑ کر :hunh: ویسے آئیڈیا بہت اچھا ہے لیکن کچھ دیر سے آیا ہے اور دوجا یہ کہ اگر صرف دینی معلومات پر مبنی عنوانات ہوں گے تولوگوں کی دلچسپی برقرار رکھنا مشکل ہوگی۔ ہونا یہ چاہئے کہ تمام سال کے لئے کوئی دس بارہ عنوانات منتخب کر لئے جائیں اور پھر ان کی فہرست شائع کردی جائے۔ ہر عنوان پر لکھنے کے لئے ایک ماہ دیا جائے ۔ ماہ رمضان میں عنوانات ہفتہ وار بھی کئے جاسکتے ہیں یا مخصوص دنوں کے حساب سے تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ کیا خیال ہے؟ :-)

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت اچھی بات ہے، لیکن یہ شاید نیک و پرہیز گار لوگوں کے لیے ہے۔ اس لیے ہماری طرف سے معذرت۔ ہاں اگر افطار کا بندوبست ہوتو ااطلاع کر دینا۔
    :haha:

    جواب دیںحذف کریں
  3. جناب عالی یہ آپ نے آخری عشرے میں اردو بلاگرز کے ایمان کی آزمائش کا ایک اور پروگرام ترتیب دے دیا؟ ابھی تو ہفتہ بلاگر کی دھول بھی نہیں بیٹھی.. اور موضوعات دیکھیے.. جناب کیا قتل کروانا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. محب علوی16 ستمبر, 2009

    خرم ، ازلی سستی اور تاخیر پسندی بھی کسی شے کا نام ہے کہ نہیں. :haha:

    لوگوں کی دلچسپی اگر کسی موضوع پر نہیں ہے تو وہ بندہ نہ لکھے ، کوئی زبردستی تھوڑی ہے ;P ویسے رمضان میں سارے ہی نیک ہوئے ہوتے ہیں یا کم از کم نیکی کی بات توجہ سے سنتے ہیں. دوسرا میں کونسا ہزار رکعات پڑھوا رہا ہوں چند پوسٹس کرنے کا کہہ رہا ہوں وہ بھی جو جتنے الفاظ کی کرنا چاہے اس کا حق ہے ، کم از کم الفاظ کی کوئی حد نہیں جیسے کہ امتحانی پرچوں میں کم از کم چار سو الفاظ کی حد ہوتی ہے.

    میں اصل میں صرف پوسٹ کرنے کا کہہ رہا ہوں ، علمی مضمون نہیں. آپ ایک آیت کا ترجمہ اور انتہائی مختصر تفسیر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں کسی بھی تفسیر سے دیکھ کر. اسی طرح دو چار احادیث.

    اسی طرح سیرت کا کوئی واقعہ چاہے اپنے بچوں کی کتابوں سے دیکھ کر پوسٹ کر دیں کوئی مضائقہ نہیں :D

    جواب دیںحذف کریں
  5. محب علوی16 ستمبر, 2009

    نہیں نبیل یہ ہم عاصیوں کے لیے ہے تاکہ چند پوسٹس کرکے شہیدوں میں نام لکھوا لیں

    فائدہ یہ ہوگا کہ جو جوپڑھتا جائے گا وہ ثواب بخشتا جائے گا اور صدقہ جاریہ کا ایک آسان سلسلہ شروع ہو جائے گا بغیر پل و سرائے بنائے :wink:

    افطاری کا بندوبست نور مسجد میں کیا ہے مگر اب اتنی دور سے تمہیں کیسے کرواؤں ، اچھا تمہارے حصہ کی افطاری کسی اور کو کروا دوں گا :D

    جواب دیںحذف کریں
  6. بسم اللہ کریں. میں آپ کا ساتھ دوں گا

    جواب دیںحذف کریں
  7. "مولوی صاحب"! آپ نے کچھ دیر لگا دی ہے۔ اب تو رمضان ختم ہونے میں ایک ہفتہ بھی نہیں رہا۔ اگر وسط رمضان میں یہ منصوبہ شروع کرتے تو شاید کچھ اچھی پیشرفت ہوجاتی۔ فی الوقت تو ممکن نہیں دکھائی دیتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. محب علوی17 ستمبر, 2009

    راشد یہ پروگرام ہفتہ بلاگستان کی طرح طویل نہیں ہے اور مختصر مختصر پوسٹس سے کام چلایا جا سکتا ہے.

    قتل نہیں شہید کروانے کا اراد ہے :-)

    جواب دیںحذف کریں
  9. محب علوی17 ستمبر, 2009

    سعد آپ اپنے بلاگ پر مندرجہ بالا موضوعات میں سے کسی پر پوسٹ کر سکتے ہیں.

    جواب دیںحذف کریں
  10. محب علوی17 ستمبر, 2009

    علامہ ابو شامل آپ کی طرف سے کوئی پوسٹ نہ آنا تو حیران کن ہوگا اور نا ممکن کا لفظ آپ کی لغت میں کب سے آ گیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  11. جس دن آپ ہمیں داغ مفارقت دے کر "پیا دیس" سدھار گئے ، اسی دن ہم نے "ناممکن" کے لفظ کو اپنی لغت میں شامل کر لیا :razz:

    جواب دیںحذف کریں
  12. محب علوی17 ستمبر, 2009

    زبردست ابو شامل ،

    بہت لطف آیا اس جواب کا اور جب کبھی ایسا عمدہ جواب آئے تو انسان کو اخلاقا لا جواب ہونا ہی چاہیے :)

    سو ہم بھی "لاجواب" ہیں

    جواب دیںحذف کریں