السلام علیکم،


آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ پہلے منظر نامہ اردو ٹیک پر تھا، اردو ٹیک کے غائب ہونے کے بعد منظر نامہ بھی غائب ہوگیا۔ افسوس کہ بلاگ کی ڈیٹا بیس کا بیک اپ بھی محفوظ نہیں تھا تاہم الحمد للہ ہمارے پاس پوسٹ کیا ہوا زیادہ تر کام موجود ہی ہے۔ لہٰذا اب ہم نے پرانی تمام پوسٹس کو بلاگ پر نئے سرے سے پوسٹ کرنے کا سوچا ہے تاکہ ریکارڈ رہ سکے۔ اس ضمن میں ہم سب سے پہلے سلسلہ "اقتباسات" والی تمام تحاریر کو پبلش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت ہر ماہ اردو بلاگز پر شائع ہونے والی پوسٹس میں سے کچھ منتخب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد اردو بلاگرز سے کیے جانے والے انٹرویوز کو پوسٹ کیا جائے گا۔ کچھ عرصے تک شاید منظر نامہ پر ہم کچھ نیا آپ کے سامنے نہ لا سکیں اور آپ کو وہی سب کچھ پڑھنے کو ملے جو آپ پہلے پڑھ چکے ہوں۔ لیکن خیر، ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اسے آپ تاریخ کا سفر سمجھ کر برداشت کریں۔ امید ہے کہ آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔ 2008 کے ایوارڈز بلاگرز کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



8 تبصرے کیئے گئے :

  1. ایک درخواست یہ ہے کہ نکتہ نظر کے عنوانات کے تحت جو تحریریں لکھی گئیں‌ تھیں ان کو بھی اپنی ٹوڈو لسٹ میں‌شامل رکھیے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ورڈ پریس کا ہی ایک پلگ ان ڈیٹا بیس کو ہر ہفتے محفوظ کر کے آپ کو ای میل بھی کر سکتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ بھی کر سکتا ہے۔ اگر آپ یہ پلگ ان انسٹال کر لیں تو مستقبل کی مزید کوفت سے بچ سکیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. مبارک ہو نئی شروعات کی۔

    میرا پاکستان آپ پلگ ان کا نام بھی تو بتا دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میرے خیال سے جن پلگ ان کا ذکر کیا گیا ہے وہ اب کام نہیں کرتا

    جواب دیںحذف کریں
  5. میرا پاکستان جس پلگ ان کا ذکر کر رہے ہیں، اُس کا نام WP-DB-Backup ہے، اور یہ مکمل طور پر فعال ہے۔ میں خود اپنے بلاگ کے بیک اپ کے لیے اسے استعمال کرتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. راشد، ہمیں اگست تک کا ڈیٹا واپس مل سکا ہے، آپ کی ایک تحریر "بلاگنگ کیوں؟" اس میں موجود نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس وہ محفوظ ہے؟

    محب، شکریہ۔

    میرا پاکستان اور سعادت، بہت شکریہ۔ پہلے تو ہم یہ پلگ ان اپلوڈ نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن اب ہم نے بیک اپ پلگ ان اپلوڈ کر لیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. میرے پاس ہے ”بلاگنگ کیوں“

    جواب دیںحذف کریں