السلام علیکم اور خوش آمدید۔۔۔ :)

منظرنامہ کے بچھڑے ہوئے قارئین کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، خوش ہوں گے۔ آپ سب کو نیا ہجری سال (1430ھ) اور عیسوی سال (2009ء) بہت بہت مبارک ہو۔ دونوں سال اگرچہ نئے ہیں لیکن ہم دونوں میزبان وہی پرانے، :P ماوراء اور عمار۔

اردو ٹیک کے بیٹھ جانے کے بعد منظرنامہ بھی غائب رہا۔ ہم نے عرصہ پہلے الگ ہوسٹنگ اور ڈومین لینے کا سوچا تھا لیکن ارادہ کچھ ڈانواں ڈول ہی تھا۔ اب جو اردو ٹیک بیٹھا تو ہم اُٹھ کھڑے ہوئے۔ :wink: سوچا، بہت منصوبے بنالیے۔ واقعی کچھ کرڈالیں۔۔۔ لہٰذا فیصلہ کیا کہ نئے سال پر واقعی ایک نیا منظرنامہ پیش ہو۔

اب اگر ہم دونوں ایک دوسرے کی محنت کو بیان کریں اور تعریف کریں تو کافی عجیب سا لگے گا۔ پہلا کہے گا کہ دوسرے کا تعاون نہ ہوتا تو اس منزل پر نہ ہوتے، دوسرا پہلے کے بارے میں کہے گا کہ اگر اس کی محنت نہ ہوتی تو یہ منظر نہ ہوتا۔۔۔ سو، بس آپ لوگ سمجھ جائیں کہ ہم دونوں ہی واقعی کافی محنت کررہے ہیں۔ یقین کرلیں ہمارے کہے پر۔ :D

ہمیں امید ہے کہ ہم پہلے سے بڑھ کر اچھے انداز میں منظرنامہ چلاسکیں گے۔ ہمیں آپ کی دعاؤں اور تعاون چاہیے ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی آراء و تجاویز سے ہمیں منظر نامہ کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔

(پچھلی تحاریر اردو ٹیک کے واپس آنے پر یہاں منتقل کردی جائیں گی۔ ان شاء اللہ)

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



23 تبصرے کیئے گئے :

  1. السلام علیکم
    ماوراء اور عمار آپ دونوں کو منظر نامہ کا نیا گھر بہت مبارک ہو۔ اور مجھے مبارک ہو کہ بظاہر تو میں ہی یہاں منظر نامہ کی پہلی قاری اور مبصر نظر رہی ہوں۔ :D
    یقیناً آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔ تعریف کرنے کے لئے ہم لوگ ہیں ناں :)
    اور ہاں نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے (آمین)

    جواب دیںحذف کریں
  2. بسم اللہ کرو جناب واقعی اس کی کمی محسوس ہو رہی تھی

    جواب دیںحذف کریں
  3. اوہو یہ پلگ ان سے اردو پیڈ لگانے سے تو کافی مسائل ہو گئے ہیں۔ مینولی لگانا بہتر رہیگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. اسلام علیکم۔

    دیرآید درست آید۔ بہت بہت مبارک۔ امید ہے کہ اب منظرنامہ پوری آب وتاب سے چلے گا انشااللہ۔

    اللہ تعالی آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔ آمین۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ماورا آپ کے منظر نامے پر پہلی بار آئی ہوں ۔۔۔جب سے آپ نے تعارف کروایا تھا اس کا اردو بلاگ کے دھاگے پر میں روز اسے دیکھنے کی کوشش کر تی تھی۔۔۔۔اور آج دیکھ لیا۔۔۔واقعی آپ دونوں ہی بہت محنتی اور ذہین ہو۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. منظر نامے کا نیا منظر بہت خوش آئیند ہے۔ آپ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں!۔۔۔۔۔۔۔میری نیک تمنائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں!

    جواب دیںحذف کریں
  7. منظرنامہ01 جنوری, 2009

    فرحت کیانی!
    وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ۔ واقعی آپ منظرنامہ پر تبصرہ کرنے میں باقی سب سے سبقت لے گئیں۔ :) مبارک ہو آپ کو بھی۔

    عبد القدوس!
    خوش آمدید۔

    ساجد اقبال!
    میں نے بہت حد تک درست کرلیا ہے اسے۔ ایسے ہی درست ہوجائے گا ان شاء اللہ۔

    قدیر احمد!
    دعاؤں میں یاد رکھو۔

    معراج خٹک!
    وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ۔

    سارہ پاکستان!
    منظرنامہ پر بہت بہت خوش آمدید۔ تعریف کا شکریہ۔ امید ہے اب آپ آتی رہیں گی اور اپنے بلاگ پر بھی باقاعدگی سے لکھیں گی۔ :)

    الف نظامی!
    شکریہ۔

    شعیب سعید شوبی!
    بہت شکریہ بھائی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار ابنِ ضیاء

    جواب دیںحذف کریں
  8. مبارک ہو بھئی میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو
    یہ کام اچھا ہو گیا کہ منظر نامہ بھی خود کفیل ہو گیا
    تو دسمبی کی پوسٹس کا ریویو کب آ رہا ہے ؟ :haha:

    جواب دیںحذف کریں
  9. معذرت بار بار کمنٹ کرنے پر
    لیکن اگر فانٹ سائز بھی کچھ بڑا ہو جاتا تو زیادہ اچھا رہتا

    جواب دیںحذف کریں
  10. دسمبی نہیں دسمبر
    سمجھ تو آ گئی ہو گی
    لیکن لفظ پکڑنے والے بی تو بہت ہیں
    یہ چھوٹی موٹی غلطیاں تو آپ کمنٹس ماڈریٹ کرتے ہوئے ہی ٹھیک کر دیا کریں ;)

    جواب دیںحذف کریں
  11. منظرنامے کے دنوں میزبانوں سے گزارش ہے کہ اپنا کام جلد سے جلد شروع کریں ۔ ہماری دعائیں آپ دنوں کے ساتھ ہیں۔ اور نیا سال آپ دنوں کو بہت مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں
  12. منظرنامہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی تھی.. میں بھی الگ ہوسٹنگ کے خطوط پر سوچ رہا تھا.. مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اپنی ذمہ داری خود ہی محسوس کر لی.. منظرنامہ کے بند ہونے سے ایک خلا سا پیدا ہوگیا تھا.. اور بہت سارے کام رک سے گئے تھے خصوصاً ایک بلاگر ایک کتاب مہم..

    جواب دیںحذف کریں
  13. آج کے دن کا آغاز تو بہت خوشگوار رہا ہے کہ صبح کمپیوٹر پر آتے ہی منظرنامہ کی بحالی کی خوشخبری ملی ہے۔ ماوراء اور عمار آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

    مکی بھائی! آپ نے میری نقل پر اپنا نام ابوفارس کب رکھ لیا؟ :D :D :D

    جواب دیںحذف کریں
  14. محمد وارث02 جنوری, 2009

    بہت بہت مبارک ہو منظر نامہ کو اپنی ڈومین کیلیے، میں دعا گو ہوں منظر نامہ کی ترقی کیلیے اور منظر نامہ کی اردو اور اردو بلاگنگ سے محبت کا عقیدت مند ہوں۔
    خوشی بہت ہوئی ہے منظر نامہ کی واپسی دیکھ کر، لیکن ایک افسوس بھی ہے وہ یہ کہ ایک موہوم سی امید باقی تھی ابھی کہ بدتمیز کو ہم جیسے اور ہمارے بلاگز کی تو کوئی پرواہ نہیں لیکن شاید وہ منظر نامہ کی ہی کچھ شرم کریں اور اردو ٹیک کو واپس لے آئیں جیسا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں لیکن اب جبکہ منظر نامہ بھی علیحدہ ہو گیا ہے تو بدتمیز تو قطعاً کسی کی پرواہ نہیں کرے گا۔
    منظر نامہ پائندہ باد
    انا للہ و انا الیہ راجعون، ہمارے بلاگز

    جواب دیںحذف کریں
  15. وارث صاحب اگر آپ چاہیں تو میں آپکو ایک فری ہوسٹ پر اچھا بلاگ سیٹ اپ کر کے دے سکتا ہوں۔ جیسے ہی اردو ٹیک کی واپسی ہو آپ اپنا پرانا لکھا گیا مواد وہاں سے اپنے نئے بلاگ پر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  16. بہت خوب۔۔۔ یہ تو آپ نے اچھا کیا جو منظرنامہ کو اپنی خود کی ہوسٹنگ اور ڈومین پر شفٹ کر دیا۔ ویسے تھیم کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی ترتیب کچھ ٹھیک ہونے والی ہے۔ ویسے عمار بھائی جلد ہی کر لیں گے۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. منظرنامہ03 جنوری, 2009

    ڈفر!
    بہت شکریہ۔ فونٹ سائز بھی بڑا ہوجائے گا اور دسمبر کی پوسٹس کا ریویو بھی آجائے گا، جب آپ نظر عنایت فرمائیں گے۔ :P

    شعیب خالق بلوچ!
    ضرور میرے بھائی۔ اور آپ کہاں غائب ہوجاتے ہیں؟ خیریت سے ہیں نا؟

    ابو فارس!
    دیکھ لیں۔۔۔ آپ نے سوچا اور ہم نے کرڈالا۔۔۔ یقین جانیں، لوگوں کا ردِ عمل دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

    ابوشامل!
    آپ کو بھی مبارک :-)

    محمد وارث!
    میرے پیارے بھائی، میرے ہم دم! اتنی مایوسی۔۔۔ بالکل اچھی نہیں۔ بدتمیز نام کے بدتمیز ہیں، کام کے نہیں۔ مجھے ان سے پوری امید ہے کہ جلد ہی سارے بلاگز واپس آئیں گے۔ سچ کہوں، مجھ سے جب اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے بلاگرز اپنے بلاگ کا پوچھتے ہیں تو مجھے نہ صرف اپنی بے بسی بلکہ شرمندگی کا احساس بھی ہوتا ہے لیکن بہرحال، امید اچھی ہے۔

    ڈفر!
    فری ہوسٹ کی بھی کس کو گارنٹی ہے؟ :hmm:

    ایم بلال!
    شکریہ دوست۔ تھیم میں کہاں گڑبڑ ہے، ذرا نشاندہی کردو تو آسانی رہے گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار ابنِ ضیاء

    جواب دیںحذف کریں
  18. بہت خوب عمار اور ماورا

    منظرنامہ کو یوں علیحدہ سے دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہو رہی ہے۔

    دعا ہے کہ یہ کارواں یوں ہی چلتا رہے سدا۔

    جواب دیںحذف کریں
  19. گارنٹی تو کائی نہیں لیکن اتنی بے یقینی نہیں ہو گی

    جواب دیںحذف کریں
  20. منظرنامہ کا مجھے پاکستان کے بلاگ سے چلا اس جلدی سے اردو ٹیک کے سیارےپر رجسٹر کروادیں۔ بہت بہت مبارک ہوئی۔
    اسے دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  21. محمد وارث05 جنوری, 2009

    شکریہ ڈفر بھإئی آپ کی آفر کیلیے، میں انشا اللہ اس سلسلے میں آپ سے رابط کرونگا۔
    منظر نامہ (عمار) شکریہ تسلی کیلیے، دیکھییے میں نے 'طفل تسلی' نہیں لکھا :razz:

    جواب دیںحذف کریں