السلام علیکم اردو بلاگران

آج ہم ایک ایسے بلاگ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جہاں ہم سب کو اردو بلاگران کو جاننے کا موقع ملے گا۔ ویسے تو آپ بلاگرز کو ان کے بلاگز پر پڑھتے ہی ہوں گے، لیکن ہم "منظرنامہ" کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے، جہاں آپ کو ایک ساتھ سب بلاگرز کے بارے میں پڑھنے اور جاننے کا موقع ملے گا۔ پر، یہ سب کیسے ہو گا۔۔۔؟

ہمیں یعنی ماوراء اور عمار (راہبر) کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ سو، ہم آپ کے لیے اردو بلاگرز کا انٹرویو لے کر آئیں گے، اور آپ کو اس پر تبصرے، تعریف اور تنقید کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اردو بلاگران کو مشترکہ موضوع دیا جائے گا، جس پر وہ اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ اور اس طرح ہمیں ان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔

امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنی مفید آراء دیتے رہیں گے۔

تبصرہ کریں بذریعہ فیس بک



29 تبصرے کیئے گئے :

  1. ماوراء اور عمار
    السلام ُ عليکُم
    زبردست آئيڈيا ہے اور کم از کم مُجھے تو اس چيز نے بہت مُتاثر کيا ہے نئ نويلی چيزيں اور نۓ نۓ تجرُبے ويسے بھی مُجھے بہت اچھے لگتے ہيں اور يہ پيشکش تو ہے ہی بہت شاندار،تو پھر کب سے شُرُوع کر رہے ہيں آپ لوگ يہ سلسلہ انتظار ابھی سے شُرُوع ہو گيا ہے
    خير انديش
    شاہدہ اکرم

    جواب دیںحذف کریں
  2. منظرنامہ27 اپریل, 2008

    وعلیکم السلام شاہدہ،

    بہت شکریہ ۔

    ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد شروع کریں۔ امید ہے کہ آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ :smile:
    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  3. عمار اور ماوراء
    السلامُ عليکُم
    کيسے ہو آپ لوگ؟صرف ايک بات پُوچھنا تھی ابھی اُردُو بلاگرز کی فہرست ديکھ رہی تھی تو اپنا نام اس فہرست ميں نہيں ملا کيا وجہ ہو سکتی ہے کيا بتاؤ گے آپ لوگ، بس ايسے ہی پُوچھا بات کوئ خاص نہيں
    اپنا خيال رکھيں آپ لوگ
    خيرانديش
    شاہدہ اکرم

    جواب دیںحذف کریں
  4. منظرنامہ29 اپریل, 2008

    وعلیکم السلام۔
    شاہدہ، ابھی یہ لسٹ نا مکمل ہے۔ ہمیں جوں جوں وقت مل رہا ہے اس میں نام شامل کر رہے ہیں۔ابھی کئی اور نام بھی رہتے ہیں۔ انشاءاللہ جلد ہی مکمل کریں گے۔ ویسے ابھی آپ کا نام شامل کر دیا ہے۔
    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  5. بہت اچھا سلسلہ ہے تو پھر کب سے شروع کر رہے ہیں‌ میں‌بھی اس میں‌حصہ لوں گا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  6. اچھا سلسلہ ہے۔ میری کوشش ہوگی اس میں ضرور شمولیت اختیار کروں۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. نوائے ادب اور شاکر بھائی! بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آپ کا تعاون اور مشورے ہمارے ساتھ رہیں گے۔
    عمار

    جواب دیںحذف کریں
  8. میں تو بے ادب اور کم عِلم آدمی ہوں ۔ شائد پورا دماغ لگاؤں تو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر لوں ۔ اسلئے جلدی کیجئے ۔
    ویسے آپس کی بات ہے ۔ اتنا بڑا خزانہ اکٹھا کر کے آپ لوگ کریں گے کیا ؟

    جواب دیںحذف کریں
  9. اجمل انکل! اتنی منکسر المزاجی۔۔۔۔ :shock:
    ہم نوجوانوں کو ہر موڑ پر آپ جسیے تجربہ کار لوگوں کے مفید مشوروں کی ضرورت رہتی ہے۔
    عمار

    جواب دیںحذف کریں
  10. ویسے آپس کی بات ہے ۔ اتنا بڑا خزانہ اکٹھا کر کے آپ لوگ کریں گے کیا ؟


    اجمل انکل، اردو بلاگرز کو متحرک کرنے کا ایک طریقہ، ان کی دلچسپی بڑھانے کا ایک طریقہ، اردو بلاگنگ کو پھیلانے کا ایک طریقہ۔۔۔۔ ابھی تو اردو بلاگنگ کی ایک مختصر سی کمیونٹی ہے،اس طرح آنے والے بلاگرز کے علم میں ہو گا کہ پہلے کون سے بلاگرز تھے، جنہوں نے انٹرنیٹ پر اردو کو شروع کیا۔ اردو بلاگنگ کی تاریخ ان کو یہاں پڑھنے کو ملے گی۔ :smile:

    ماورا

    جواب دیںحذف کریں
  11. اچھا سلسلہ سٹارٹ کیا ہے :smile:

    جواب دیںحذف کریں
  12. بہت خوب ۔۔ جناب
    میں تو آپ احباب کی ادب اور اردو دوستی پر ایمان لے آیا ہوں۔۔
    بہت خوب سلسلہ ہے ۔۔ اسے جاری رکھئے۔۔
    اور میں اگر کسی کام آسکوں تو ۔۔ مجھے بہت خوشی ہوگی۔
    نیاز مند
    م۔م۔مغل

    جواب دیںحذف کریں
  13. باجو، حجاب شکریہ۔ :smile:
    ---
    مغل صاحب، آپ کے اتنے اچھے تبصرے کے بعد مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری محنت ابھی سے رنگ لے آئی۔ بہت شکریہ ۔ :smile:

    اور آپ کے بلاگ کا لنک میری طرف کھلا نہیں ہے۔ میں اسے بلاگرز کی لسٹ میں شامل کرنا چاہ رہی تھی۔

    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  14. السلام علیکم ماوراء و عمار

    گو ابھی میرا آج تیسرا دن ہے بلاگنگ میں (اور بلاگز پڑھنے میں بھی) لیکن یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ بلاگنگ کمیونٹی کافی قابلِ قدر کام کر رہی ہے۔

    آپ دونوں کی یہ کاوش قابلِ تحسین و ستائش ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ آئیڈیا خوب برگ و بار لائے گا۔

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  15. کیا میرے خوبصورت خیالات بھی جاننے کا موقع حاصل کیاجائے گا؟
    ;)

    جواب دیںحذف کریں
  16. اچھی سوچ ہے اور اس کام کو اب جاری رکھنا۔
    ہم نے چند روز قبل اردو بلاگ ایوارڈ کے اجرا کا خیال پیش کیا تھا جس پر اکثریت نے مثبت رائے دی تھی۔ ہمارے خیال میں‌اس ایوارڈ کا اجرا بھی اسی بلاگ سے شروع کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ اگر آپ اس کا م کی حامی بھر لیں تو ٹھیک وگرنہ ہم تو ہیں‌ہی۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. وارث، وعلیکم السلام۔
    سب سے پہلے تو آپ کو اردو بلاگنگ میں خوش آمدید۔ میں نے بھی کل ہی آپ کا بلاگ دیکھا اور اردو بلاگرز کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔
    اور انشاءاللہ اگر آپ سب کا ساتھ رہا تو یہ سلسلہ کامیاب رہے گا۔
    --
    ڈفر، کیوں نہیں۔۔اگر آپ ڈفرستان میں لکھتے رہے تو۔۔ :smile:
    --
    میرا پاکستان، آپ کے ایوارڈ کے آئیڈیے کو پڑھا تھا۔ اچھا خیال ہے۔ اور یقیناً ہم اس کام کو بھی مل کر شروع کر سکتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ یہ سب کیسے کرنا ہو گا، پھر ہم سب سوچ بچار کے بعد فائنل کر لیں گے۔اگر آپ رابطہ کرنا چاہیں تو اسی بلاگ پر رابطہ کے صفحے پر موجود ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  18. زبردست، اچھی ابتدا ہے۔ کہی گئی باتوں پہ عمل ہو جائے تو یہ بلاگ تاریخ ساز بلاگ کہلائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  19. محمد وارث14 مئی, 2008

    بہت شکریہ آپ کا ماوراء، میں آپ کا ممنون ہوں‌ کہ آپ نے میرا بلاگ بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے، نوازش۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. ذاتی طور مجھے اس کاوش سے بہت خوشی ہوئی۔ عمار اور ماوراء آپ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اٰمین

    جواب دیںحذف کریں
  21. شکریہ پاکستانی۔ آپ لوگوں کا تعاون ساتھ رہا تو ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوجائے گی۔
    وارث بھائی! بلاگ لکھتے رہئے گا۔
    ساجد صاحب! :smile: آمین۔۔۔ شکریہ
    ۔۔۔۔
    عمار

    جواب دیںحذف کریں
  22. معراج خٹک14 مئی, 2008

    مبارکباد۔

    اللہ تعالی آپ کو اپنے مقاصد میں کامیابی دے۔ آمین۔

    جواب دیںحذف کریں
  23. اسلام علیکم عمار اور ماوراہ
    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے مبارک ہو ۔
    ایک بات ہے لوگ اردو بلاگنگ سے اس لیے بھی دور رہتے ہیں کے لوگ کو اردو کمپیوٹر پر لکھنی نہیں آتی نہ ہما رے تعلمی اداروں میں سکھائی جاتی ہے ۔
    جس کی وجہ سے اردو میں نہ ویب سائٹ ہے نہ ذیادہ بلاگنگ ۔
    اور جو بلاگ بنانے میں مجھ مشکل ہو ئی اس کے بعد ہی میں نے "اردو بلاگنگ اور ہمارے تجربہ " نام سے تین قسط لکھی اور ہر فورم پر اس کو تحریر کیا تک کے کچھ تو لوگ اس طرف آئے ۔لیکن مسلہ وہ ہی ہے کمیپوٹر پر اردو لکھنے کا اس کے بارے میں کیا کیا جاے ؟؟؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  24. آج کل تو لگ رہا ہے اردو بلاگنگ پر بہار آئی ہوئی ہے ایک طرف ایوارڈ کی خبریں گردش کر رہی ہیں تو دوسری جانب انٹرویوز کا طبل بج رہا ہے۔ بہت اچھی کوششیں ہیں یہ، اس سے اردو بلاگنگ کو بہت فائدہ ہوگا۔ لیکن صرف ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ جو کام بھی کریں مستقل کریں، اسے درمیان میں کبھی نہ چھوڑیں۔ عمار اور ماوراء کو میری طرف سے بہت بہت مبارکاں!

    جواب دیںحذف کریں
  25. phototech8115 مئی, 2008

    جناب می ننئے بلاگ کے ساتھ پھر حاضر ہو گیا ہوں :mrgreen: میرے پہلے بلاگ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہو گیا ہے اب میرا بلاگ ہے www.phototech81.urdutech.net اب مجھے اسی نام سے یاد رکھا جائے شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  26. معراج خٹک، شکریہ اور آمین۔
    --
    اکرام، وعلیکم السلام اور بہت شکریہ۔
    آپ کی بات بالکل درست ہے کہ اتنے عرصے میں بہت کم لوگ اردو کے دائرے میں نظر آئے ہیں اور ان کی تعداد میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو رہا۔ آپ کی بات کو ہم جلد ہی زیرِ بحث لائیں گے، اور اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ منظر نامہ پر نظر رکھیے گا۔
    --
    ابو شامل، پچھلے کچھ دنوں میں ہمارے اردو بلاگرز کافی سست رہے ہیں۔اس لیے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ اردو بلاگنگ میں بہار آئی ہوئی ہے۔ :smile:
    باقی انشاءاللہ۔۔۔کام مستقل مزاجی سے ہی کریں گے۔ جہاں آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی ہو، وہ کام تو ویسے بھی چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔
    ---
    خرم، لنک دینے کا شکریہ۔ میں ٹھیک کرتی ہوں اس کو۔
    -
    ماوراء

    جواب دیںحذف کریں
  27. [...] طرح ہمارے بلاگ پر ہی ایک اور بلاگر اکرام صدیقی کا تبصرہ بھی سامنے آیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے [...]

    جواب دیںحذف کریں
  28. [...] 2008ء میں جب منظرنامہ کا افتتاح کیا گیا تو ہمارے (عمار اور ماوراء کے) پیشِ نظر [...]

    جواب دیںحذف کریں